"ز" یا "ظ"
میں سمجھتا تھا اردو میں انگریزی کی طرح “سپیلنگ مِسٹیک” نہیں ہو سکتی ، لیکن آج میں خود ایک شش و پنج میں پڑ گیا ہوں کہ “ظرورت” ظ سے ہوتا ہے یا “زرورت “ز” سے ہوتا ہے۔ ہر زبان میں ایک جیسے آواز کے لئے مختلف حرف پتہ نہیں کس کی ایجاد ہے۔
Update: اِس دوڑ میں اب “ض” بھی شامل ہو گیا ہے، اردو کے ہجے بھی کوئی آسان نہیں ہیں ۔


“ضرورت”
یہ نہ ظ سے ہے نہ ز سے یہ ض سے ہے ضرورت
ضرورت
ہا ہا ہا . . . کیوں کہ جب میں “ظرور” لکھ رہا تھا تو “ز” اور “ظ” تو بار بار خلط ملط ہو رہے تھے مگر “ض” ذہن میں ہی نہیں تھا، جب میں نے ظرور اور زرور لکھا تو مجھے بڑا پکا شک تھا کہ اس کی شکل ایسی میں نے تو کبھی دیکھی ہی نہیں. بہرحال آپ سب کا بہت بہت شکریہ .
اور خصوصی طور پر دُختر کا، انہوں نے شادی کے بعد میاں پر اپنے ظلم کی داستان ہی نہیں لکھی مگر یہاں درستگی کروانے تو آ ہی گئیں.
یہ تو بڑی پرانی دوڑ ہے، اب تو آپ ہر ز، ظ، ض کی آواز والے الفاظ لکھنے سے پہلے کئی دفعہ لڑکھڑائیں گے ۔۔۔۔ ضرورت کی لکھنے کی نوبت کیوں پیش آئی؟؟
بس اسماء ضرورت کی ضرورت پیش آ گئی تھی .