پٹے پر قبريں۔۔
امريکہ ميں دوسری بہت سی باتوں کے علاوہ مجھے ايک اور چيز يہاں پسند آئی ہے، وہ ہے قبرستان۔ اتنی ترتيب سے قبريں بنی ہوتی ہيں کھ بندہ يہ جانتے بھی کہ قبرستان ہے نا ڈرتا ہے اور نا ہی جانے سے ہچکچاتا ہے اور دوسری بات جو انکو دلکش بناتی ہے وہ اسکی ہريالی بھرے ميدان ۔ اب يہاں قبريں عموما زمين کے برابر کر دی جاتی ہيں اور اگر قطبے نا لگے ہوں تو ايک ہريالی بھرا ميدان ہی ہوتا ہے۔
مگر جناب اس ہريالی بھرے ميدان ميں جگہ ايسے ہی نہيں مل جاتی اسکے لئے آپکو اپنی قبر پٹے پر لينا پڑتی ہے۔۔ مطلب اپنی زندگی ميں ہی جاؤ اور اپنے لئے مرنے کے بعد کا مقام پسند کر آؤ۔۔ اور ہر مہينے اُسکی قسطوں ميں ادائيگی شروع کر دو۔ ہمارے ہاں گاؤں ميں تو کہا جاتا ہے جس جگہ بندے کی مٹی ہو وہ وہاں ہی دفن ہوتا ہے۔ تو اس سہولت سے آپ کو يہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ آپ کی مٹی کس جگہ کی تھی۔۔ ليکن ايسا بھی ہو سکتا ھے جيسے ھمارے ايک جاننے والےہيں تو وہ ہر چيز کی منصوبہ بندی کر کے رکھتے ہيں سوائے بہبودِ آبادی کی منصوبہ بندی کے تو انہوں نے اپنے گھر والوں کے حساب سے ٨ قبريں پٹے پر لی ہوئی ہيں مگر خدا کا کرنا ايسا ہوا کہ انتقال ايک اور جاننے والے کا ہو گيا اور انکو جسم پاکستان واپس لے جانا ممکن نہيں ہوا تو آنکی پٹے پر لی گئی جگہ پر دفن کر ديا گيا۔۔
اب اس ايک فائدے کہ آپ کو اپنی جنم والی مٹی کا پتا چل جاتا ہے کے علاوہ ايک نقصان يہ بھی ھے کہ وہاں سے صرف آپکی مٹی نہيں لی جاتی بہت سے اور لوگ بھی اسی مٹی سے بنے ہوتے ہيں ۔۔ تو پٹے کے معاہدے کے مطابق کچھ عرصہ بعد جب جسم کيمائی عمل سے ختم ہو چکا ہوتا ہے آپ والی جگہ پر کسی اور کو دفن کر ديا جاتا ہے۔ بھئی قيامت کے روز ہر قبر سے ٧٠ مُردے ايسے ہی تو نہيں اٹھيں گے نا۔۔
امید ہے میری ای میل آپ کو مل گئی ہو گی
Posted by IABhopal
جہانزیب انکل اجمل کے بلاگ سے معلوم ہوا آپ کے عزیز کا انتقال ہو گیا ہے۔انّا للہ و انّا الیہ راجعون
اللہ تبارک تعالی انہیں جنت فردوس میں اعلی مقام دے اور آپ سمت دیگر لواحقین کو صبر عطا کرے۔
Posted by شعیب صفدر
میں نے سنا کسی ملک میں ایسی بھی قبریں ہیں جس میں اے سی بھی ہے اور قبروں پر جھاڑ پونچھ بھی ہوتا ہے اسکے علاوہ روزانہ موم بتیاں جلتی رہتی ہیں ـ رشتے دار قبرستان کمیٹی کو ماہانہ ہدیہ دیتے ہیں تاکہ مرحوم سکون سے سو سکیں ـ خیر یہ تو سنی سنائی باتیں ہیں مگر قبرستانوں کو پاک صاف رکھنا اچھی بات ہے، ہمارے یہاں اکثر قبرستانوں میں گائے بکریاں گھاس چرنے آتی ہیں ـ
Posted by Shuaib
Assalamoalaykum w.w.!!
It was sad to learn about your uncle’ death … Innalilahe wa inna alayhe rajeyoon!!!
May Allah bless him with eternal peace and serenity and a place in jannah!
And may it be easy for all those who he had left behind!
Posted by Asma
ohhhhhhh….I’m really sorry
Innalilahe wa inna alayhe rajeyoon………
Posted by Zeeast
اسلام علیکم
میرے ذہن اور تصوّر میں ابھی تک آپ کی ای میل گھوم رہی ہے ۔ مسلمان راضی برضا اللہ ہوتا ہے مگر سینے میں دل اور دل میں محبت بھی اللہ ہی نے رکھی ہے اسلئے اپنے عزیز و اقارب کی وفات پر دکھ تو ہوتا ہی ہے بالخصوص اچانک وفات کا ۔ اللّہ رحیم و کریم ہے دعا ہے کہ مرحوم کو غریق رحمت کرے آمین
Posted by افتخار اجمل بھوپال
Innalilahe wa inna alayhe rajeyoon……buhat afsoos hova soun k jahanzaib…ALLAH app k uncle ki family aur app sab gher walo ko sabar aata farmaye…
miss mughal
Posted by Anonymous
meray msn mailbox open nahi ho raha nahi tu mai mail kar daity..jahan
ok bye Miss mughal