یاہو گروپ

Friday,23 January 2009
از :  
زمرات : کمپیوٹر, اردو

یاہو گروپس، ایک جیسے خیالات رکھنے والے لوگوں کے میل ملاپ کا اچھا ذریعہ ہیں ۔ دیار غیر میں وطن کی محبت ویسے ہی جاگ جاتی ہے، سو امریکہ آنے کے بعد فارغ وقت گزارنے کے لئے میں درجنوں گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے کا “اُشکل” بھی انہیں گروپس کی بدولت جاگا ۔

ہاہو گروپس
پھر وہی جو ہوتا ہے، وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ترجیحات بدلتی گئی، گروپس سے فورمز اور پھر آخری چھلانگ بلاگ پر لگائی، تب سے “مجازی زندگی” جمود کا شکار ہو گئی ۔ پھر جیسے جیسے بڑھاپا طاری ہوتا ہے، انسان کو اپنا بچپن یاد آنے لگتا ہے ۔ لیکن بڑھاپے کا تجربہ آپ بچپن پر لاگو کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ ہم نے بڑھاپے کا تجربہ مطلب یونیکوڈ اردو کا تجربہ اِن گروپس پر کرنے کی کوشش کی، تو پتہ چلا کہ تمام منتظم محنت سے تیار کی گئی ایچ ٹی ایم ایل ای میل کو غیر متعلقہ خانے سے آگے نہیں جانے دیتے ۔ بڑھاپے میں جوانی کا جوش امڈ آیا اور میں نے ایک عدد گروپ یونیکوڈ اردو میں بنانے کا ارادہ کیا، جہاں تصویری اردو کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے ۔ لیکن جیسا کہ سیانوں نے کہا ہے، غصہ عقل کو کھا جاتا ہے، وہی ہوا ، یاہو گروپس کے صحفہ اول پر ہی یونیکوڈ سپورٹ موجود نہیں تھی ۔ اور ہم اپنا سا منہ لے کر بیٹھ گئے ۔
بچوں اور بوڑھوں میں ایک فرق یاداشت کا بھی ہے، بچہ کہ یاداشت وقتی ہوتی ہے، اسے وقت پر بہلا پھسلا لیا جائے تو وہ بات اس کے ذہن سے محو ہو جاتی ہے ۔ لیکن بوڑھے جوانی کے عشق کو بھولتے ہی نہیں ہیں ۔ دو تین دن پہلے میں نے دوبارہ اپنا یاہو کا اکاونٹ دیکھا اور وہاں روز جو دھڑا دھڑ ای میلز آتی ہیں، ان کا سدباب کرنے کا سوچا، وہاں میرا بنایا ہوا معصوم ننھا منا سا گروپ بھی موجود تھا، جس کا اکلوتا رکن ہونے کا اعزاز بھی مجھے حاصل ہے ۔ لیکن یاہو نے اپنے گروپس کو ازسرنو ترتیب دیا ہے، جس کی وجہ سے اب گروپ کے مرکزی صحفہ پر بھی اردو تحریر لکھی جا سکتی ہے ۔
ازسرِنو اس گروپ کو تشکیل دیا ہے، اور اس تحریر کے ذریعے اس کی مشہوری کر رہا ہوں ۔ گروپ کا اولین مقصد یونیکوڈ اردو کا فروغ ہے، آپ شاعری،نثر،تصاویر کچھ بھی ارسال کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جو مشکلات ایک نئے صارف کو پیش آتی ہیں، ان کے بارے میں بھی یہاں بات چیت کرنے کا ارادہ ہے، جیسے کہ اردو میں ای میل کیسے کریں؟ اردو بلاگز کے متعلق سوالات اور ان کے جواب وغیرہ ۔
میرا خیال ہے کافی مشہوری ہو گئی ہے، اوہ ہاں نیچے دیے گئے خانہ سے گروپ میں شمولیت اختیار کی جا سکتی ہے ۔


اردو عبارت گروپ شمولیت

اردو عبارت گروپ شمولیت

تبصرہ جات

“یاہو گروپ” پر 7 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. ہاہاہاہا بھائی میرے پاس تو ڈبے ڈبے آرہے ہیں

    • عبدالقدوس میں خود لینکس استعمال کرتا ہوں، میرے پاس ایسا کوئی مسلہ نہیں ہے، پھر خاص میں نے یہ پڑھ کر ونڈوز میں دیکھا، وہاں بھی ڈبے نہیں تھے، آپ کونسا براوزر استعمال کرتے ہیں؟

  2. نبیل says:

    یاہو گروپس پر اردو پوسٹ کرنے کا تجربہ میں آج سے کئی سال قبل کر چکا ہوں۔ اگر میرے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر سے کسی یاہو یا گوگل گروپ پر ای میل کی جائے تو بالکل درست نظر آتی ہے کیونکہ یہ بطور ایچ ٹی ایم ایل پوسٹ ہوتی ہے۔ لیکن زیادہ لوگوں نے اس طریقے کو اپنایا نہیں۔ اس کے علاوہ میری ایک لکھی ہوئی یوزر سکرپٹ کو فائرفاکس اور گریز مونکی کے ساتھ استعمال کرکے براہ راست یاہو کے ایڈیٹر میں بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ بہرحال ابھی ان گروپس میں اردو کی سپورٹ مجھے ناکافی لگتی ہے۔

    • ہاں نبیل مجھے پتہ ہے، اور جب گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو سب سے پہلی ای میل آپ کے ایڈیٹر کے حوالے سے ہی کی جاتی ہے، جہاں اس کے استعمال کا طریقہ بیان کیا گیا ہے، اس تحریر میں بتانا یہ چاہتا تھا کہ پہلے ایڈیٹر سے بھی گروپ پر تحریر ارسال کرنےسے خود سے براوزر میں جا کر اینکوڈنگ UTF-8 پر بدلنا پڑتی تھی، جبکہ اب یاہو نے صحفہ کی مجوزہ اینکوڈنگ ہی UTF-8 کر دی ہے، جس کے بعد صرف ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ خود درست نظر آتا ہے، اور یہی حال اب یاہو میل کا بھی ہے۔ اس پر جلد ہی لکھوں گا ۔

  3. ڈفر says:

    آپ کے پاس یہ صحیح چل رہا ہے؟

  4. raees ahmad says:

    buht kushi hui dekh kar hamara b koi appna hy

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔