علوی نستعلیق

Saturday,1 November 2008
از :  
زمرات : اردو

بالآخر علوی نستعلیق کو آج عام صارفین کے لئے مہیا کر دیا گیا ہے، اردو جہان کا خط علوی نستعلیق میں تبدیل کیا جا چکا ہے، سب اردو والوں سے درخواست ہے کہ اس خط کو اپنی ویب سائٹ کی زینت بنائیں۔ علوی نستعلیق کو میرے بلاگ پر اس ربط سے اتارا جا سکتا ہے ۔
ذیل میں آپ علوی نستعلیق کا نمونہ دیکھ سکتے ہیں۔

علوی نستعلیق نمونہ

اپنی ویب سائٹ پر اس خط کو لگانے کے لئے مندرجہ ذیل کوڈ کا استعمال کریں ۔

font-family: “Alvi Nastaleeq”, Nafees web naskh, tahoma;

تبصرہ جات

“علوی نستعلیق” پر 19 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. بہت اچھا لگ رہا ہے!
    میں نے Xubuntu پر انسٹال کر کے آپ کے بلاگ پر دوبارہ نظر ڈالی دل باغ باغ ہو گیا!
    تبصرہ کے خانہ میں ایشیا ٹائپ ہی ہے!!!!
    ہم تو تبدیل نہیں کر سکتے اپنے بلاگ پر! بدتمیز کے رحم و کرم پر ہے!!!!

  2. جناب عالی انقلابی قدم ہے.. بلاگ کیا نکھر کر سامنے آیا ہے.. اور تبصرے کے چھوٹے سے چھوٹے فانٹ میں بھی لکھنے میں مزا ہی آگیا. اور رفتار بھی بہت بہترین ہے پہلے نستعلیق کے ساتھ مسئلہ تھا..

  3. احمد says:

    بہت خوبصورت لگ رھا ہے..لیکن سائز کے حساب سے جناتی سائز قرار دیا جا ساکتا ہے.

  4. راشد آپ کا بلاگ بھی انتہائی خوبصورت نظر آ رہا ہے، اور احمد شائد آپ کم ریزولوشن کا استعمال کر رہے ہیں، کیونکہ 1280 پر میرے پاس تو مجھے سائز کم لگ رہا ہے .

  5. دوست says:

    جہانزیب میرا بلاگ فائرفاکس میں علوی نستعلیق کی بجائے ٹائمز نیو رومن میں نظر آنے لگتا ہے جبکہ یہی سٹائل شیٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ٹھیک کام کررہی ہے. آپ چیک کرکے بتا سکتے ہیں کہ یہ آپ کے فائرفاکس میں بھی ایسے ہی نظر آتا ہے؟

  6. شاکر، ٹائمز نیو رومن ہی میں نظر آ رہا ہے، میرے پاس بھی . آپ سی ایس ایس میں دیکھیں کہیں کوئی ٹیگ کھلا رہ گیا ہے شائد .

  7. بدتمیز says:

    شعیب: ارے نہیں‌ صاحب میرے رحم و کرم پر کہاں ہے؟ یہ تو فونٹ ہی اب آیا ہے۔ اب کوئی اس کو اپڈیٹ کرے گا تو بات ہے۔ میرے پاس بھی ایڈیٹر نہیں میں تو بس تھیمز اپلوڈ کر دیتا ہوں۔ ورڈ پریس میو میں‌یہ فیچر ہی نہیں۔

  8. ڈفر says:

    بہت بہت عمدہ۔ میں نے کامران صاحب کی سائٹ دیکھی ہے بہت اعلٰی فانٹ ہے۔ لیکن نو ایم بی کا فانٹ :O
    کیا کوئی اسکے انٹرنیٹ پر استعمال کے نتائج اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے بنچ مارک نتائج مہیا کر سکتا ہے؟
    لیکن یہ بات تنگ کر رہی ہے کہ 9 میگا بائٹ کا فانٹ یوزر کو ڈاونلوڈ کرنا پڑے گا تو وہ کہے گا جانے دو یار

  9. ڈفر says:

    پتہ نہیں میرا وہم ہے یا حقیقت
    اس سائٹ اور راشد صاحب کی سائٹ کو براؤز کرتے ہوئے براؤزر کو زور بہر حال لگانا پڑ رہا ہے۔ میں استعمال کر رہا ہوں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 ہمراہ ونڈوز ایکس پی۔
    برائے مہربانی باقی سب بھی اپنے تجربات یہاں شیئر کریں تاکہ سب مستفید ہو سکیں

  10. ڈفر آپ کی بات درست ہے.. ونڈوز ایکس پی پر انٹرنیٹ ایسکسپلولر میں تھوڑا زور لگ رہا ہے لیکن فائر فاکس تھری میں ٹھیک ہے.. لیکن وسٹا میں فائر فاکس، کروم اور آئی ای اور لینکس میں فیڈورا، اوبنٹو پر اردو کے لیے اس سے بہتر فانٹ کم از کم میں نے پہلے کبھی نہیں‌ دیکھا.

  11. مکی says:

    ما شاء اللہ آپ نے بھی اسے لگا لیا ہے.. میں بھی آج ان شاء اللہ اسے لگاتا ہوں.. اور اردو کوڈر پر اپلوڈ بھی کرتا ہوں تاکہ اسے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکے.. شاکر تم فورم پر تو ہاتھ صاف کرو ذرا..

  12. احمد says:

    جھانزیب سائز سے میری مراد فونٹ کی نو میگابائٹ کی فائل سے تھی ..اسکی خوبصورتی میں تو کوئی کلام نہیں

  13. یارو میرے پاس تو آدھا علوی اور آدھا کچھ اور آرہا ہے 🙁

  14. ڈفر says:

    میں آج اس فانٹ کے ساتھ بلاگز دیکھ دیکھ کر بہت خوش ہو رہا ہوں
    یوں لگ رہا ہے جیسے لوگوں نے امیج بنا کر اپلوڈ کئے ہوئے ہیں
    فائر فاکس میں فانٹ صحیح کام کر رہا ہے یعنی پیج بھاری نہیں لگ رہا لیکن اردو فانٹ کھردے کھردرے لگ ر ہے ہیں اس میں، کیا میرے فائر فاکس میں کوئی مسئلہ ہے یا فائر فاکس کے ساتھ ہے ہی یہ مسئلہ؟‌
    فانٹ کی خوبصورتی اور اس پر کی گئی محنت کے لئے تو میرے پاس الفاظ نہیں 🙂

  15. ڈفر says:

    اردو نسخ ایشیا ٹائپ اور علوی نستعلیق کے رینڈرنگ بنچ مارک رزلٹس درج ذیل ہیں

  16. font-family: “Alvi Nastaleeq v1.0.0″, Nafees web naskh, tahoma;
    کیا اسے اس ترتیب سے لکھا جا سکتا ہے؟
    font-family: “Alvi Nastaleeq v1.0.0″, Urdu Naskh Asiatype, tahoma;

  17. پاکستانی ، اب آپ علوی نستعلیق کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں، اور اس میں ورژن نمبر لکھنے کی ضرورت نہیں ہے . اور ترتیب آپ کوئی بھی رکھ سکتے ہیں .

  18. ماوراء says:

    جہانزیب، صرف ایک پوسٹ کو اگر علوی نستعلیق میں کرنا ہو تو .. کیا ہو سکتا ہے؟ اگر ہاں.. تو کیا کوڈ ہو گا؟
    منظر نامہ پر اب تک تاہوما ہے. 🙁

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔