پنجابی بلاگ؟

Saturday,18 February 2006
از :  
زمرات : پنجابی

ميں بہت عرصے سے پنجابي ميں اپنا بلاگ لکھنا چاہتا ہوں، ليکن مشکل يہ ہے کہ ميں پنجابي کے دونوں رسم الخط شاہ مکھی اور گورمکھی يا گرمکھی دونوں کا استعمال کرنا چاہتا ہوں، تا کہ دونوں طرف پنجاب کے لوگ اس بلاگ کو آساني سے پڑھ سکيں۔۔
انٹرنيٹ کي وجہ سے انسان کو اگر اس ميں جستجو ہو تو سيکھنے کے بہت سے مواقع ہاتھ آئے ہيں، شاہ مکھي ميں پنجابي لکھنا ميرے لئے کوئي مسلہ نہيں ہے چونکہ شاہ مکھي کے حروف تہجي اردو والے ہي ہيں ( پڑھنے ميں تلفظ کا بہرحال مسلہ ہوتا ہے) ، البتہ گورمکھي ميں لکھنے کے لئے گورمکھي سيکھنا ضروري تھا، ميں نے انٹرنيٹ پر تلاش کر کے گورمکھي حروف تہجي نکالے تو ان کو ازبر کرنا ايک مشکل کام تھا کيونکہ ميں انہيں ا، ب، پ کي طرز کي آوازيں ہي سمجھ رہا تھا جبکہ ان کي آوازيں اُرہا، اِرہا، اِرہی، سَسا طرز پر تھيں، اور اس پر يہ کہ کئي حروف کي اشکال بالکل ايک جيسي لگتي ہيں۔ يوکے انڈيا کی ويب سائٹ پر سکھانے کے لئے انگريزي آوازوں کا سہارا ليا گيا ہے اور ميں نے ان کے اسباق کو ڈاؤن لوڈ کر کے کچھ مشق بھی کي ہے، ليکن اس سب کے بعد بھي ان اسباق کا سر پير نظر نہيں آتا ہے، آپ کوشش کر کے کچھ پڑھنا سيکھ جاتے ہيں ليکن سب کچھ نہيں، پھر اس سب کے بعد ميں نے توبہ کي ہوئي تھي۔
مگر اب ميرے ايک سکھ دوست جسے خود پنجابي پڑھنا نہيں آتي ہے کيونکہ وہ بچپن ميں ہي امريکہ آ گيا تھا کو پنجابي لکھنے اور پڑھنے کا شوق چرايا ہے، جس سے ميرا شوق دوبارہ سے جوان ہو گيا ہے، لول، اس کے والدين اس وقت پاکستان ميں ننکانہ صاحب گئے ہوئے ہيں وہاں سے ہندوستان جائيں گے اور واپسي پر وہاں سے اس کے لئے بچوں کے قائدے لے کر آئيں گے، اب ميري فرمائش پر مجھے بھي وہ قائدے مل جائيں گے، ليکن ميرا مسلہ پھر وہي رہے گا کيونکہ اس کو تو والدين اور اب اس کي بيوي سے مدد مل جائے گي جبکہ مجھے سيکھنے کے لئے شاہ مکھي سے گورمکھي کي کتاب يا کم از کم اردو سے گورمکھي کي کوئي کتاب يا آن لائن مدد درکار ہو گي، اگر آپ پڑھنے والوں ميں سے کوئي اس بارے ميں جانتا ہو تو براہ کرم ميري مدد کيجيے، اور ميں وعدہ کرتا ہوں اگر ميں نے گورمکھي سيکھ لي تو آپ کو زيادہ آسان کر کے سکھاؤں گا، تو ہو گئي ڈيل؟

تبصرہ جات

“پنجابی بلاگ؟” پر 4 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. زکریا says:

    اس صفحے پر گرمکھی اور اس کے ساتھ کے اردو حروف دیءے ہوءے ہیں۔

  2. شعیب صفدر says:

    جی مجھے آپ کی یہ ڈیل منظور ہے لہذا آپ کو بس اتنی ڈھیل دے سکتا ہو کہ فورا سے پہلے خود بھی سیکھے اور جو آپ کے پلے پڑے ہمیں بھی اس سے آگاہ کرے ٹھیک…..

  3. saad says:

    No problem brother. Same problem now im facing, looking for job and doiing CCNA. Though I have found one but there are some problems. So lets c.

    Ahaan Punjabi Post ?? Sounds intersting. Really it will be handful, if you can teach us. As far as my concern, my punjabi is like a blend of all taste. So im not pure in it. Besides, my family belongs to Urdu family. All I know is Mirathi Urdu :P. But still finding a way to learn Punjbi.

    So lets c, if I can get some better understanding from you.

    cheers 🙂

  4. Dr. Iftikhar Raja says:

    ميرا اپنا مسعلھ ھندي سيکہنا ھے مگر احوال آپ جيسا ھي ھے۔ کھ اکيلے ميں کچہ نھيں ھوسکتا
    http://www.apnaorg.com/
    اس ربط پر ديکہا اميد ھے کھ آپ کو کچہ مدد مل جائے گي نھيں تو پہر کچہ اور سوچتے ھيں

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔