self made لوگوں کا الميہ

Saturday,24 September 2005
از :  
زمرات : میری پسند, اردو

امجد اسلام امجد کی يہ نظم پڑھی اچھی لگی سوچا يہاں لگا دوں۔
روشنی مزاجوں کے کيا عجب مقدر ہيں
زندگی کے رستے ميں، بچھنے والے کانٹوں کو
راہ سے ہٹانے ميں،
ايک ايک تنکے سے آشياں بنانے ميں
خوشبوئيں پکڑنے ميں، گلستاں سجانے ميں
عمر کاٹ ديتے ہيں
عمر کاٹ ديتے ہيں اور اپنے حصے کے پھول بانٹ ديتے ہيں
کيسی کيسی خوشيوں کو قتل کرتے جاتے ہيں
درگزر کے گلشن ميں ابر بن کر رہتے ہيں
صبر کے سمندر ميں کشتياں چلاتے ہيں
يہ نہيں کہ اُن کو اس روزوشب جی کاہش کا
کچھ صلہ نہيں ملتا
مرنے والی آسوں کا خوں بہا نہيں ملتا
زندگی کے دامن جس قدر خوشياں ہيں
سب ہی ہاتھ آتی ہيں
سب ہی مل بھی جاتی ہيں
وقت پر نہيں ملتيں، وقت پر نہيں آتیں
يعنی اُن کو محنت کا اجر مل تو جاتا ہے
ليکن اس طرح جيسے،
قرض کی رقم کوئی قسط قسط ہو جائے
اصل جو عبارت ہو پسِ نوشت ہو جائے
فصلِ گل کے آخر ميں پھول ان کے کھلتے ہيں
اُن کے صحن ميں سورج دير سے نکلتے ہيں۔
اور آج اور گذشتہ کل ميں کوئی خاص واقعہ نہيں نا ہی کچھ ايسا موضوع سجھائی ديتا ہے کہ کچھ لکھ سکوں، لکھنا کيا ہے بس اپنے بے ترتيب جُملے بس ايک تو کل ميرے چھوٹے بھائی کی سالگرہ تھی اور آج ميری۔۔ پريشان نہيں ہوں وہ ايک سال بعد پيدا ہوا تھا اس لئے مجھ سے ايک دن پہلے پيدا ہو کر کے بھی چھوٹا ہے۔
اور سب سے خاص بات اس ہفتے کی سائرہ نے زحمت کر کے بلاگ ميں کچھ لکھ ہی ديا ہے۔
فی امان اللہ

تبصرہ جات

“self made لوگوں کا الميہ” پر 11 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. Asma says:

    امجد اسلام امجد تو چھا گئے، حقیقت تو ایسی ہی ہے!

    اور ہاں، سالگرہ مبیارک، اللہآپ کی زندگی میں اپنی برکات اور رحمتوں کو جاری رکھے، والسلام

  2. سا ئر ہ عنبر ین says:

    نظم خوب ہے۔اور سائرہ نے بلاگ پر کچھ لکھ دیا۔۔۔۔ہاہاہا۔۔۔۔۔حد ہے۔:@:

    Happy Birth Day to Jahangir 🙂

    aab main chalti hon 😀

    kia yaad karo gay jaty jaty tum ko bi kah don 😉

    Happy birthday to u:P

  3. Harris - حارث says:

    Happy Budday to ya….

    (orkut bhi kamal ki shay hai)

    @saira: welcome back.

    @post perhi nahi abi 🙁

  4. سا ئر ہ عنبر ین says:

    Thanks Harris bhai 🙂

    or konsi post nai parhi 😐

  5. SHUAIB says:

    جنم دن مبارک

  6. Zaheer says:

    belated happy birthday nip, khush raho 🙂

    nice post.

  7. جہانزيب says:

    آپ سب خواتين و حضرات کا شکريھ

  8. urdudaaN says:

    amjad sahab ki nazm achchhi lagi. main is ki 1 naql chhaap kar rakh raha hoon. Shukriyah.

  9. Xeesh says:

    ab jab sab taareef ker hee rahai hain tu main bhi perh hee loon 😀

  10. Anonymous says:

    acha tumharay birthday thii..oho…chalo abb rahnay do kiya wish karoo

    lakin nikkay ko tu kerni hai…chuta bhai hai!

    HAPPY BIRTHDAY JAHANGIR

    MISBAH

  11. Anonymous says:

    uMM..GOOD SHARING…….buhat sach likhtay hain amjad islam amjad……wasay kabhi nasir kazmi ko phara hai?

    misbah

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔