خدا کے لئے

Saturday,21 July 2007
از :  
زمرات : پنجابی, پاکستان, موسیقی, اردو

آج میں یو ٹیوب پر شعیب منصور کی نئی فلم خدا کے لئے کا ٹریلر دیکھ رہا تھا، پس منظر چلنے والے ایک گیت نے میری توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ یہ گانا تو میرا بہت عرصہ سے پسندیدہ تھا “اوکھے پینڈے” مطلب “مُشکل راستے” جِسے سائیں ظہور نے گایا ہے، اُسے خدا کے لئے میں “اللہ ہو” کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔ عموماً مجھے اپنے پسندیدہ گانوں کے ری میک پسند نہیں آتے، لیکن شعیب منصور اور اُن کے میوزک ڈرائکٹر نے اس گانے کا ری میک بناتے وقت اچھا کام کیا ہے۔
میں نے فلم کے باقی گانے نہیں سُنے ہیں لیکن اگر آپ سُننا چاہتے ہیں تو اِس ربط سے گانے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
سائیں ظہور کا بی بی سی ایوارڈز میں پہلا انعام حاصل کرنے والا “اوکھے پینڈے” ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرہ جات

“خدا کے لئے” پر 9 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. ہم نے پہلی دفعہ یہ گانا سنا، بہت پسند آیا

  2. میں نے پہلی دفعہ سائیں ظہور کو سُنا ہے بہت ہی اچھا گایا ہے میں نے عالم لوہار اور سائیں اختر کو بھی لائیو میں سُنا ہوا ہے ان کی یاد تازہ ہو گئی ۔

  3. میرا پاکستان اور خاور سائیں ظہور اچھا گاتا ہے، اسی گانے کی ایک اور ویڈیو یو ٹیوب پر موجود ہے جو کہ پنجاب لوک ورثہ کے پروگرام میں گایا گیا ہے، وہ اوپر پیش کردہ ویڈیو سے بھی زیادہ اچھی ہے. اگر موقع ملے تو ضرور دیکھئے گا.

  4. بدتمیز says:

    سلام
    ضرور دیکھئے یہاں بھی ض اور ظ کی لڑائی کروا دی
    یہ ویڈیو کچھ ماہ پہلے آپ نے دیکھائی تھی۔ اگر ویڈیو پوسٹ کرنے کا موڈ نہیں تھا تو لنک پوسٹ کر دیا کریں۔ کہاں‌کوئی جا کر سرچ کرے اور یو ٹیوب کا سرچ فنکشن بے حد برا ہے۔

  5. بدتمیز تمہارا کیا خیال ہے میں نے اُوپر والی تحریر ایویں ای لکھ ماری تھی، یہاں تبصرہ کرتے وقت مجھے پُورے پانچ منٹ لگے یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ ز سے لکھنا ہے کہ ظ سے اور ض تو میرے فرشتوں کو بھی یاد نہیں تھا .

  6. اسماء says:

    I guess he’s the only sayeen with a representation on Wiki 🙂
    Allah hoo’s superbly done 🙂

    sorry for english 😐

  7. خدا کے لیے امریکا اور یہودیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

  8. بدتمیز says:

    اس کا ری میک جو کہ اللہ ہو کے نام سے شامل کیا گیا ذیل کے لنک میں دیکھا جا سکتا ہے

    Allah Hoo

  9. این خان حیرت ہے اس میں امریکا یا یہودیوں کا کیا فائدہ یا نقصان ہے؟
    بدتمیز شکریہ

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔