اردو جہاں بلاگ » مذہب

عید مبارک
آج خیر سے پورے امریکہ میں اکھٹی عید ہے ۔ اس خوشگوار موقع پر میری طرف سے سب بلاگ پڑھنے والوں کو عید مبارک اور میری عیدی سیلاب فنڈ میں جمع کروانا نہیں بھولئے گا ۔

کیا کہیے گا؟
ایرک ہولڈر امریکہ کے اٹارنی جنرل ہیں، امریکی حکومت کے اقدامات پر قانونی مشورہ جات اور ان کی پیروی کرنا ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ ان کے پاس جعلی ڈگریوں اور ان سے نپٹنے جیسے اہم مسائل تو نہیں آتے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس پر امریکی حکومت کے موقف جیسے چھوٹے چھوٹے مسائل درپیش رہتے ہیں، حالانکہ دونوں طرح کے واقعات میں ہر فریق کو خوش بھی رکھنا ہوتا ہے، جو بذات خود ایک علیحدہ درد سری ہے ۔

صدر اوبامہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکی حکومت نے دہشت گردوں سے نپٹنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی اختیار کی ہے، دہشت گردوں کو کسی مذہب سے نتھی کئے بغیر صرف دہشت گرد کہنے پر زور دینا اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہے ۔ اور اس بارے میں استدلال یہ ہے کہ دہشت گرد ایک بہت چھوٹا گروہ ہے جو خود کو مذہب کے لبادے میں لپیٹ کر اپنے دائرہ کار کو مذہبی بنیادوں پر بڑھانا چاہتے ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے نادانستگی میں انہیں مذہب سے جوڑ کر ایک طرح سے ان لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے، ایک دہشت گرد کو بنیاد پرست مسلم دہشت گرد کہنے سے کسی حد تک باقی مسلمان اسے مختلف انداز سے دیکھنے لگتے ہیں، اور دہشت گرد جس مقام یعنی کہ مسلمان حلقوں میں پذیرائی کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں، اس کے زیادہ قریب ہو جاتے ہیں ۔

اس کے برعکس قدامت پرست حلقوں کی جانب سے یہ استدلال کیا جاتا ہے، کہ جب تک ہم دشمن کو صیحیح سے پہچان نہیں لیتے اس کے خلاف اقدامات کیسے کئے جا سکتے ہیں؟ دہشت گردوں کے اقدامات کے پیچھے ایک واضح سوچ اور فکر ہے جو کہ بنیاد پرست اسلام ہے، اور دشمن کی درست شناخت کے لئے بنیاد پرست اسلام کہنا درست قدم ہے، اور ساتھ یہ بھی کہ یہ درست ہے کہ سب مسلمان دہشت گرد نہیں نہ ہی ان سے ہمدردی رکھتے ہیں لیکن یہاں ہم بنیاد پرست اسلام کی بات کر رہے ہیں نہ کہ سب مسلمانوں کی ۔ سب مسلمان ہمارے دشمن نہیں ۔

اس ضمن میں ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹائمز اسکوائر کار بم کے ناکام منصوبہ کے بعد ایرک ہولڈر ہاوس جوڈیشری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، لیمر سمتھ جو قدامت پسند ہیں وہ بار بار ہولڈر کو بنیاد پرست اسلام کہنے پر اکساتے رہے، ایرک ہولڈر ہر دفعہ سوال کو ٹالتے رہے ۔ اس مکالمے کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔

<object width="425" height="344"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/HOQt_mP6Pgg&hl=en_US&fs=1?rel=0"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/HOQt_mP6Pgg&hl=en_US&fs=1?rel=0" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="425" height="344"></embed></object>

اب کم وبیش ایسی ہی صورتحال سے پاکستان بھی دوچار ہے، کہ آیا یہ جو دہشت گردی کہ نئی لہر اٹھ رہی ہے اسے ہم کیا کہیں؟ طالبان، پاکستانی طالبان کہ آیا پنجابی طالبان یا صرف دہشت گرد؟ کم و بیش اس سلسلہ میں دونوں جانب سے دئے جانے والے دلائل بھی امریکی دلائل سے ملتے جلتے ہیں ۔ لیکن یہاں تھوڑا سا فرق ہے۔ پہلا تو یہ کہ جو مسلمان امریکہ کے دہشت گردی کو بنیاد پرست اسلام سے جوڑنے کو اسلام کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں اس صورت میں دہشت گردوں کو قومیت سے ملانے کی کوشش کیسے کر رہے ہیں؟ دوسرا یہ کہ امریکہ میں جس شدومد سے قدامت پرست حلقے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنے میں کوشاں نظر آتے ہیں، پاکستان میں اس کے بر خلاف لبرل حلقے اسی ضمن میں زیادہ کوشاں ہیں ۔

اس سے تو یہ نتجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ پاکستانی لبرل بھی امریکہ میں قدامت پرست ہیں ۔

جنت براستہ خود کش جیکٹ
اولیاء کرام سے عقیدت برصیغر میں بسنے والے مسلمانوں میں رچی بسی ہے، اسی عقیدت کی بدولت تقریباً ہر علاقہ میں صوفیاء کے مزار اور خانقاہیں مل جاتی ہیں ۔ اجمیر شریف سے لے کر بھٹ شاہ تک لوگ ان صوفیاء کی محبت کا دم بھرتے ہیں ۔ اسی عوامی پذیرائی کی بدولت ہمارے ایک “بھائی” کو بھی پیر بننے کا شوق چرایا تھا اور عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج  پتوں پر معجزاتی طور پر ان کے نقوش ابھر آئے تھے وہ علیحدہ بات ہے کہ ڈبہ پیروں کی طرح بعد میں انہیں علاقہ سے فرار ہونا پڑا، بہرحال یہ لطیفہ نہیں حقیقت ہے۔

لاہور نے مغلوں سے لے کر رنجیت سنگھ تک مختلف ادوار میں کئی شاہی دربار دیکھے ہیں، لیکن جو مقام لاہور میں داتا دربار کو حاصل ہے، باقی دربار اس کی گرد کو بھی نہیں چھو سکے۔ اسی داتا دربار میں بد بختوں نے کتنے ہی معصوم لوگوں کی جان لے لی ۔ اس سے بڑا بھیانک مذاق کیا ہو گا کہ جس شخص کی تعلیمات امن کا درس دیتی ہوں وہاں بربریت کی انتہا کر دی جائے ۔

لیکن ٹھہرئے، سوالات تو ذہن میں بہت سے اٹھتے ہیں ،لیکن سب سے اہم سوال یہ کون لوگ ہیں؟ کچھ لوگ بتاتے ہیں کہ دراصل دو عدد “قوموں”  کے درمیان یہ تخریب کار چھپے ہیں، جبکہ قرائن بتاتے ہیں کہ یہ بلا تخصیص علاقہ کراچی سے خیبر تک موجود ہیں، اور ایک نظریہ پر متفق ہیں ۔  دوسروں کو پکا سچا مسلمان بنانے کا نظریہ، ان کے نظریے ہیں شائد خود مسلمان بننا شامل نہیں کیونکہ اس طریقہ سے جنت کمانے کے لئے کافی محنت کی ضرورت ہے ۔ مسلمان بننے کے لئے حقوق العباد کو ادا کرنا مقدم جبکہ دوسروں کو مسلمان بنانے کے لئے صرف ایک خود کش جیکٹ کی ضرورت ہے ۔ شارٹ کٹ سے متاثرہ قوم میں جنت کے شارٹ کٹ کے طریقہ ایجاد کر لیا ہے ۔

نوٹ: ڈیٹا بیس کی خرابی کی وجہ سے اس تحریر کے تمام تبصرے خذف ہو گئے ہیں۔ معذرت

شرعی ویڈیو
ایک ویڈیو کیا نشر ہو گئی، لوگوں کا اسلام بدنام ہو گیا۔ دس دس بلاگوں پر اس سازش کو ایسے بے نقاب کیا گیا کہ کیسے امریکہ اور مغربی ممالک اس میں شریک ہیں کہ مجھے شبہ ہونے لگا کہ وہ تمام بلاگرز اس سازش میں برابر کے شریک تھے، جو اتنی تفاصیل سے صفحے کالے کر رہے ہیں ۔

میرے بھائی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس ویڈیو کا مقصد اسلام کو بدنام کرنا تھا، تو آسان سا حل ہے ایک پیراگراف لکھو کہ میں مسلمان ہوں اور جو بربریت دکھائی گئی ہے میں اس کے خلاف ہوں، اور جن لوگوں نے یہ کیا ہے اُن کا میرے مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔ بجائے رات کو دیکھے خواب صبح بلاگ پر لکھنے سے اس کا اثر زیادہ ہو گا ۔ اور مجھے افسوس ہے کہ ان عقلمندوں کو یہ تو پتہ ہے کہ اس سے اسلام بدنام ہو رہا ہے لیکن اس کی مذمت کرتے زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں ۔

ایک طرف ایک تحریر میں قرآن کی آیات پیش کی جاتی ہیں کہ کسی پر الزام لگانے سے ستر  اسی کوڑوں کی سزا شریعت میں لاگو ہو جاتی ہیں اور اس سے اگلی تحریر میں لکھ دیتے ہیں کہ “بدکرادر خاتون” کو شرعی سزا دی ہے، پہلے تو جا کر آپ ستر  اسی کوڑے کھائیں کہ جس خاتون کو جانتے نہیں اسے بدکردار کس بنیاد پر فرما دیا آپ نے؟

ایک طرف لہک لہک کر ہم دنیا کو قصے سناتے ہیں کہ جو عرب گھڑ دوڑ پر جنگیں چھیڑ لیتے تھے کیسے شریعت نے انہیں پرامن بنا دیا، مدینہ النبی کی ریاست کو مثالی ریاست بتاتے ہوئے آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں، دوسرے سانس میں اس شریعت کے حق میں دلائل دینا شروع ہو جاتے ہیں، جس نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا، جس میں لاشیں کھمبوں پر لٹکائی جاتی ہیں ۔

اس  طرح کی شریعت پر سجدہ شکر بجا لانے کے رویہ سے وہ وقت دور نہیں جب اسلام آباد میں آپ کی بیٹی کو سبزی لیتے جاتے کوئی سر بازار یوں لٹا کر کوڑے مارنا شروع کر دے ۔

ایک سوال
ایک سوال ہے جو گھوم پھر کر کسی نہ کسی صورت، کہیں نہ کہیں مجھ سے پوچھ لیا جاتا ہے ۔ میرا نہیں خیال کہ یہ صرف حالت صرف مجھ اکیلے کی ہے، آپ لوگ بھی یقیناً ایسی صورتحال دیکھ چکے ہوں گے ۔

میرا پھوپھو زاد بھائی آج کل امریکہ یاترا کو آیا ہے، ایک ماہ کے کے لئے ۔ جب اس طرح لوگ امریکہ گھومنے پھرنے آتے ہیں تو ساتھ ایک عدد فہرست بھی لاتے ہیں کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مقامات دیکھ سکیں ۔ اُس کو بھی کسی نے کہا تھا کہ اگر نیویارک جاؤ تو اٹلانٹک سٹی دیکھے بغیر نہیں آنا ۔

ہم آٹھ سال سے امریکہ مقیم ہیں، اور میں اس عرصہ میں کبھی اٹلانٹک سٹی نہیں گیا، حالانکہ میرے دوست جاتے رہتے ہیں، وجہ یہ نہیں کہ مجھے گھومنے پھرنے کا شوق نہیں ہے، بلکہ اس سے زیادہ یہ ہے کہ مجھے ایسی جگہوں پر کوئی کشش محسوس نہیں ہوتی ۔ اگر گھومنے جانا ہو تو میری زیادہ تر کوشش ہوتی ہے کہ قدرتی نظاروں والی جگہ پر جایا جائے ۔

اٹلانٹک سٹی میں کیسنو ہیں، اور یہی اس کی شہرت کا باعث ہیں۔ لوگ امیر ہونے کے خواب لے کر جاتے ہیں اور جو کچھ لے کر جاتے ہیں، وہیں خرچ کر واپس آ جاتے ہیں ۔ میں نے ازراہ مذاق اپنے کزن کو کہا کہ میں جوا خانے نہ جاتا ہوں نہ لے کر جاتا ہوں ۔ تب اُس نے آگے سے یہ بات کہہ دی کہ تم جیسے پانچ وقت کے نمازی ہو، جو اب بڑے مسلمان بن رہے ہو ۔

ایسی صورت میں آپ کا کیا جواب ہو گا؟ میرا جواب تو یہی تھا کہ جو کام میں نہیں کرتا، اُس پر مجھے افسوس ہے لیکن جن کاموں سے میں بچ سکتا ہوں، اُن سے ضرور بچتا ہوں ۔

عید مُبارک
آج ہم نے نیویارک میں عید منائی، کچھ جگہوں پر کل عید ہو گئی تھی لیکن مجموعی طور پر اس سال رمضان اور عید ایک ہی دن کی گئی، اور جہاں کل عید کی گئی تھی اُنہوں نے سعودی عرب کی حساب سے عید کی تھی۔ لیکن سعودیہ کے ساتھ عید کرنا کیا اسلام کا بُنیادی جُز ہے یا ایک روزہ کھانے کا بہانہ؟ میری طرف سے سب پڑھنے والوں کو عید مُبارک۔ اِس عید پر ایک نظم زُبانی یاد کرنا بھی میری ضرورت ہے  ۔

اسرائیل مخالف یہودی
جہاں احمدی نژاد کے یہاں نیویارک میں قیام کے دوران اُنہیں میڈیا پر انتہائی اہمیت دی گئی کہ ، اب احمدی نژاد کیا کررہے ہیں اور بعد میں کیا کریں گے، اور کولمبیا یونیورسٹی میں تعارفی تقریر میں یونیورسٹی کے صدر نے احمدی نژاد کی جو مٹی پلید کی اُس پر تعریفوں کی ڈونگرے برسائے گئے اور ساتھ ہی ساتھ یہ تنبیہہ بھی کہ پہلی بات کہ احمدی نژاد کو بلانا ہی غلط تھا وغیرہ وغیرہ۔

وہیں ایک چھوٹی سی خبر چوبیس ستمبر کو احمدی نژاد سے اسرائیل مخالف اور زائن ازم مخالف ربائیوں کا مل کر اُنہیں نیویارک میں خوش آمدید کہنا تھا۔ اس سے پہلے اسی تنظیم کے ربائی ایران میں ہالوکاسٹ مخالف اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔اس موقع پر بزرگ ربائی نے احمدی نژاد کا یہودیت اور زائن ازم کے فرق کو واضح کرنے پر ،ایران میں یہودی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا، اُن کے خیال میں یہودیت جو موسی علیہ السلام کی پیروکار ہے کو زائن ازم جو کہ سیاسی طاقت بزور طاقت چاہتے ہیں سے الگ الگ رکھنا بہت اہم ہے۔اس موقع پر احمدی نژاد کو یادگار کے طور پر رابائیوں کی طرف سے ایک چاندی کا کپ بھی پیش کیا گیا۔

<object width="425" height="350"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/R-r04SQ97_Q"></param><param name="wmode" value="transparent"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/R-r04SQ97_Q" type="application/x-shockwave-flash" wmode="transparent" width="425" height="350"></embed></object>

سچے مسلمان
پاکستان کے حالات پڑھ کر سمجھ نہیں آتا، انسان کِس سے گِلہ کرے؟ وحشی جنگجوؤں کا یا اُس طبقہ کا جو ایک فوجی اور ایک جنگجو کو ایک ہی ترازو میں تولنے پر مُصر ہے، جو جرنیلوں کے کارناموں کی سزا ایک معمولی فوجی کو دینا چاہتے ہیں، جو اتنا ہی عام اور بے بس ہے جتنا دُوسری عوام۔ جِس کی اِن وحشی جنگجوؤں سے کوئی ذاتی پَرخاش نہیں ہے، جو آپ کو بچانے کی خاطر اِن جنگجوؤں سے لڑ رہا ہے جِن میں اخلاقیات نام کی چیز بھی باقی نہیں ہے بھِر بھی مُصر ہیں کہ ہمارا “اِسلام” دُرست ہے۔ جو اِس دین کے نام پر جِس نے اپنی پہلی لڑائی میں بچوں کو جنگ میں لے جانے سے انکار کر دیا تھا کا نام لے کر بچوں سے قتل کروا رہے ہیں، اور نا صرف قتل کروا رہے ہیں بلکہ اُنہی تفاخرات میں پڑے ہوئے ہیں جو اسلام سے پہلے تھے، آباؤ اجداد اور غیرقانونیت کے تفاخر اور اسلام کے نام پر، جو نا آباؤاجداد کے فخر کو مانتا ہے نا ہی لاقانونیت کی اجازت دیتا ہے۔

جس دین کے پیغمبر نے کہا ہو کہ اگر کوئی قوم ایک شخص کے ناحق قتل پر متفق ہو جائے اور اُس شخص کو قتل کر دیا جائے تو قیامت کے روز پُوری قوم کو آگ میں دھکیل دیا جائے گا۔ وہاں بقول ہمارے بہت سے لوگوں کے “سچے مسلمان” روز پانچ افراد کے سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے پھرتے ہیں۔

اگر یہی “پکے اور سچے مسلمان” ہیں تو ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔

حجاب
حجاب کے بارے میں یورپ میں ایک عرصے سے بحث جاری ہے، عموماً مغربی معاشروں میں ایک ایسی خاتون جو کہ حجاب میں ہو، اُس کے بارے میں یہ خیال بہت پُختہ ہے، کہ ایسی خواتین کو دبایا جاتا ہے، اور وہ مجبور اور بے بس ہیں کہ اپنی “خوبصورتی” کو چھپا کر رکھیں۔

تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی دوسری وجوہات کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے، جس میں سب سے زیادہ جس بات پر وزن دیا جاتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مذہب کے نام پر کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے ہے۔ میں چونکہ ایسے کسی مُلک میں رہتا نہیں ہوں اِس لئے مجھے اِس بارے میں صرف سُنی سُنائی، پڑھی پڑھائی اور اب یو ٹیوب کی بدولت کچھ دیکھی باتیں معلوم ہیں، لیکن اس بحث کے بارے میں تفصیلاً کچھ اتنا معلوم نہیں ہے، اور نہ ہی میری اِس تحریر کا مقصد اِس بات پر بحث ہے۔

میرا سوال ہے کہ کیا حجاب عورت کی ترقی میں، اُس کی ذہنی نشوونُما میں حائل ہے؟

جو لوگ عورت کی صلاحیتوں کا اعتراف اُس کا لباس دیکھ کر کرتے ہیں، وہی اصل طبقہ ہے جو عورت کو اپنے مقاصد کی خاطر دبانا چاہتا ہے ۔ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو ذیل کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیے ۔ جو کہ ماشااللہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایک ٹی وی شو کا کلپ ہے۔

<embed src="http://stopdesi.com/flvplayer.swf" width="420" height="335" bgcolor="#FFFFFF" type="application/x-shockwave-flash" pluginspage="http://www.macromedia.com/go/getflashplayer" flashvars="file=http://stopdesi.com/flvideo/350.flv&autostart=false&logo=http://stopdesi.com/stopdesi.png"/>

Because I'm black
امریکہ (نیویارک) میں اگر آپ کا واسطہ پبلک ڈیلنگ والی نوکری سے ہو تو ایک جملہ گاہے بگاہے آپ کو سُننا پڑھ سکتا ہے “Because I’m Black”، عموماً یہ جملہ اُس وقت بولا جاتا ہے جب بولنے والا اپنے آپ کو ہر طرف سے چِت سمجھتا ہے اور آخری حربے کے طور پر یہ نسلی جملہ استعمال کرتے ہیں کہ شائد جزباتی بلیک میلنگ سے کچھ کام بن پڑے ۔

اب اسی جملے کو ترقی یافتہ شکل میں کچھ جرائم پیشہ عناصر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے اُسے نسلی رنگ دے دیتے ہیں، اس کے بعد حقوق انسانی اور نسلی بنیادوں پر بنی تنظمیں آگے آ کر اِسے اور ہوا دیتی ہیں، اور جِس جرم کی وجہ اُن مجرموں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے وہ میڈیا اور بحثوں میں ثانونی حثیت اختیار کر لیتا ہے۔ سب جرم کو بھول کر اس بات پر بحث کرنے لگ جاتے ہیں کہ “Because i’m black” .ملزموں کے دفاع میں ریلیاں بھی نکال لی جاتی ہیں۔

لیکن ایسا شاید پوری دُنیا میں ہوتا ہے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن مقصد ایک ہی ہے کہ نہ صرف اپنے جُرم پر پردہ ڈالا جائے بلکہ نازک موضوع کو سامنے لا کر لوگوں کی ہمدردیاں بھی سمیٹی جائیں۔

اسلام آباد میں پچھلے چھ مہینے سے لال مسجد کی انتظامیہ جو کچھ کر رہی تھی وہ بھی ایک ایسی ہی بھونڈی کوشش تھی اور خود دیکھ لیں کہ بہت سے افراد اس قضیے کو یوں دیکھ رہے تھے جیسے یہ معرکہ حق و باطل ہو، جیسے لال مسجد کی فتح سے اسلام کا احیاء ہو گا۔ میرے اپنے خیال میں بھی یہ معرکہ حق و باطل ہی تھا البتہ لال مسجد کی انتظامیہ میرے نزدیک باطل قوت تھی، جس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کئی جانوں کا ضیاع ہوا ہے ۔ اغواء چاہے کوئی بھی کرے کسی “نیک مقصد” کے لئے ہی کیوں نہ کرے وہ قانون کی نظر میں کسی کی آزادی سلب کرنا ہی کہلائے گا جب تک کہ آپ کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ نہیں ہوں ۔ لال مسجد کے اغواء کرنے سے وہ کوئی “پاک اغواء” نہیں بن جائے گا۔

امریکہ میں اور پاکستان میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ امریکہ میں ادارے مضبوط ہیں اور ان سب باتوں کے باوجود بھی لوگوں کو یقین ہوتا ہے کہ عدالتوں میں انصاف ہو گا۔ خدا کے لئے پاکستان میں اداروں کو مضبوط ہونے دیں، تا کہ کل کو کوئی فرد واحد نا پرویز مشرف بنے نا ہی کوئی غازی مسجد سے قانون نافذ کرے۔

ناانصافی صرف یہی نہیں ہوتی کہ کسی کا حق مار لیا جائے، کسی کی ناانصافی پر آنکھیں بند کئے اس کی تائید کرنا اُس سے بھی بڑی ناانصافی ہے۔ ہمیں جُرم کو ایک جرم کی طرح دیکھنے کی عادت ڈال لینی چاہیے نا کہ یہ دیکھنے کی کہ جرم کیا کس نے ہے اور اُس کے بعد فیصلہ کیا جائے اب کیا کرنا چاہیے۔