اِرد گِرد سے۔

Tuesday,14 June 2005
از :  
زمرات : موسیقی, امریکہ

اسلام و عليکم


تو کل امريکہ ميں سب سے بڑی خبر مائيکل جيکسن (جسے ميرا ايک دوست پيار سے مائی کا لال جيکسن کہتا ہے) کا اپنے اوپر لگنے والے سب الزامات سے با عزت بری ہونا تھا۔ کہ سب ٹی وی چينلز پر کاروائی دکھائی جا رہی تھی اور ميری جاب پر شام کے ٤:٣٠ سے ٥:٠٠ بجے تک جب تک عدالتی فيصلہ نہيں ہو گيا سب کے کان ريڈيو پر لگے ہوئے تھے اور فيصلہ سنتے ہی ايک خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ميرے ذاتی خيال ميں اس ميں مائيکل جيکسن کا بھی قصور ہے کيونکہ جب اس پر پہلی دفعہ ايسے الزامات لگے تھے تو اسنے بجائے عدالت ميں جانے کے اور سکينڈل سے بچنے کے ليے پيسے دے کر معاملہ رفع دفع کر ديا تھا جس سے دوسروں کو تحريک ہوئی کہ ہم بھی اسکی دولت ميں سے اس طرح آسانی سے شايد پيسے بٹور سکيں ليکن اس بار جب مائيکل نے عدالت جانے کا فيصلہ کيا تھا تو مجھے خوشی ہوئی تھی۔ کيونکہ يہ تو ميں نے خود يہاں اپنی آنکھوں سے ديکھا ہے کہ پيسے کے ليے لوگ کيا کيا کرتے ہيں اگر کوئی ايکسيڈنٹ ہو جائے تو چاہے خراش تک نہيں آئے لمبے ليٹے رہتے ہيں کہ اس طرح زيادہ مواقع مليں گے ہرجانہ دائر کرتے وقت اور ہسپتال ميں جا کر تھرپی کرتے رہتے ہيں تو يہاں تو معاملہ ملينز ڈالر کا تھا تو لوگ ايسے مواقع کی تو تلاش ميں رہتے ہيں اور موقع خود مائيکل نے مہيا کيا تھا پہلی دفعہ پيسے دے کر۔ مگر اس کاروائی کے دوران جو سب کے ليے حيران کُن اور ميرے خيال ميں جس نے اس فيصلے ميں اہم کردار ادا کيا کيا ہے۔ وہ مائيکل کی سابقہ بيوی کا بيان تھا عام خيالات کے مطابق اسکا بيان مائيکل کے خلاف ہونا چايئے تھا مگر اسنے نا صرف اسکا دفاع کيا بلکہ الزامات لگانے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں ليا۔
اور اسکے علاوہ پچھلے ہفتے جنوبی افريقہ سے ايک مسافر جہاز کے پہيوں سے لٹک کر ايک شخص نيويارک آنا چاہ رہا تھا مگر جب يہاں جہاز نے لينڈ کرنے کے ليے اپنے پہيے کھولے تو اسکی ايک ٹانگ کٹ کر ايک گھر ميں جا گری بيچارہ نيويارک آتے آتے اپنی زندگی کی بازی ہار گيا ۔ پتہ نہيں لوگ اس طرح کی احمقانہ اور جنونی حرکتيں کس ليے کرتے ہيں تھوڑا سا تو اپنی زندگی کے بارے ميں سوچ لينا چاہيے۔
اور کھيلوں کی دنيا ميں ينکيز ١١ ميں ٩ گيم ہار کر واپس نيو يارک آ چکے ہيں۔ اور نيو يارک کے بُرے لڑکے مائيک ٹائيسن نے ميچ ہارنے کے بعد اپنی ريٹارمنٹ کا اعلان کر ديا ہے۔ بقول انکے اب انکی عمر ايسی نہيں رہی کہ وہ اس کھيل کو جاری رکھ سکيں مائيک ٹائيسن نے کھيلوں کی دنيا ميں سب سے زيادہ پيسہ ٤٠٠ ملين ڈالر کمائے ہيں جو کہ دنيا کے کسی بھی کھلاڑی سے زيادہ ہيں مگر اس وقت ان پر ٢٠ ملين ڈالر کا قرض ہے اور يہ آخری ميچ جو ہارے ہيں اس ميں ٦ ملين ڈالر کمائے ہيں۔ اس سے باکسنگ کی دنيا ميں سياست کے عمل دخل کا کچھ کچھ اندازہ ہوتا ہے۔
اور جی ميرے اپنے بارے ميں کچھ نا پوچھيں توبہ توبہ آج ہمارے فنگر پرنٹ تھے جس کا وقت تو نو بجے تھا مگر ابو نے ہم سب کو اٹھا کر ٥ بجے ہی آئی اين ايس کے آفس لے گئے مجھے اس بات سے اختلاف ہے کہ وقت سے پہلے جاؤ اور اوپر سے اتنا جلدی اور مجھے جاب بھی کرنا تھی خير اچھا ہو گيا کہ ہم اکيلے نہيں تھے ہم دوسرے نمبر پر وہاں پہنچے تھے اور ٨ بجے آفس کھلنے سے پہلے پہلے وہاں ايک لمبی قطار بن چکی تھی مگر جلدی جانے کا فائدہ يہ ہوا کہ جلدی فارغ ہو گئے اور فنگر پرنٹ کا نقصان کہ ميں تو اب کچھ نہيں کر سکتا اگر کوئی گڑ بڑ کی تو فورا دھر ليا جاؤں گا اب ميں نے انٹرويو کے ليے جواب تيار کرنا ہيں کہ ہمارے جھنڈے پر کتنے ستارے ہيں مجھے ڈر ہے کہ ميں يہ نا کہ دوں کہ ايک ہی ستارا ہے اور صدر کا نام پرويز مشرف ہے۔
اور ميرا موڈ اس وقت تھوڑا سا دھيما ہے کيونکہ ميں ٹينا ثانی کا گانا “اکھاں چھم چھم وسياں ” سُن رہا ہوں کل اسکے بول لکھوں گا کيونکہ ابھی تو ٹائپ کر کے تھک گيا ہوں اور کھانا بھی تيار ہے۔ آلو بينگن ہممم اس سے پہلے چائے کے ساتھ پکوڑے حالانکہ تين دن سے يہاں بہت گرمی ہے مگر پکوڑے ميں ہر موسم ميں کھاتا ہوں۔
ابھی اللہ حافظ

تبصرہ جات

“اِرد گِرد سے۔” پر 3 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. Anonymous says:

    umm…michael jackson….mai b lastnight tv off karnay lagee…tu live newz aa gayi….ous waqt time th..2:15pm…mai aur aaina mai bahas ho gayi…5minutes ghuzarana mushkill ho rahay thea…lakin jan faisla hova..tu buhat khushi hoyi…mai nai aaina ko kaha..abb tum kah sankty ho…mai raat ko california gayi thi…kidding

    aur acha hova mottay…..pookaray anklay anklay..girlfriend ko kahna tha meray liya b….meri girlfriend nai tu sunday ko dawat ki hoyi thi….umm

    aur jab girlfriend sai mar pharty hai na…tu asay hi ghanay sonnanay ko miltay hain..cham cham waseeyeah*

    miss mughal…future name..miss zahar….kidding

    aa khuda meri memory ka balance bhara dai..dhuniyea walay tanay daitay hain…tara ki banay ga…ki banay ga

  2. Zeeast says:

    ye sari khabrein really irdh girdh se tein…..:P

  3. اجمل says:

    مائیکل جیکسن میں دلچسپی لینے کے لئے ابھی تک کوئی جواز نہیں ملا ۔ اس لئے کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا ۔

    ایک بات ہے جس میں شائد آۃپ کو بھی دلچسپی ہو ۔ اردو میڈیم کے ایک طالب علم نے کچھ انکشاف کیا ہے ۔ ذرا دیکھئے تو یہ اردو میڈیم طالب علم کیا کہتا ہے ۔
    http://hypocrisythyname.blogspot.com/2005/06/urdu-medium-school.html

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔