اردو جہاں بلاگ » پاکستان

تماش بین
کسی نے شاعر نے کہا تھا “ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے” یہ کیسا اندھیر ہے جس کا اخیر ہی نہیں ہو رہا ۔ جس امت کا منشور ہی برائی کو روکنا ٹھہرایا گیا تھا، ہاتھ سے زبان سے وہ امت تماش بین بن گئی ۔ اور جو قومیں ظلم ہوتا دیکھ کر تماش بین بن جاتی ہیں اں کی بربادی کا تماشہ دنیا دیکھتی ہے ۔

اتنی بے حسی دو نوجوانوں کو سرعام قتل کر دیا جائے اور کوئی روکنے والا موجود نہیں، سب تماشا دیکھنے والے ۔ جس دین نے دشمنوں کی لاشوں کو بھی حرمت بخشی اس کے پیرو اپنے ہی امت کے لوگوں کی میتوں کو سربازار رسوا کرنے لگ گئے ہیں ۔ جو مثالیں تو عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی دیں کہ اگر ایک کتا بھی بھوک سے مر جائے تو عمر اس کا جوابدہ ہے، وہ دو انسانوں کی بے بسی کا تماشا دیکھنے لگیں ۔ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو گا؟ ایسے ہی حالات کے بارے میں قانون قدرت ہے کہ ایسی قوموں پر کسی دوسرے گروہ کو مسلط کر دیا جاتا ہے ۔

بٹر کے مکینو، کیا ایک بھی خدا خوفی رکھنے والا تم میں موجود نہیں رہا؟ ایسا ظلم کمایا ہے تم لوگوں نے کہ تمہاری پوری بستی بھی اجڑ جائے تو غم نہیں ۔ وحشت اور بربریت کا ایسا الم ناک مظاہرہ کہ وحشی بھی لرز اٹھیں، انسان اتنا بے رحم کیسے ہو سکتا ہے؟

میری اللہ سے التجا ہے کہ اس ظلم کے کمانے والوں کو دنیا میں عبرت کا نشان بنا دے اور آخرت میں ذلیل و رسوا کرے ۔

باشعور قوم
ایک ہندو واقف کار نے مجھ سے سوال کیا  “کیا وجہ ہے کہ پاکستان کے دیگر علاقوں کی بہ نسبت پنجاب کے رہنے والے ہندوستان کے زیادہ مخالف ہیں؟” میں نے اسکا جواب دیا کہ شائد پنجاب والوں نے تقسیم کے دوران سب سے زیادہ فسادات کا سامنا کیا تھا، اور میرے والد کی نسل تک کے افراد نے  اپنی آنکھوں سے اجڑے ہوئے خاندان دیکھے تھے ۔ جس کا ردعمل ناگزیر تھا ۔

پھر ہمارے ملک کی “باشعور” جماعت کے ادنی کارکن کے انہی اہل پنجاب کی طرف اشارہ کر کے ” جو لوگ سوئے تو ہندوستان کا حصہ تھے اور جاگے تو پاکستان کا حصہ، انہیں پاکستان کا مطلب کیا معلوم؟” جیسے سنہرے ارشاد پڑھنے کا بھی اتفاق ہوا ۔ جن پر لعنت بھیج کر میں اپنے کاموں میں مصروف ہو گیا ۔

لیکن اس “باشعور طبقہ” کے افراد  بے سروپا باتوں کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اور مجبور کرتے ہیں کہ ان کی تاریخ ان کے منہ پر دے ماری جائے ۔ خاور کے بلاگ کی تحریر پر تبصرہ فرماتے ہوئے “باشعور قوم” کے  ایک فرد نے جو تبصرہ کیا ہے، اسے بلاگستان میں ایک کلاسیکی تبصرہ کا درجہ حاصل ہے ۔ جس تبصرے کا آغاز تحریر کو متعصب قرار دینے سے ہوا، اُسکا پیٹ صرف تعصب ہی سے بھرا گیا ہے اور اختتام اس بات پر کہ میرا تو کسی تنظیم سے تعلق نہیں بلکہ ہم تو حق کو حق کہنے والے ہیں، اسی موقع کی مناسبت سے پنجابی میں محاورہ ہے “رووے یاراں نوں لے لے ناں بھرواں دے” ۔

تو میرے باشعور قوم کے فرد جب آپ کے اجداد درختوں میں اُلٹا لٹک کر رات بسر کیا کرتے تھے، اس وقت ہمارے ہاں کئی تہذبیں جنم لے چکی تھیں جنہیں آپ گندھارا، ہڑپہ اور موہنجو دڑو کے نام سے شائد پہنچانتے ہوں گے ۔ جب آپ کے اجداد کو قبیلہ کی “ق” کا بھی علم نہیں تھا ہمارے ہاں شہر بسائے جا رہے تھے جسے آپ دریائے سندھ کی تہذیب کے نام سے شائد جانتے ہوں ۔ لیکن شائد آپ کے علم کی وسعت یہاں تک پہنچنے سے قاصر ہو، یا حقیقت میں ان زمانوں تک جاتے وقت  آپ کی نسل ہی کہیں بیچ میں روپوش ہو جاتی ہو، کیونکہ اس وقت تک آپ کے اجداد لکھنے سے بھی قاصر تھے ۔ تو جس شعور کی باتیں آپ کر رہے ہیں وہ آپ کے آباء نے ہمارے آباء سے مستعار لیا ہے ۔

اب دیکھیں نہ جس زبان پر آپ اتنا فخر کرتے ہیں، اس کا آغاز بھی انہیں علاقوں سے ہوا جہاں پنجابی بولی جاتی تھی، کہنے والے تو آپ کی زبان کو جدید پنجابی بھی کہتے ہیں ۔ اب اس باشعور قوم کے بارے میں میں کیا عرض کروں جس کو نہ صرف پاکستان کا تصور  “جاہل قوم” کے فرد نے دیا بلکہ نام اور قومی ترانہ تک اسی “جاہل قوم” کے افراد نے دیا ۔

آپ کے اجداد کا الم ناک باب جو ہجرت کے نام منسوب ہے اور جسے آپ کسی موقع پر استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے، تاریخ انہیں پنجاب کے فسادات کے نام سے جانتی ہے، اور جن ۲۰ لاکھ کا رونا آپ روتے ہیں ان کی اکثریت پنجابی تھی، جو اپنا سب کچھ لٹا کر یہاں آ گئے تھے ۔ ان میں سے کسی کا ماموں، پھوپھی، تائی اور نانی وہاں موجود نہیں ہے ۔ آپ کے اجداد چونکہ باشعور تھے اس لئے آدھے خاندان وہاں اور باقی جہازوں اور ریل پر بیٹھ کر یہاں بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے مطلب کلیم حاصل کرنے  اس غرض سے یہاں آئے تھے کہ بعد میں سب کچھ دوبارہ ٹھیک ہو جائے گا ۔ اسی وجہ سے آپ کی باشعور جماعت کا ایک مشن “کھوکھرا پار” کھلوانا ہے  تاکہ عزیزوں سے رابطہ بحال ہو جائے ۔ جن کو آپ مشورہ نما طعنہ “احسان مانو انکا کے انہوں نے تمہیں گھر بیٹھے ہی آزادی دلوادی” دے رہے ہیں، وہ سب تو اپنا سب کچھ لٹا کر یہاں آئے تھے، پورے پورے خاندان میں ایک آدمی یہاں تک پہنچ پایا تھا ۔ آپ یا آپ کے اجداد نے ان پر کونسا احسان عظیم کیا ہے؟

وضاحت: یہ تحریر خالصتاً تعصب پر مبنی ہے، اور اس مقصد کے تحت لکھی گئی ہے کہ شائد “باشعور لوگ” اپنے گریبانوں میں جھانک سکیں ۔ ہر انسان میں تاریک اور روشن دونوں پہلو موجود ہوتے ہیں، اسی طرح یہ دونوں مجھ میں بھی موجود ہیں، البتہ تاریک پہلووں کو منظر عام پر اس نہج سے پیش کرنا کہ ان میں فخر کی جھلک ہو کبھی میرا مقصود نہیں رہا ۔ اس تحریر سے بلاشبہ بہت سے ہجرت کر کے آنے والوں کی دلشکنی ہو گی اور میں اس سلسلے میں ان سے معذرت خواہ ہوں ۔ تحریر کا اصل محرک جند مخصوص افراد ہیں جو کہ سیاسی مقاصد کے لئے ہجرت کا نہ صرف پرچار کرتے ہیں بلکہ اس کی بنیاد پر دیگر طبقہ کو کم تر اور اپنے احسان مند ثابت کرنے کی ہر ناچار کوشش کرتے ہیں ۔ میری درخواست ہے کہ تحریر کو پڑھنے کے بعد متعلقہ تبصرہ پڑھ لیا جائے، تا کہ تحریر کا اصل محرک اور سیاق و سباق سمجھنے میں آسانی ہو ۔

کیا کہیے گا؟
ایرک ہولڈر امریکہ کے اٹارنی جنرل ہیں، امریکی حکومت کے اقدامات پر قانونی مشورہ جات اور ان کی پیروی کرنا ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے ۔ ان کے پاس جعلی ڈگریوں اور ان سے نپٹنے جیسے اہم مسائل تو نہیں آتے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس پر امریکی حکومت کے موقف جیسے چھوٹے چھوٹے مسائل درپیش رہتے ہیں، حالانکہ دونوں طرح کے واقعات میں ہر فریق کو خوش بھی رکھنا ہوتا ہے، جو بذات خود ایک علیحدہ درد سری ہے ۔

صدر اوبامہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکی حکومت نے دہشت گردوں سے نپٹنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی اختیار کی ہے، دہشت گردوں کو کسی مذہب سے نتھی کئے بغیر صرف دہشت گرد کہنے پر زور دینا اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہے ۔ اور اس بارے میں استدلال یہ ہے کہ دہشت گرد ایک بہت چھوٹا گروہ ہے جو خود کو مذہب کے لبادے میں لپیٹ کر اپنے دائرہ کار کو مذہبی بنیادوں پر بڑھانا چاہتے ہیں، جبکہ حکومت کی طرف سے نادانستگی میں انہیں مذہب سے جوڑ کر ایک طرح سے ان لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے، ایک دہشت گرد کو بنیاد پرست مسلم دہشت گرد کہنے سے کسی حد تک باقی مسلمان اسے مختلف انداز سے دیکھنے لگتے ہیں، اور دہشت گرد جس مقام یعنی کہ مسلمان حلقوں میں پذیرائی کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں، اس کے زیادہ قریب ہو جاتے ہیں ۔

اس کے برعکس قدامت پرست حلقوں کی جانب سے یہ استدلال کیا جاتا ہے، کہ جب تک ہم دشمن کو صیحیح سے پہچان نہیں لیتے اس کے خلاف اقدامات کیسے کئے جا سکتے ہیں؟ دہشت گردوں کے اقدامات کے پیچھے ایک واضح سوچ اور فکر ہے جو کہ بنیاد پرست اسلام ہے، اور دشمن کی درست شناخت کے لئے بنیاد پرست اسلام کہنا درست قدم ہے، اور ساتھ یہ بھی کہ یہ درست ہے کہ سب مسلمان دہشت گرد نہیں نہ ہی ان سے ہمدردی رکھتے ہیں لیکن یہاں ہم بنیاد پرست اسلام کی بات کر رہے ہیں نہ کہ سب مسلمانوں کی ۔ سب مسلمان ہمارے دشمن نہیں ۔

اس ضمن میں ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹائمز اسکوائر کار بم کے ناکام منصوبہ کے بعد ایرک ہولڈر ہاوس جوڈیشری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، لیمر سمتھ جو قدامت پسند ہیں وہ بار بار ہولڈر کو بنیاد پرست اسلام کہنے پر اکساتے رہے، ایرک ہولڈر ہر دفعہ سوال کو ٹالتے رہے ۔ اس مکالمے کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔

<object width="425" height="344"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/HOQt_mP6Pgg&hl=en_US&fs=1?rel=0"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/HOQt_mP6Pgg&hl=en_US&fs=1?rel=0" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="425" height="344"></embed></object>

اب کم وبیش ایسی ہی صورتحال سے پاکستان بھی دوچار ہے، کہ آیا یہ جو دہشت گردی کہ نئی لہر اٹھ رہی ہے اسے ہم کیا کہیں؟ طالبان، پاکستانی طالبان کہ آیا پنجابی طالبان یا صرف دہشت گرد؟ کم و بیش اس سلسلہ میں دونوں جانب سے دئے جانے والے دلائل بھی امریکی دلائل سے ملتے جلتے ہیں ۔ لیکن یہاں تھوڑا سا فرق ہے۔ پہلا تو یہ کہ جو مسلمان امریکہ کے دہشت گردی کو بنیاد پرست اسلام سے جوڑنے کو اسلام کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں اس صورت میں دہشت گردوں کو قومیت سے ملانے کی کوشش کیسے کر رہے ہیں؟ دوسرا یہ کہ امریکہ میں جس شدومد سے قدامت پرست حلقے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنے میں کوشاں نظر آتے ہیں، پاکستان میں اس کے بر خلاف لبرل حلقے اسی ضمن میں زیادہ کوشاں ہیں ۔

اس سے تو یہ نتجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ پاکستانی لبرل بھی امریکہ میں قدامت پرست ہیں ۔

ماحول کا اثر
آپ اسی کی دہائی میں پاکستان میں پیدا ہوئے ہوں، اور لفظ خلاصہ سے نامانوس ہوں، ممکن ہی نہیں ۔ سونے پر سہاگہ کے مصداق دوران تعلیم اگر کسی ایسے استاد کے ہتھے چڑ جائیں جو ایک عدد خلاصے کے ادیب بھی ہوں، تو کیا کہنے ۔ جماعت نہم میں ہمارے ایک استاد تھے، انہوں نے بھی ایک عدد خلاصہ چھپوایا ہوا تھا، ظاہر سی بات ہے نصاب کی کتابوں کے علاوہ ان کا لکھا ہوا خلاصہ خریدنا بھی شاگرد پر قرض تھا، اور امتحانات میں خلاصہ سے اقتباسات پیش کرنے پر اضافی نمبر ملنے کے مواقع یقنی تھے ۔ وہ ہمیں اردو پڑھاتے تھے ۔ چند جملے خلاصہ میں ایسے تھے کہ ردوبدل کے بغیر ہی ہر جگہ بخوبی استعمال کئے جا سکتے تھے ۔

ایک جملہ جس کا استعمال میں نے ہر بڑے انسان پر مضمون لکھنے سے لے کر غالب کے اشعار کی تشریح لکھتے وقت، ہر مقام پر اتنا کیا ہے کہ ابھی تک خواب میں مجھے اس کی بازگشت دیکھائی دیتی ہے، جملہ کچھ یوں تھا “ہر ادیب اور شاعر اپنے ماحول اور گردوپیش کا عکاس ہوتا ہے” چاہے غالب کے شعر کی تشریح ہو یا الطاف حیسن حالی پر مضمون لکھنا ہو، یہ جملہ تمام مقاصد پورا کرتا ہے ۔

میں نے زندگی میں کبھی کسی لڑکی کو نہیں چھیڑا، وجہ میری شرافت نہیں بلکہ اس چھترول کا خوف تھا جو عموماً ہمارے علاقہ میں ایسے مواقع پر ہو جانے کا اندیشہ رہتا تھا ۔ بعد میں پنجاب میں ہر بڑے شہر اور حتی کہ کراچی میں دوران قیام اس بات کا اندازہ ہوا کہ کم و بیش ہر جگہ اس چھترول کا خوف کسی نہ کسی حد تک موجود ہے ۔ بحثیت قوم ہمارے ہاں ایسے مواقع پر خواتین کے خدائی مددگار نمودار ہو جاتے ہیں، ان کا جوش دیدنی ہوتا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد سے اس “دبڑ کٹ” کی زیادہ تفصیلات سنی جا سکتی ہیں ۔

اب اردو بلاگستان کو دیکھ لیں، ایک خاتون فرانس سے ایک تحریر لکھتی ہیں ۔ تحریر پر ایک تبصرہ نگار امریکہ سے تبصرہ کرتا ہے، جبکہ اُس تبصرے کا جواب کینیڈا سے موصول ہوتا ہے، اور یوں ایک نئی کہانی چل پڑتی ہے ۔ خلاصے کی بات بلاگستان کے لئے بھی درست لگتی ہے کہ “پر ادیب اور شاعر اپنے ماحول اور گردوپیش کا عکاس ہوتا ہے”  ۔

جنت براستہ خود کش جیکٹ
اولیاء کرام سے عقیدت برصیغر میں بسنے والے مسلمانوں میں رچی بسی ہے، اسی عقیدت کی بدولت تقریباً ہر علاقہ میں صوفیاء کے مزار اور خانقاہیں مل جاتی ہیں ۔ اجمیر شریف سے لے کر بھٹ شاہ تک لوگ ان صوفیاء کی محبت کا دم بھرتے ہیں ۔ اسی عوامی پذیرائی کی بدولت ہمارے ایک “بھائی” کو بھی پیر بننے کا شوق چرایا تھا اور عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج  پتوں پر معجزاتی طور پر ان کے نقوش ابھر آئے تھے وہ علیحدہ بات ہے کہ ڈبہ پیروں کی طرح بعد میں انہیں علاقہ سے فرار ہونا پڑا، بہرحال یہ لطیفہ نہیں حقیقت ہے۔

لاہور نے مغلوں سے لے کر رنجیت سنگھ تک مختلف ادوار میں کئی شاہی دربار دیکھے ہیں، لیکن جو مقام لاہور میں داتا دربار کو حاصل ہے، باقی دربار اس کی گرد کو بھی نہیں چھو سکے۔ اسی داتا دربار میں بد بختوں نے کتنے ہی معصوم لوگوں کی جان لے لی ۔ اس سے بڑا بھیانک مذاق کیا ہو گا کہ جس شخص کی تعلیمات امن کا درس دیتی ہوں وہاں بربریت کی انتہا کر دی جائے ۔

لیکن ٹھہرئے، سوالات تو ذہن میں بہت سے اٹھتے ہیں ،لیکن سب سے اہم سوال یہ کون لوگ ہیں؟ کچھ لوگ بتاتے ہیں کہ دراصل دو عدد “قوموں”  کے درمیان یہ تخریب کار چھپے ہیں، جبکہ قرائن بتاتے ہیں کہ یہ بلا تخصیص علاقہ کراچی سے خیبر تک موجود ہیں، اور ایک نظریہ پر متفق ہیں ۔  دوسروں کو پکا سچا مسلمان بنانے کا نظریہ، ان کے نظریے ہیں شائد خود مسلمان بننا شامل نہیں کیونکہ اس طریقہ سے جنت کمانے کے لئے کافی محنت کی ضرورت ہے ۔ مسلمان بننے کے لئے حقوق العباد کو ادا کرنا مقدم جبکہ دوسروں کو مسلمان بنانے کے لئے صرف ایک خود کش جیکٹ کی ضرورت ہے ۔ شارٹ کٹ سے متاثرہ قوم میں جنت کے شارٹ کٹ کے طریقہ ایجاد کر لیا ہے ۔

نوٹ: ڈیٹا بیس کی خرابی کی وجہ سے اس تحریر کے تمام تبصرے خذف ہو گئے ہیں۔ معذرت

دیسی مرد
دیسی خواتین کی شکایت

مگر اس بات پہ بہت غصہ آتا ھے یورپ میں چاھے ھم شلوار قمیض میں ھوں یا سکارف یا جینز میں کوئ نہیں دیکھتا اگر کہیں کوئ پاکستانی ھو تو وہ ضرور آپ کو دیکھے گا

دیسی مرد کا جواب

آپ اس چکر میں مجھے کیوں دیکھتی ہیں کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ نہیں؟

آپ کتنے بہادر ہیں؟
تنہائی اور نیٹ گردی میں راز داری کی قدر مشترک ہے، کسی دوسرے کو معلوم نہیں ہوتا کہ اِس دوران آپ کیا گل کھلاتے ہیں ۔ جو صارف پچھلے سات آٹھ سال سے مسلسل نیٹ گردی کی عادت میں مبتلا ہیں، وقت کے ساتھ ان کی ترجیحات میں بھی یقیناً بہت تبدیلی آئی ہو گی ۔

میری نیٹ گردی میں اب تقریباً نوے فی صد وقت یو ٹیوب پر گزرتا ہے، اتنا کہ میں گوگل میں تلاش کرنے سے پہلے میں یو ٹیوب میں تلاش کرتا ہوں ۔ بالفاظ دیگر میری نیٹ گردی کو یو ٹیوب گردی کا نام دیا جا سکتا ہے ، جس کا عکس اب بلاگ پر بھی اکثر ویڈیوز کی صورت نظر آتا رہتا ہے ۔

Fear Factor کسی زمانہ میں ٹیلی ویژن پر میرا پسندیدہ پروگرام تھا، سو ایک دِن اس کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے متعلقہ ویڈیوز میں ایک باپردہ لڑکی کو دیکھ کر تجسس سے اُسے کھولنے پر خلاصہ کچھ یوں نکلا “آپ کا Dare ہے کہ اس بھینس کے ہونٹوں پر Kiss کرنا ہے”

لو جی Fear Factor کا دیسی چربہ بنام Living on the Edge آپ کے سامنے ہے ۔ پھر مزید ویڈیوز دیکھنے پر آیڈیشن کی ویڈیوز دیکھنے کا اتفاق ہوا، جس میں محب وطن پاکستانی لڑکی، پھر ایسی لڑکی جو کیمرہ کے سامنے وہ سب کرنے کو بہادری کہہ رہی تھی جو بقول اس کے باقی کیمرہ کے پیچھے کرتی ہیں اور سب سے بہترین حیدر آباد کا لڑکا جو برہنہ حیدرآباد میں دوڑ لگانے پر نہ صرف تیار تھا بلکہ آڈیشن میں باقاعدہ طور پر برہنہ ہو بھی گیا ۔

اور میں یہ سوچ رہا تھا، کہ پاکستان ہے تو میں کہاں رہتا رہا ہوں ۔ اور جو امریکہ میں کھلم کھلا میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا وہ پاکستانی میڈیا پر کیسے چل رہا ہے؟ بلکہ شائد مقبول بھی ہے ۔

خیر اب جو اس بہادری کی ویڈیو ملی ہے، اسے دیکھتے ہیں ۔

<object width="425" height="344"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/k4t2lyX23iQ&hl=en&fs=1&"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/k4t2lyX23iQ&hl=en&fs=1&" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="425" height="344"></embed></object>

کیا پاکستان میں میڈیا کے لئے کچھ ضوابط ہیں؟

زنا بالجبر کے اعتراف پر قانون کی کیا ذمہ داری ہے؟

فوجی عدالت
ہاتھیوں کی لڑائی میں فصلوں کے نقصان کا سُنا تھا، ویڈیو شئرنگ ویب سائٹ کی بدولت دیکھ پہلی دفعہ رہے ہیں ۔طالبان کے ہاتھوں ایک لڑکی کو سرعام کوڑے مارنا ظلم تھا تو ذیل کی ویڈیو میں دکھایا گیا فوجی انصاف اُس سے کہیں بدتر ہے ۔

<embed src="http://blip.tv/play/AYGkjkIA" type="application/x-shockwave-flash" width="425" height="344" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true"></embed>

سوال وہیں ہے کہ معاشرے میں انصاف ہونا چاہیے، لیکن انصاف کا مطلب صرف چیف جسٹس کی بحالی نہیں، بلکہ ایسا نظام کا نفاذ ہے جس میں لوگوں کو یقین ہو کہ ان پر ظلم کرنے والے کو پوچھا جائے گا ۔

دودھ دھلے
پاکستان میں سب ہی سیاسی جماعتیں اور اُن کے رہنما دودھ کے دُھلے ہیں، اُن سے کوئی غلطی سرزد ہو ہی نہیں سکتی کیوں کہ میں اُس جماعت کا رکن ہوں، اب وہ چاہے جو مرضی کر لیں وہ غلط ہو ہی نہیں سکتے ۔

آپ تحریک انصاف کے کارکن سے کہیں کہ عمران خان کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ درست نہیں تھا، مسلم لیگ نواز کے کارکن سے کہیں کہ ضلعی حکومتوں کا نظام ہمارے مفاد میں ہے اسے جاری رہنا چاہیے، پیپلز پارٹی کے جیالے سے کہیں کہ بلاول کو زرداری بھٹو بنا کر جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا ہے، جماعت اسلامی کے کارکن سے کہیں کہ طالبان کی کھلی مخالفت نہ کر کے نوجوانوں کی گمراہی کا سبب بن رہے ہیں، اور ایم کیو ایم کے کارکن سے کہہ کر دیکھ لیں کہ جب جماعت پاکستان کی ہے تو سربراہ بھی پاکستانی ہونا چاہیے نہ کہ برطانوی شہری ۔ اِن سب سوالات کے جوابات میں وہ کارکن شائد لٹھ لے کر آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے ۔ کیوں؟

میرے خیال میں ہمارے ہاں ایک رویہ پنپ چکا ہے، کہ جو ہمارا پسندیدہ ہو اُس کی ہر خامی کو ہم خوبی سمجھتے ہیں، اور جو نا پسند ہو اس میں موجود خوبیاں بھی خرابیاں بن جاتی ہیں ۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک اچھا شخص مکمل طور پر اچھا ہو یا ایک برا شخص مکمل مجسم برائی ہو ۔ یہ ماننے میں کیا ہرج ہے کہ انسان اچھائی اور برائی یا غلطی کہہ لیں کا مرکب ہے؟

ایک جماعت سے وابستگی رکھتے ہوئے کیا اپنی جماعت پر تنقید کا حق ہم کھو دیتے ہیں؟ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ جماعت کا رکن ہوتے ہوئے اس کی پالیسی یا کسی رہنما کی حرکت پر تنقید کر کے بھی اُسی جماعت سے منسوب رہوں ۔ میرے خیال میں تو یہ ایک جمہوری عمل ہے پھر بھی ہمیں اپنے ہاں ایسے لوگ کیوں نظر نہیں آتے جو اپنی ہی جماعت پر تنقید کر رہا ہو، جنہوں نے ایسا کیا وہ جماعتوں کا حصہ نہیں رہے بلکہ جماعتوں سے خارج کر دئیے گئے ۔

پچھلی تحریر میں مصطفیٰ کمال کی ایک ویڈیو اور اُس پر فرحان دانش کا تبصرہ دیکھ کر ذاتی طور پر تو مجھے افسوس ہوا، لیکن یہ سوالات تھے جو ذہن میں آئے، مصطفیٰ کمال نے بلاشبہ اچھے کام کئے ہیں لیکن اُن کو اس قسم کا کوئی حق نہیں پہنچتا جو اِس ویڈیو میں انہوں نے خواتین کے ساتھ روا رکھا ہے، عزت نفس بہت قیمتی اثاثہ ہے جس کی انہوں نے دھجیاں بکھیری ہیں۔ اگر وہ صرف آرام سے خواتین کی بات سُن لیتے اور نرمی سے صرف دلاسہ دے دیتے تو شائد خواتین مطمعن ہو جاتیں، اِس ویڈیو میں جو شائد آپ کو نظر نہیں آیا وہ میں بتاتا ہوں کہ  حفاظتی حصار کے باہر سے واویلا کر کے خواتین مصطفیٰ کمال کے پاس اس یقین کے ساتھ آئیں تھیں کہ وہ بات سنیں گے، لیکن اس نے تو ان کا وقار مجروح کر دیا ۔ میں مصطفیٰ کمال کو اچھا منتظم تو مان سکتا ہوں لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اچھا انسان بالکل بھی نہیں مان سکتا۔ یہ میری رائے ہے اور اس کا مجھے حق ہے ۔

مجھے یقین ہے کہ جہاں میں رہتا ہوں وہاں کا مئیر اگر کسی سے اس لہجے سے بات کرتا تو وہ سابق مئیر ہوتا ۔ لیکن یہی تو فرق ہے جمہوریت میں اور پارٹی بازی میں ۔

دو نمبر مئیر
تمام دنیا کے شہری ناظمین میں دوسرا درجہ حاصل کرنے والے ناظم کا “رعایا” کو تسلی دینے کا ایک اشٹائل۔

<object width="425" height="344"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/tKyKAJxfo2c&hl=en&fs=1&"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/tKyKAJxfo2c&hl=en&fs=1&" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="425" height="344"></embed></object>