2.5 ورڈپریس
ورڈ پریس کا نیا ورژن اب ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ بدتمیز نے میری توجہ اس طرف دلائی تھی کہ میں ورڈپریس کو تروتازہ کرلوں، نہیں تو میں ابھی تک ورڈپریس ۲۔۱ ہی استعمال کر رہا تھا۔
نئے ورژن میں انٹرفیس بدل دیا گیا ہے، شاید پرانے استعمال کنندگان کو یہ نیا چہرہ فی الحال پسند نہیں آئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی بھی عادت ہو جائے گی۔میں نے شروع ہی سے سوا Akismet کے کبھی کوئی پلگ اِن استعمال نہیں کیا تھا، مگر اس تھیم کے ساتھ میں آٹھ پلگ اِن کا استعمال کر رہا ہوں۔ ورڈپریس اپگریڈ کے بعد ورڈپریس ای میل پلگ اِن کام نہیں کر رہا۔ جب آپ یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں پر کلک کریں تو صحفہ ناموجود والا صحفہ کھُل جاتا ہے ۔
اب ایک شکایت، میں نے چار پانچ روز پہلے اپنا تھیم بدلا تھا۔ چونکہ میں اوبنٹو استعمال کرتا ہوں، اس لئے میرے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی شے بھی نہیں ہے ۔ تھیم بنا کر میں اوبنٹو میں فائرفاکس، اوپرا اور کانکرر میں اُس کا مشاہدہ کرتا ہوں کہ آیا تھیم ویسا ہی ہے جیسا میں چاہتا ہوں یا نہیں۔ کل میں اپنی بہن کے گھر کمپیوٹر ٹھیک کرنے گیا تھا وہاں انٹرنیٹ ایکسپلورر پر اپنا بلاگ کھولا تو دایاں حصہ بالکل نیچے تھا۔ خیر سے اب میں نے دوبارہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لئے علیحدہ سے سٹائل شیٹ بنا کر اُسے ٹھیک کیا ہے ۔ اگر آپ کو انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوئے تھیم میں گڑبڑ نظر آتی ہے تو اپنی رائے دیتے گبھرائیں نہیں۔ کیونکہ فیڈ بیک سے کافی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔
ورڈ پریس روابط اور ایڈ سینس
March 21, 2008
از : جہانزیب
زمرات: ایچ ٹی ایم ایل, کمپیوٹر
ایڈسینس کے اشتہارات بلاگ پر آنے کے ساتھ میں نے کچھ تجربات کئے ہیں ۔ورڈ پریس کا روابط دکھانے کا مجوزہ طریقہ http://example.com/?p=N اس طرح کے روابط دکھاتا ہے ۔ لیکن اگر اردو بلاگ میں روابط کی یہی صورت برقرار رکھی جائے تو اشتہارات کم نظر آتے ہیں ۔
تجربہ کے طور پر میں نے اپنے روابط کو جِسے ورڈپریس والے خوبصورت روابط کا نام دیتے ہیں میں تبدیل کیا تو اشتہارات کی تعداد بھی بڑھ گئی، اس کے علاوہ جیسے میری یہ پوسٹ ہیلری کلنٹن کے بارے میں ہے تو آنے والے اشتہارات بھی امریکی الیکشن سے متعلق نظر آنے لگتے ہیں ۔
اپنے روابط کو خوبصورت بنانے کےلئے ورڈپریس میں یہاں طریقہ بیان کیا گیا ہے ، اگر آپ کا سرور اپاچی ہے تو روابط کی شکل تبدیل کرنے میں آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ ایک نقصان کہ اگر آپ کا بلاگ کافی عرصہ سے انٹرنیٹ پر ہے تو روابط تبدیل کرنے سے سرچ انجن پر وہ دوبارہ سے انڈیکس کیا جائے گا، جس سے سرچ انجن سے آنے والی ٹریفک کافی حد تک کم ہو جائے گی، دوسرا اگر آپ کے بلاگ کی تحاریر کے روابط دوسرے بلاگ پر دیے گئے ہیں تو وہ کام کرنا چھوڑ دیں گے ۔
اس کے علاوہ اردو تحاریر کے عنوانات کو براؤزر ایک بہت لمبے تحریر جو انسان نہیں پڑھ سکتے اُس میں بدل دے گا جیسے %aa%d9%85%db%8c%d8%b2 ۔ اس سے بچنے کے لئے آپ تحریر لکھتے وقت دائیں ہاتھ کی طرف پوسٹ سلَگ کا استعمال کر کے اپنی تحریر سے یا عنوان سے ملتا عنوان انگریزی میں لکھ سکتے ہیں جیسے اس تحریر کا سلَگ میں نے wordpress-permalinks-and-adsense رکھا ہے ۔
اس کے علاوہ ایک اہم بات کہ روابط کی تشکیل اس طرح کریں کہ اُن کے مِلنے کا امکان کم سے کم ہو، میں نے پہلے جو شکل روابط کی بنائی تھی وہ یوں تھی /category/post-tile/ لیکن میں نے بعد میں محسوس کیا کہ صرف عید مبارک کی چھ تحاریر میرے بلاگ پر ہیں جو کہ ایک ہی زمرہ میں ہیں، اب اگر ہر ایک کا سلگ میں eid-mubarak رکھوں گا تو گڑبڑ ہو جائے گی ۔ تب میں نے ساتھ سال کا اضافہ کر کے روابط کی نئی شکل /year/category/post-tile/ بنائی ہے، جس میں ربط ملنے کا امکان کم ہو گیا ہے۔ اگر آپ ہفتے میں دو تین بار لکھتے ہیں تو سال کے ساتھ آگے مہنہ کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں ۔

