اُردو جہاں » اردو
اجارہ داری۔
پچھلی ایک تحریر میں، میں نے کہا تھا کہ علم کا فروغ ہی علم کی معراج ہے ۔ہم میں موجود اور بہت سی برائیوں میں ایک برائی علم پر اجارہ داری قائم رکھنے کی بھی ہے ۔ جس کو جستجو ہوتی ہے وہ ضرور اپنا مقام پیدا کر لیتا ہے، لیکن اُس کے راستے کٹھن کر دئے جاتے ہیں ۔ اپنے معاشرے میں نچلے طبقہ سے اوپر تک دیکھ لیں، علم بانٹنے میں کنجوسی برتی جاتی ہے ۔ ورکشاپ میں کام کرنے والے چھوٹے کو اُستاد گُر نہیں بتائے گا کہ وہ اُس کا دستِ نگر رہے، اور اکثر چھوٹے کئی کئی سال اِس مہربانی کی بدولت چھوٹے ہی رہتے ہیں ۔ موسیقار گھرانوں کو دیکھیں،اُستاد جی بڑے چُن کر اپنے شاگرد بناتے ہیں،اور اُس کے لئے بھی سو جتن کرنے پڑتے ہیں کہ اُستاد فلاں اپنی شاگردی میں لے لیں ۔اور تو اور صوفی اسلام کے بارے میں پڑھیں وہاں بھی پیرِ صاحب کسی کسی کو ہی مریدی کا مرتبہ بخشتے ہیں، باقی علم حاصل کرنے والے جوتیاں گھستے رہ جاتے ہیں مگر مرد قلندر کی آنکھ جوہر کو تلاش کر کے صرف اسے ہی علم کا اہل سمجھتی ہے ۔
انٹرنیٹ کو ایک لامحدود دنیا کے نام سے پکارا جاتا ہے، جہاں تھوڑی سی جستجو سے آپ مطلوبہ مقام تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں ۔ ہم لوگوں نے انٹرنیٹ پر بھی اپنی عادات نہیں بدلیں ہیں، وہی دشنام طرازی اور ایک دوسرے کا سہارا بننے کی بجائے ٹانگ کھینچنے کا عمل یہاں بھی جاری ہے، اور انٹرنیٹ پر اردو کمیونٹی اور بھی مختصر ترین ۔ آج سے تین چار سال پہلے انٹرنیٹ پر تحریری اردو میں مکمل ویب سائٹ بی بی سی تھی، اِس کے بعد چند اِکا دکا بلاگ ویب کی زینت بننے لگے ۔ بلاگ سے ایک مربوط کمیونٹی بنانے کا عمل شروع ہوا، پہلے اردو سیارہ اور اُس کے بعد اردو محفل ترتیب دی گئی ۔ اردو محفل کا آغاز اردو بلاگنگ کے لئے تازیانہ ثابت ہوا، اسی کی بدولت آج ویب پر کم سہی مگر بہت سی اردو ویب سائٹس اور بلاگز کا آغاز ہوا ۔ اردو محفل بنانے میں کئی ایک لوگوں کا ہاتھ ہے، جس میں ترجمہ کرنے والے، ترجمہ کرنے والوں کی محنت کو لے کر اسے ایک عملی شکل دینے والے ۔ لیکن سب سے بڑی خصوصیت جو تھی، وہ ایک عدد آزاد مصدر ویب بیسڈ جاوا سکرپٹ پر مبنی اردو ویب پیڈ کا تشکیل دینا اور اسے استعمال کرنا تھا، جو اس سے پہلے اس صورت میں کسی ویب سائٹ پر موجود نہیں تھا، اس ویب پیڈ کی بدولت بغیر کسی اضافی مدد کے صارف ویب پر اردو لکھ سکتے ہیں، بالکل جیسے انگریزی لکھی جاتی ہے، اور اب بیشتر اردو ویب سائٹ میں اِس کا استعمال ہو رہا ہے ۔ اِس ویب پیڈ کے بنانے والے نبیل حسن نقوی جرمنی میں مقیم ہیں، اور “منڈے کھنڈے” نہیں بلکہ خانگی ذمہ داریوں میں گھرے ہیں، بغیر کسی لالچ کے انہوں نے یہ تحفہ اردو کمیونٹی کو دیا ۔
لیکن جناب چین کہاں تھا، یہاں بھی رونا ڈال دیا گیا وہی بچوں کی طرح “سر اِس نے چیٹ کیا ہے”، اِس رونے کی تفصیل  ایک عدد بلاگر پہلے بھی لکھ چکے ہیں، لیکن چونکہ لکھ کر مٹانے کی عادت ہے،اِس لئے وہ دیکھا نہیں جا سکتا ۔ رونے کی مختصر داستان یوں ہے کہ ایک عدد ویب سائٹ پر ایسا ویب پیڈ استعمال ہو رہا تھا، لیکن ایسی صورت میں جیسے اب ہر سائٹ پر ہے ویسے نہیں، بلکہ اجارہ داری کی طرز پر کہ ہماری سائٹ پر آؤ، وہاں بھی دوسری جگہ جاؤ، وہاں عبارت لکھو، کاپی کر کے واپس آؤ اور پھر پیسٹ کرو ۔ویب سائٹ کے منتظم صاحب سے التجا کی گئی کہ صاحب اِسے عام کر دیں، جس پر انہوں نے انکار کر دیا، جو اُن کا حق تھا ۔ اُسی ویب پیڈ سے متاثر ہو کر نبیل نے کچھ عرصہ بعد موجودہ ویب پیڈ بنا کر عام کر دیا، تو ایڈمن صاحب کی ویب پر اردو کی اجارہ داری ختم ہوتی نظر آئی، انہوں نے بیان کردہ بلاگر کو جس کا ویب پیڈ سے تعلق ہی نہیں تھا، کو ای میل کھڑکا دی کہ “تُسی چور او”، فلاں ہو وغیرہ وغیرہ ۔
آج اِس بات کو چار سال گزر چکے ہیں، لیکن موصوف کا رونا ختم نہیں ہوا ۔ القمر آن لائن کا میں گاہے بگاہے مطالعہ کر لیتا تھا، ایک دن وہاں گیا تو وہاں بھی تبصروں میں ایک دوسرے کے خلاف جنگ چھڑی ہوئی تھی، اور کچھ لکھنے والوں کی طرف سے کہ ہمارا القمر سے کوئی تعلق نہیں ہم نے ڈیڑھ اینٹ کی اپنی مسجد عالمی اخبار کے نام سے بنا لی ہے، وہاں مِلو ۔ میں وہاں ملنے گیا اور ہم سے ملئے میں مندرجہ ذیل عبارت
یہ جو آج جگہ جگہ ویب بیسڈ اردو رائڑرز دستیاب ہیں ان سب کا باوا آدام دراصل اردو پیڈ ہی ہے۔ کچھ لوگ اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں، اور کچھ لوگ بھول بھی جاتے ہیں۔ مگر انہیں اس بات کا کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے،ان کا کہنا ہے کہ چلیے کسی حال میں سہی اردو کا نام تو سر بلند ہو رہاہے۔ ہماری خیر ہے۔
صاحب آپ نے تو انکار کر دیا تھا اسے عام کرنے سے، اب کھمبا کِس لئے نوچ رہے ہیں؟ آج اردو سیارہ پر عالمی اخبار کی تحریر دیکھی ۔ پتہ نہیں جنگ، بی بی سی، اردو پوائنٹ بلاگرز کو سیارہ پر جگہ نہیں ملی، عالمی اخبار کے بلاگرز کو خصوصی رعائت؟
ویسے حیرت کی بات یہ ہے کہ عالمی اخبار میں پیش کردہ اقتباس میں جس باوا آدم کا ذکر ہے، اُس کی بجائے نبیل کے کاکے کا استعمال بھی دھڑا دھڑ کیا جا رہا ہے ۔
میں بہت معذرت کے ساتھ یہ تحریر ارسال کر رہا ہوں، میں ہمیشہ اِس بات پر کاربند رہا ہوں کہ اردو ویب سائٹس یا ان کے چلانے والوں کے خلاف کچھ نہ کہا جائے، پہلے ہی چھوٹی کمیونٹی اوپر سے لوگ بدمزہ ہو جاتے ہیں ۔ لیکن بعض اوقات سند کے لئے لکھنا پڑتا ہے، انہی بعض اواقات میں یہ تحریر شامل ہے ۔
انجرڈ
روزنامہ جنگ کراچی میں چھپی یونس خان اور شعیب ملک کی تصویر.
تصویر لگانے کا مقصد، پاکستان کے کشیر اشاعتی اُردو اخبار کی طرف سے لفظ “انجرڈ” کا استعمال کرنا ہے ۔ شائد اخبار والوں نے بھی تلاش کرنے والوں کی سہولت کے باعث ایسا کیا ہو ۔ کبھی لوگ زخمی کہا کرتے تھے ۔
یاہو گروپ
یاہو گروپس، ایک جیسے خیالات رکھنے والے لوگوں کے میل ملاپ کا اچھا ذریعہ ہیں ۔ دیار غیر میں وطن کی محبت ویسے ہی جاگ جاتی ہے، سو امریکہ آنے کے بعد فارغ وقت گزارنے کے لئے میں درجنوں گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ ایچ ٹی ایم ایل سیکھنے کا “اُشکل” بھی انہیں گروپس کی بدولت جاگا ۔
پھر وہی جو ہوتا ہے، وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ترجیحات بدلتی گئی، گروپس سے فورمز اور پھر آخری چھلانگ بلاگ پر لگائی، تب سے “مجازی زندگی” جمود کا شکار ہو گئی ۔ پھر جیسے جیسے بڑھاپا طاری ہوتا ہے، انسان کو اپنا بچپن یاد آنے لگتا ہے ۔ لیکن بڑھاپے کا تجربہ آپ بچپن پر لاگو کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ ہم نے بڑھاپے کا تجربہ مطلب یونیکوڈ اردو کا تجربہ اِن گروپس پر کرنے کی کوشش کی، تو پتہ چلا کہ تمام منتظم محنت سے تیار کی گئی ایچ ٹی ایم ایل ای میل کو غیر متعلقہ خانے سے آگے نہیں جانے دیتے ۔ بڑھاپے میں جوانی کا جوش امڈ آیا اور میں نے ایک عدد گروپ یونیکوڈ اردو میں بنانے کا ارادہ کیا، جہاں تصویری اردو کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے ۔ لیکن جیسا کہ سیانوں نے کہا ہے، غصہ عقل کو کھا جاتا ہے، وہی ہوا ، یاہو گروپس کے صحفہ اول پر ہی یونیکوڈ سپورٹ موجود نہیں تھی ۔ اور ہم اپنا سا منہ لے کر بیٹھ گئے ۔
بچوں اور بوڑھوں میں ایک فرق یاداشت کا بھی ہے، بچہ کہ یاداشت وقتی ہوتی ہے، اسے وقت پر بہلا پھسلا لیا جائے تو وہ بات اس کے ذہن سے محو ہو جاتی ہے ۔ لیکن بوڑھے جوانی کے عشق کو بھولتے ہی نہیں ہیں ۔ دو تین دن پہلے میں نے دوبارہ اپنا یاہو کا اکاونٹ دیکھا اور وہاں روز جو دھڑا دھڑ ای میلز آتی ہیں، ان کا سدباب کرنے کا سوچا، وہاں میرا بنایا ہوا معصوم ننھا منا سا گروپ بھی موجود تھا، جس کا اکلوتا رکن ہونے کا اعزاز بھی مجھے حاصل ہے ۔ لیکن یاہو نے اپنے گروپس کو ازسرنو ترتیب دیا ہے، جس کی وجہ سے اب گروپ کے مرکزی صحفہ پر بھی اردو تحریر لکھی جا سکتی ہے ۔
ازسرِنو اس گروپ کو تشکیل دیا ہے، اور اس تحریر کے ذریعے اس کی مشہوری کر رہا ہوں ۔ گروپ کا اولین مقصد یونیکوڈ اردو کا فروغ ہے، آپ شاعری،نثر،تصاویر کچھ بھی ارسال کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جو مشکلات ایک نئے صارف کو پیش آتی ہیں، ان کے بارے میں بھی یہاں بات چیت کرنے کا ارادہ ہے، جیسے کہ اردو میں ای میل کیسے کریں؟ اردو بلاگز کے متعلق سوالات اور ان کے جواب وغیرہ ۔
میرا خیال ہے کافی مشہوری ہو گئی ہے، اوہ ہاں نیچے دیے گئے خانہ سے گروپ میں شمولیت اختیار کی جا سکتی ہے ۔
اردو عبارت گروپ شمولیت
المیہ
پہلا المیہ ۔
ممالک کی طاقت عوام ، عوام کی طاقت شعور، شعور کی اساس علم، علم کا گہوارہ مکتب ۔
دوسرا المیہ ۔
ممالک کی طاقت عوام، عوام کی طاقت شعور، شعور کا منبع عقل، عقل کا اساس علم، علم کی معراج فروغِ علم، فروغ علم کا ذریعہ زبانِ عام
اور ہم اتنا پڑھ گئے کہ اپنی زبان میں اظہار نہیں کر سکتے ۔
خبر باقی ہے ۔
ماوراء نے یہاں اردو اخبارات کے متعلق لکھا ہے ۔اردو اخبارات میں خبروں کے معیار کے علاوہ جو چیز مجھے سب سے زیادہ سے زیادہ تنگ کرتی ہے، وہ خبر کا نا مکمل ہونا ہے ۔ آپ کوئی جناتی قسم کی سرخی پڑھ کر خبر کی تفصیل پڑھنا چاہیں، تو آ جاتا ہے کہ بقیہ نمبر ۳۶ صحفہ نمبر ۷ ۔
انسان اخبار کم پڑھتا ہے اور ورق الٹ الٹ کر ورزش زیادہ کرتا ہے ۔پاکستان میں تو چلو انگریزی اخبارات بھی اسی ہی قسم کے ہوتے ہیں ۔ لیکن یہاں نیویارک میں چھپنے والے اخبارات میں دو اضافی خوبیاں بھی موجود ہیں ۔ پہلی کہ خبروں کے علاوہ کالم بھی بقیہ کر کے پڑھنا پڑتے ہیں۔ دوسری بات کالم نویس حضرات کی اپنی مشہوری کی بھونڈی کوشش۔ آپ اندازہ کریں اخبار میں سے ایک کالم آپ امریکی انتخابات پر پڑھ رہے ہیں، تھوڑی دلچسپی قائم ہوئی نہیں تو ایسے جملہ آ جاتا ہے ، باراک حیسن اوبامہ کی نئی کابینہ سے اہم توقعات کی امید ہے، اس کالم پر تبصرہ کے لئے cloumn-nigar@yahoo.com پر اپنی آراء بھیجیں ۔ ہیلری کلنٹن کو انتظامیہ ۔ ۔ ۔
مجھے تو آج تک یہی سمجھ نہیں آئی کہ مکمل خبر ایک ہی جگہ دینے سے کیا اخبارات بکنے کم ہو جائیں گے؟
اردو میں الف
جب آپ پنجاب سے کراچی جائیں اور بتیاں دیکھنے کے شوق میں کسی ایک بھی ہورڈنگ بورڈ اور اشتہارات کو پڑھے بغیر نظر سے اوجھل مت ہونے دیں تو ایک اضافی “الف” سے (پنجابی کم از کم اسے اضافی سمجھتے ہیں) سے آپ کا واسطہ پڑے گا ۔
ہر وہ لفظ جو انگریزی حرف “S” سے شروع ہوتا ہے کو لکھتے وقت کراچی میں الف سے اور پنجاب میں “س” سے شروع کرتے ہیں مثلاً پنجاب میں سکول کراچی جا کر اسکول بن جاتا ہے، سٹیٹ کراچی میں اسٹیٹ اور سنوکر کلب کراچی میں اسنوکر کلب بن جاتا ہے ۔
حتیٰ کہ پنجاب میں درسی کتب میں بھی اس اضافی الف کو نہیں لکھا جاتا، اس بارے میں قاعدہ قانون کیا کہتے ہیں؟
اردو بلاگ ایوارڈ
منظر نامہ کی طرف سے اردو بلاگ ایوارڈ کا اجراء بالاخر کر دیا گیا ہے، فی الوقت نامزدگی کے مراحل طے کر کے، ہر زمرے میں تین عدد بلاگزر کے نام تجویز کئے گئے ہیں، جن پر ووٹنگ کا مرحلہ جاری ہے ۔ اگر آپ اردو بلاگران حضرات و خواتین کے بلاگ پڑھتے ہیں تو ووٹنگ میں اپنا حصہ ڈال کر ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔
علاوہ دیگر اردو بلاگران سے گذارش ہے کہ اپنے بلاگ پر اس کی تشہیر کریں، تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ میں اپنا حصہ ڈال سکیں ، میں نے ایک عدد گرافک تیار کی ہے، جو ذیل میں موجود ہے، پسند کے سائز والے بینر کے نیچے دیے گئے کوڈ کو کاپی کر کے آپ اپنے بلاگ پر لگا سکتے ہیں ۔
یومِ اقبال
دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ، نئے صبح و شام پیدا کر
خدا اگر دِل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر
اٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں
سفالِ ہند سے مینا و جام پیدا کر
میں شاخِ تاک ہوں، میری غزل ہے میرا ثمر
مرے ثمر سے مئے لالہ فام پیدا کر
مرا طریق امیری نہیں، فقیری ہے
خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر
<embed id="VideoPlayback" src="http://video.google.com/googleplayer.swf?docid=-3749437580626161213&hl=en&fs=true" style="width:400px;height:326px" allowFullScreen="true" allowScriptAccess="always" type="application/x-shockwave-flash"> </embed>
علوی نستعلیق
ذیل میں آپ علوی نستعلیق کا نمونہ دیکھ سکتے ہیں۔
اپنی ویب سائٹ پر اس خط کو لگانے کے لئے مندرجہ ذیل کوڈ کا استعمال کریں ۔
font-family: “Alvi Nastaleeq”, Nafees web naskh, tahoma;
انتظار ختم۔
اردو اور خطِ نستعلیق کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بد قسمتی سے ابھی تک ویب کے لئے کوئی بھی قابلِ عمل نستعلیق خط مروج نہیں ہو سکا۔ بعض اوقات جب کوئی جاننے والا میرا بلاگ دیکھتا ہے، تو اُس کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے، کہ جیسی اردو ہم پاکستان میں لکھتے ہیں یہ ویسی کیوں نہیں، یہ تو عربی کی طرح ہے ، اور میرا جواب ہوتا تھا کہ فی الحال مجبوری ہے۔ بی بی سی اردو کا خطِ نسخ چاہے کتنا ہی بھدا کیوں نہ ہو، ایک بات کا میں معترف رہا ہوں کہ کم از کم اردو ویب پر یہ خط ایک سنگِ میل کی حثیت رکھتا ہے۔
ایسی بات نہیں کہ اردو والوں نے نستعلیق کو اپنانے کی کوشش نہیں ہے، کرلپ والوں کا نفیس نستعلیق آیا، اسی طرح فجر نوری نستعلیق ، اور ماشااللہ اپنی حکومتِ پاکستان کی طرف سے پاک نستعلیق بھی منظر عام پر آیا، لیکن  خامیوں کے سبب مقبولیت کا درجہ حاصل نہیں کر پائے، اپنے ظہور احمد سولنگی بھائی نے تو پاک نستعلیق کے نظارے کروا کروا کر شوق کو خوب مہمیز کرنے کے بعد چپ سادھ لی، بعد میں معلوم ہوا کہ خطِ نستعلیق بھی سرخ فیتے کا شکار ہو کر کسی وزیرِ با تدبیر کا انتظار کرتا رہ گیا کہ جناب آئیں اور قینچی چلائیں ۔  بعد اس کے جو کچھ پاکستان میں سیاسی سطح پر ہوا وہ اب تاریخ کا حصہ ہے، مجھے تو لگتا ہے یہ سب کچھ پاک نستعلیق کو رکوانے کے لئے پرویز مشرف کو ہٹایا گیا ہے ۔خیر ظہور احمد سولنگی کی جانب سے دکھائے گئے نظارے دیکھنے کے بعد میں نے نئے سرے سے ایک عدد تھیم تیار کیا کہ نستعلیق کے ساتھ استعمال کروں گا، عید کا وعدہ کیا گیا تھا، اور نہ جانے کتنی عیدیں گزر گئی ہیں ۔
پھر امجد علوی صاحب کافی عرصہ سے اردو محفل پر ایک قابل عمل خطِ نستعلیق کا ذکر کرتے رہتے تھے، اور میں چوری چوری دیکھ لیتا تھا کہ خط تیاری کے کن مراحل تک پہنچ گیا ہے، آج محفل پر گیا تو القلم والے شاکر القادری صاحب کی طرف سے کسی خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن خوشخبری کس خبر کی ہے، اس کا اندازہ لگانا ہے۔  ہمارے خبرو کی طرف سے معلوم ہوا ہے کہ جلد ہی یعنی کل بروزِ جمعہ علوی نستعلیق میدان میں آ جائے گا اور اردو کمیونٹی کا دیرینہ خواب تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
علوی نستعلیق کے آنے کے بعد اس بلاگ کا مجوزہ خط بھی علوی نستعلیق میں بدل دیا جائے گا، اور ایسا کرنے کی درخواست تمام یونی کوڈ اردو کو اپنانے والوں سے بھی کروں گا، تا کہ جلد ہی خط نستعلیق ویب پر اپنا مقام حاصل کر لے ۔