آزادی مبارک
ڈھونڈنے گئے تھے تباہ کن ہتھیار، ملی صرف رسوائی، مگر رسوائی اور ذلت تو صرف کمزور کے لئے ہیں اس لئے ہمیں فکر نہیں، ہم نے ڈھٹائی جاری رکھی، اور نیا نام ” عراقیوں کو آزاد کروانے گئے ہیں” اختیار کر لیا، جیسے حدیثہ میں زندگی سے آزاد کروا دیا، ایک اور غلطی، بس غلطی سے ہو گیا اور بات ختم، نہ کوئی پوچھنے والا نہ کسی کی فکر، مگر ہم انصاف پسند بھی ہیں، تحقیقات کریں گے، اور اگر واقعی اس واقعہ میں بے گناہ مارے گئے ہیں تو قرار واقعی سزا دی جائے گی، سزا جو مقرر ہے کہ جنہوں نے کیا ان کو نوکری سے معطل کر دیا جائے گا، امریکہ میں واقعی انصاف ہے اگر مرنے والا امریکی ہو تو ہم پاتال سے بھی ان کو ڈھونڈ لاتے ہیں، گوانتاناموبے میں رکھتے ہیں، کیا حدیثہ والوں کو بھی گوانتاناموبے جانا پڑے گا؟
صدام کو ۳۰۰ لوگوں کے قتل پر آج عدالت کا سامنا ہے، ہم نے جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک ۴۲۴۳۴ لوگوں کو زندگی کی قید سے آزاد کر دیا اور ہم عراقیوں کے دوست بھی ہیں، ان لوگوں کے قتل کے ذمہ دار کیا کبھی جیل جائیں گے؟
سب سے بڑھ کر ہم مہذب بھی ہیں، وہ علیحدہ بات ہے کہ نہتے بے گناہوں کو مار کر ان کی لاشوں کو گھسیٹ کر سڑکوں پر لاتے ہیں کہ ثابت کر سکیں کہ سورش پسند تھے جو عوام کی صفوں میں گھسے ہوئے تھے، انہوں نے ہمارا ایک فوجی بھائی مار دیا تھا اور آپ کا مذہب بھی تو آنکھ کے بدلے آنکھ کہتا ہے، ہم نے کیا غلط کیا ہے۔
بیشک آنکھ دوسرے لوگوں کی تھی لیکن تھے تو وہ بھی عراقی۔
لیکن ہم عراقیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ راہ کٹھن ضرور ہے، لیکن عراقیوں کا اس میں وسیع تر مفاد ہے، جتنے لوگ کم ہوں گے اتنے مسائل بھی کم ہوں ، بلکہ ہم تو چاہتے ہیں مسائل بالکل ختم ہو جائیں، کیونکہ امریکہ میں تیل کی قیمتیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔


BBc per jo tabsira kia tha wahi yahan ker rahi hoon,
Zulm ho raha hay mager insaaf kay saath, hamaray libral log kahtay hain na kay America main ortoon ki abro raizi hoti hay to kia howa unhain insaaf bhi to miljata hay, to Iraq main bhi insaaf horaha hay baglain bajaaiy……
dosri baat Europe kay fogi dosray mulkon main ja ker bila jawaaz qatl o garat gari karain to woh apnay mulk kay Heroe hotay hain or hamaray mulk ka koi Apnay Paigamber ki bay hurmati kay khilaaf sirf ahtijaj record kerwanay jaay to woh to jaan lay hi laitay hain khod apnay hum watan bagair kisi tasdeeq kay usay kia kia naheen bana detay hain…..
kitna farq hay hamari or unki soonch main………
completely agree
btw very much surprised to kno that some very smart pplz didnt comment anything at all while they do talk alot abt how stupid muslims r. i stopped myself from commenting to give one damn day to those to c what they have to say abt it but jst a sigh for them
ایسی خبریں پڑھ کر دل خون کے آنسو رونے کے سوا کیا کر سکتا ہے؟ بہرحال کوشش کرنی پڑے گی کہ اس ظلم کے ذمہدار (فوجی اور سیاسی) سب کو ان کے کرتوتوں کے حساب سے سزا ملے۔
آجکل بلاگر کو کیا مسئلہ ہے کہ میرا نام گمنام کر دیتا ہے!
Jehaanzaib main yehaan kuch apni baat shaamil kerna chaahuunga…baat yeh hai k yeh sirf humaari apni kamzori hai k humne apnay faislay duusron k haath thamaadiye hain…aap ager in goron k kertuuton ko wezaahat se perhna chahtay hain tau Haruun Yahya ki research “The Shadows” perhiye….buhat mumkin hai k America main is topic pe videos bhi maujuud hon….is main “Free Measons” ko perhiye….aap yekeenan ek achaa faisla kerne ki position main hongay….
aur haan aap nain baakaaida wezaahat nahin ki k kis teraah main Urdu main apna post ker sakta huun…..
مہر افشاں آپکے تبصرے کے لئے شکریہ، آپ نے بی بی سی پر تو اردو میں لکھا ہے اور یہاں رومن میں کیوں؟
طلحہ ، ہر کسی کی فوقیت مختلف ہو سکتی ہے
زکریا آپ نے کافی عرصے پہلے بلاگر کی بجائے ورڈپریس کا انتخاب کر لیا تھا، لگتا اب بلاگر اپنا غصہ نکال رہا ہے۔
سعد میرے خیال میں کچھ گوروں کے کارناموں کا تمام گوروں کے ساتھ ملاپ نہیں کیا جا سکتا ہے،
hum urdu mahfil say urdu font download kernay or deeger saray process kay bawajood ab tak apnay keyboard say urdu naheen likh patay,