گوگل ایڈ سینس اور اردو

Monday,29 May 2006
از :  
زمرات : کمپیوٹر, اردو

یہ بلاگ شروع کرنے سے پہلے ہی میرے پاس گوگل ایڈ سینس کا اکاونٹ موجود تھا، سو میں نے بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی ٹھانی اور ایڈ سینس کے کوڈ کو اپنے بلاگ کے سانچے میں چسپاں کر دیا، کافی عرصہ تک وہ کوڈ بلاگ کے سانچے میں موجود رہا مگر چونکہ ایڈ سینس ابھی تک اردو کو سپورٹ نہیں کرتا تھا، میں نے اس کوڈ کو بلاگ سے ہٹا دیا، ویسے گوگل میرے ساڑھے تین ڈالر کا مقروض ہے۔

لیکن ابھی دوبارہ قدیر احمد رانا اور اردو ٹیکنالوجی اخبار پر ایڈ سینس کو دیکھ کر مجھے شبہ ہوا کہ شاید اب ایڈ سینس اردو کو سپورٹ کر رہا ہے، اس کے علاوہ ایک دو تصویری اردو والی ویب سائٹس پر بھی گوگل ایڈ سینس کو دیکھ کر میرا شبہ یقین میں بدل گیا، اور میں نے دوبارہ ایڈ سینس کوڈ اپنے سانچے میں لگا دیا اور اسکے ساتھ ساتھ سانچہ بھی بدل دیا، لیکن ہنوز میرے بلاگ پر ایڈ سینس نظر نہیں آتا جبکہ بالا دیے گئے بلاگز اور سائٹ پر نظر آتا ہے، علاوہ ازیں جب میں اپنے بلاگر کے اکاونٹ سے preview blog پر کلک کر بلاگ کو دیکھوں تو تب ایڈ سینس موجود ہوتا ہے ویسے نہیں، تو کیا ایڈ سینس کے لئے کوئی لائحہ عمل ہے جس پر عمل کرنے سے میرے بلاگ پر بھی اشتہارات نمودار ہو سکیں؟ قدیر اور حارث بن خرم شاید اس بات کا بہتر جواب دے سکیں۔

تبصرہ جات

“گوگل ایڈ سینس اور اردو” پر 3 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. شعیب صفدر says:

    گوگل میرا بھی مقروض ہے ۱۳ ڈالر کا۔۔۔۔۔۔۔۔
    ویسے اس نے قدیر کے پیسے کھائے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ ایک بار قدیر نے لکھا تھا

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔