گوگل ایڈ سینس

Sunday,23 September 2007
از :  
زمرات : اردو

گوگل ایڈ سینس کے بارے میں ایک سوال سب پڑھنے والوں سے۔ کیا بات ہے کہ جب میں اردو میں لکھے گئے کسی صحفے پر جو کہ ڈیٹا ڈریون نہیں ہبلکہ سٹیٹک ہو وہاں تو اشتہارات ٹکا کر چلتے ہیں لیکن اگر وہی صحفہ ڈیٹا ڈریون ہے جیسے یہ بلاگ تو منتیں کر کے بھی اشتہار نہیں چلتے۔

دوسرا طریقہ وہی قدیر والا رہ جاتا ہے کہ صحفے کو کی ورڈز کا چوں چوں کا مربہ بنا دیا جائے، تب بھی چل جاتے ہیں۔ بہرحال اگر کسی کو اس بارے میں پتہ ہو تو بتا کر “پانی کا کولر” انعام میں حاصل کر سکتا ہے۔

تبصرہ جات

“گوگل ایڈ سینس” پر 4 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. ورڈپریس 2.3 میں ٹیگز کی سپورٹ ہے. ٹیگ انگریزی میں رکھیں اور اشتہار کیسے نہیں آئیں گے. زمرے اور پوسٹ کا سلگ انگریزی میں رکھیں اشتہار کیسے نہیں آئیں گے.
    وسلام

  2. شاکر اس جواب پر آپکو کولر انعام میں نہیں دیا جا سکتا ہے 😀 کٹیگری سلگ تو میرا بچپن سے ہی انگریزی میں ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ جب یہی صحفہ سٹیٹک ہو تو اشتہار بغیر کی ورڈ اور بغیر کسی سلگ کے بے دھڑک اور کھلے ڈلے ہو کے آتے ہیں، ویسے نہیں.

  3. خوامخواہ بدنام کر رہے ہیں . وہ کی ورڈ والا کام تو میں نے اسی وقت ناقابلِ عمل قرار دے دیا تھا .

    آج کل میرا انحصار اسی سلگ والے کھاتے پر ہے . شاکر نے ٹھیک لکھا ہے ، ٹیگز اور سلگ مل کر کام دکھا سکتے ہیں .

  4. میں نے ٹیگ والا رپھڑ ڈالا تو ہے. باوجود کہ ابھی ورڈپریس کا بی‌ٹا ورژن ہے. دیکھو کیا ہوتا ہے اب، ٹیگ کوئی چکر چلاتے ہیں یا نہیں.
    میرے سنگل پوسٹ پر ایڈ آتے ہیں لیکن جانے کس زبان میں.

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔