ٹیگ ڈوری

Sunday,15 June 2008
از :  
زمرات : اردو

بلاگستان میں ایک کھیل ہے، جِسے ٹیگ کرنا کہتے ہیں ۔ اردو بلاگر نے پہلے پہلے تو ایک دوسرے کو ٹیگ کرنا شروع کیا تھا، مگر عرصہ دراز سے یہ سلسلہ منقطع ہے ۔ ٹیگ کے دو فائدے ہوتے ہیں، پہلا تو لوگ ایک دوسرے کو اس طرح جاننے لگتے ہیں اور بلاگ دُنیا میں آپ ایک دوسرے کو اکیلا اکیلا محسوس نہیں کرتے، دوسرا فائدہ آپ کے بلاگ کو پہنچتا ہے۔ میرے مشاہدے میں ایک بات آئی ہے کہ یا تو اردو بلاگرز بڑے مغرور ہیں یا بہت ہی بخیل ہیں یا پھر دنیا کے مصروف ترین انسان اردو میں بلاگنگ کرتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ آپ اردو بلاگرز کے بلاگ رول دیکھیں، وہاں پر اتنی کفایت شعاری سے دوسرے بلاگز کے روابط ڈالے گئے ہوتے ہیں کہ نہ ہی پوچھیں ۔ جب آپ کسی متعلقہ بلاگ کا ربط اپنے بلاگ میں شامل کرتے ہیں تو اس کا فائدہ یوں ہوتا ہے کہ آپ کے بلاگ کی اہمیت اور تلاش میں کارکردگی بڑھ جاتی ہے، اس لئے بلاگ رول بناتے وقت بخل سے کام مت لیں اور یہ مت سوچیں کہ میرا بلاگ روابط کا مجموعہ بن جائے گا۔ اسی طرح جب ٹیگ کا جواب لکھتے آپ دوسرے بلاگ کے روابط اپنے بلاگ میں ڈالیں گے اور جواب لکھتے وقت ٹیگ کردہ بلاگ میں آپ کا ربط آئے گا تو اس سے آپ کے بلاگ کا رینک بڑھتا ہے ۔
میں نے سوچا ہے کہ ایک ٹیگ کھیل شروع کیا جائے، جس کا مقصد تمام اردو بلاگز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے ۔ کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
سوالات چونکہ میں لکھ رہا ہوں، اگر کسی نے مجھے دورانِ کھیل اِس سے منسلک کیا تو تب جوابات لکھوں گا ۔ سوالات مندرجہ ذیل ہیں ۔
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
8) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

میں آغاز میں اِن پانچ لوگوں کو ٹیگ کرتا ہوں ۔
عارف انجم ، رضوان نور ، قدیر احمد، عمار ضیاء خان، بدتمیز۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پانچ سے پچیس کب تک ہوتے ہیں ؟

تبصرہ جات

“ٹیگ ڈوری” پر 18 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. جوابات دے دیے ہیں

  2. بدتمیز says:

    جب آپ کو ٹیگ کیا جاتا ہے تو آپ خود غائب ہوتے ہیں۔ بلاگ رول کا تو پوچھیں مت باقاعدہ لکھ کر لگایا گیا ہوتا ہے کہ مجھے ایڈ کریں تو میں‌کرونگا۔

  3. رضوان says:

    بس سرکار حکم کی ابھی تعمیل ہوتی ہے۔

  4. خوب. کافی عرصہ سے یہ سلسلہ منقطع تھا.
    جراب سے یاد آیا یہاں آجکل شدید گرمی کا موسم ہے اوپر سے لوڈشیڈنگ، لوگ کپڑوں سے تنگ ہیں کجا جراب.:P

  5. آپ کی بات واقعی سچ ہے کہ ہم بلاگر کچھ زیادہ ہی اپنے آپ میں‌مگن رہنے لگے ہیں. بلاگ ڈوری کی شروعات شاید ہم لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع دے. ویسے سوالات تھوڑے سے زیادہ معلوماتی ہوتے تو زیادہ اچھا ہوتا.
    موضوع سے ہٹ کر آپ سے ایک بات پوچھنی ہے. ہمیں‌ آپ کے بلاگ کا سرچ انجن پسند آیا. کیا آپ اس طرح کا سرچ انجن ہمارے بلاگ پر انسٹال کرنے میں‌مدد کرسکتے ہیں. ہم نے نیا تھیم سیٹ کیا ہے مگر ہمارا سرچ انجن سیٹ نہیں‌ہو پا رہا ہم نے سوچا کیوں‌ناں‌آپ والا کاپی کیا جائے.

  6. خوب، اچھا سلسلہ شروع کیا ہے، اس سے اردو

  7. ڈوری کا سرا تھام لیا، ذرا الجھنیں‌ نکال کر سیدھا بھی کردیتا ہوں۔ مجھ جیسے سست بندے کو ٹیگ کرنے کا شکریہ

  8. جناب عالی پاشا بھائی ۔
    یہ ہے کس قسم کا کھیل؟ پہلے میں تفصیل سے اس کے متعلق پڑھ تو لوں پھر جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور یہ ٹیگ کرنا ۔۔۔۔ ہمارے حیدرآباد میں گھریلو خواتین کا کام ہوتا ہے جو میاں کے آفس جاتے سمے جیب پر ایک چٹھی ٹیگ کر دیتی ہیں کہ واپسی میں‌ فلاں فلاں ترکاری پھل اور دیگر چیزیں لانی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

  9. راہبر says:

    کیا ایک بار جو سوالات دیدئے گئے، وہی ہر جگہ گھومتے رہیں گے؟ مجھے دو جگہ سے ٹیگ کیا گیا ہے، سوالات یکساں ہیں. پھر اگر میں آگے ٹیگ کرتا ہوں کسی اور کو بھی تو بالفرض وہ پہلے ہی کسی اور کے ٹیگ کرنے پر ان سوالات کے جوابات دے چکا ہو تو کیا وہ دوبارہ لکھے گا؟

  10. راہبر says:

    میں نے آپ کو یہاں ٹیگ کیا ہے.
    http://raahbar.urdutech.com/2008/07/01/tag-game/

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔