بھیانک غلطی

Wednesday,2 June 2010
از :  
زمرات : اردو

میری گذشتہ تحریر پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستان سے شعیب نے گوگل مترجم میں ایک غلطی کی نشاندہی کی تھی، جو غلطی سے زیادہ کسی کی شرارت معلوم ہوتی ہے ۔ یہ شرارت گوگل میں کام کرنے والے کسی ہندوستانی کی بھی ہو سکتی ہے یا Contribute better translation کا استعمال کرتے ہوئے ایک سے زیادہ لوگوں کی اجتماعی کوشش کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے ۔
Screenshot
تفصیل یوں ہے کہ اگر آپ گوگل پر اردو میں “پاکستان”، “کراچی” اور “افغانستان” لکھ کر ہندی میں ترجمہ کریں تو ہندی میں ان تمام الفاظ کا ترجمہ “بھارت” لکھا آتا ہے ۔ کسی بیچارے کی معصوم خواہش ۔

تبصرہ جات

“بھیانک غلطی” پر 17 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. فیصل says:

    ہا ہا. کوئی تدبیر اسکی درستگی کی بھی کیجیے.

  2. عجیب سا معاملہ ہے یہ

  3. یہ ایسے ھے جیسے فلموں میں پاکستانی لڑکی انڈین لڑکےسے عشق کر ے اورحقیقی دنیا میں انڈین لڑکی پاکستانی لڑکے پر مرے۔

  4. تدبیر تو آسان سی ہے۔
    جس لفظ کی اردو سے ہندی میں درستگی کرنی ہو اس لفظ کو انگریزی میں لکھ کر ہندی ترجمہ حاصل کر لیں۔
    پھر اس ہندی ترجمے کو اردو سے ہندی غلط ترجمہ کے Contribute better translation میں ڈال دیں۔
    خس کم جہاں پاک۔

    • کبیرخان says:

      اتنی آسان بھی نہیں۔ آپ نے خود ہی اسے ٹھیک کیوں نہیں کردیا؟ میں تو چند دفعہ اس “شرارت“ کو ٹھیک کر چکا ہوں مگر گوگل ہے کہ ڈھٹائِ سے پاکستان اور افغاتستان کو بھارت भारत ہی لکھے جارہا ہے۔
      دوسری بات ضروری نہیں کہ گوگل پہلے انگریزی میں ترجمہ کرتا ہے پھر دوسری زبان میں۔ آپ تجربہ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ بلاواسطہ ترجمہ بھی ہوتا ہے اور بالواسطہ بھی۔ جو ڈاٹا بلاواسطہ نہ ملیں انکو شاید دوسری زبانوں میں دھونڈ کر ترجمہ ہوتا ہے اور ضروری نہیں کہ وہ ہمیشہ انگریزی ہی ہو۔

  5. طالوت says:

    احباب اسے نہ تو کسی کی معصوم خواہش سمجھنا چاہیے اور نہ ہی میں اسے غلطی یا شرارت سمجھتا ہوں ۔
    یہ سیدھی سیدھی ذہنوں گمراہ کرنے کی کوشش ہے ۔
    وسلام

  6. پتا نہیں یہ شرارت ہے یا غلطی۔ سندھ اور بلوچستان کا ترجمہ بھی غلط آرہا ہے۔
    ہم نے تو کنٹریبیوٹ کردیا ہے۔ دیکھتے ہیں کچھ سنوائی ہوتی ہے کہ نہیں!

  7. مجھے ہندی متن پڑھنا یا لکھنا تو نہیں آتا، لیکن گوگل ٹرانسلٹریٹ کا استعمال کر کے میں نے بھی تین مقامات کے درست نام بھیج دیے ہیں۔

  8. سعد صاحب، آپ گوگل ترجمہ میں انگریزی سے ہندی ترجمہ حاصل کریں اور آواز کے بٹن پر کلک کر کے درستگی چیک کر سکتے ہیں۔

  9. یہ تو شرارت لگ رہی ہے کسی انڈین کی

  10. غلط معلومات اور جگہوں پر بھی ڈالی گئی ہوئی ہيں جيسے وکی پيڈيا ۔ آل تھنگز پاکستان مگر افسوس اُس وقت ہوتا ہے جب اپنے ہموطن اپنی قوم کے خلاف دانستہ کی گئی غلطيوں نہ صرف سچ سمجھتے بلکہ ان کا پرچار کرتے ہيں

  11. دوست says:

    میری معلومات کے مطابق گوگل پہلے انگریزی میں ترجمہ کرتا ہے پھر کسی اور زبان میں. چناچہ اردو سے ہندی کی راہ بھی انگلش سے ہوکر گزرتی ہے. اب رب جانے کیا معاملہ ہے، یا میری معلومات میں کہیں کجی ہے.

  12. کبیرخان says:

    اب گوگل میں اردو میں پاکستان لکھو تو کبھی ہندی میں بھارت لکھا ہوا ملے گا کبھی पाकिस्तान پاکستان ۔ لگتا ہے کہ گوگل نئی ٹرانسلیشن لے تو لیتا ہے مگر پرانی نہیں مٹاٹا اور دونوں ہی رکھتا ہے ۔ میں نے اردو میں صرف پاکستان لکھا تو भारत ترجمہ آیا ، جب اردو میں بھارت پاکستان پاکستان لکھا تو ہندی یوں بدل گئی भारत पाकिस्तान पाकिस्तान افغانستان بھی ٹھیک ہوگیا ہے، کراچی کو ہندی میں کبھی کراچی اور کبھی پاکستان لکھا ہوا ملتا ہے ۔ اگر آپ دو دفعہ کراچی کراچی لکھیں تو نتیجہ یہ نکلتا ہے कराची पाकिस्तान اس سے گوگل کی لوجک کا کچھ کچھ اندازہ ہوتا ہے، کیونکہ پا کستان کا ترجمہ بھارت غلط تھا اس لئے جتنے الفاظ کا ترجمہ بھارت کیا گیا تھا اب وہ پاکستان میں تبدیل ہوگئے۔ اسلئے کراچی کو ایک دفعہ कराची لکھا دوسری دفعہ بھارت اور اسکو پھر اپنی لوجک کے تحت पाकिस्तान بنا دیا۔ خیر گوگل اس وقت جیسے بھی کام کرتا ہے آئندہ اور ترقی ضرور کرے گا۔ دوسری زبانوں کے درمیان بھی اس قسم کی کافی غلطیاں ملتی ہیں جو بتدریج ٹھیک ہوتی جارہی ہیں۔ اسکے لئے ظاہر ہے کہ ہمیں بھی سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  13. گوگل نے مستقبل کی پيشنگوئی شروع کر دی ہے يا صديوں پرانے ڈيٹا سے کام چلا رہا ہے

  14. SHUAIB says:

    نشاندہی کروانے کے باوجود میرا کسی نے شکریہ ادا نہیں کیا؟
    یہ تو میں مذاق میں بول رہا ہوں،
    اب چھیڑو گوگل کو اس بات کو لے کر-

  15. Abbas says:

    گوگل نے مستقبل کی پيشنگوئی شروع کر دی ہے يا صديوں پرانے ڈيٹا سے کام چلا رہا ہے. میں جاننا چاہتا ہوں

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔