جدت ۔

Tuesday,3 February 2009
از :  
زمرات : میری زندگی, ایچ ٹی ایم ایل

بلاگ کے پرانے قارئین کو بلاگ اب نئی شکل میں نظر آ رہا ہے ۔ بنیادی طور پر یہ وہی سانچہ ہے جو میں پہلے استعمال کر رہا تھا، لیکن اُسے بہتر بنایا گیا ہے، ظاہری شکل کو اِس سانچہ کے مطابق ڈھالا گیا ہے، جو کہ مبلغ دو سو ڈالر میں دستیاب تھا ۔ اِس میں کافی حد تک کامیاب رہا ہوں اور بعض جگہ میرے خیال میں یہ اصل سانچہ سے بھی بہتر ہے ۔ چوری تو ہے لیکن سینہ زوری نہیں، کیونکہ ورڈپریس میں یہ تھیم ایک آغاز سے خود ترتیب دیا ہے، اور اسے مکمل کرنے میں تقریباً تین ماہ لگے ہیں ۔ پہلے مکمل کرنے کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست نظر نہیں آرہا تھا، جس کی وجہ سے سب کام دوبارہ سے کرنا پڑا ۔
ظاہری تبدیلیوں کے علاوہ بہت سی تبدیلیاں ایسی ہیں جو کہ قاری سے مخفی ہیں اِس بارے میں اس ہفتہ کے اختتام پر تفصیل سے لکھنے کا اردہ ہے، سب سے پہلے تو ورڈپریس کا جدید ورژن بلاگ پر استعمال کیا جارہا ہے، پھر پہلی دفعہ سانچہ میں ایچ ٹی ایم ایل کو پی ایچ پی ٹیگز میں لپیٹ کر بنایا گیا ہے ۔ سب سے اہم تبدیلی جس کی وجہ سے سانچہ تبدیل کرنا پڑا وہ بلاگ کو سرچ انجن میں بہتر نتائج دینے کے لئے اس میں جدت ہے، ایک وقت ایسا بھی تھا جب گوگل پر اردو بلاگ تلاش کرنے سے میرا بلاگ پہلے تین چار نتائج میں ظاہر ہوتا تھا، جو اب کہیں پچھلے صفحات میں کھو گیا ہے، وجہ یہ تھی کہ پہلے سانچہ کو انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس دونوں میں درست دکھانے کے لئے بلاگ کے اصل متن کو اخیر میں رکھا گیا تھا، جبکہ اس سانچہ میں اصل متن بلاگ کا سورس دیکھنے پر سب سے پہلے نظر آئے گا ۔ پھر پچھلے سانچہ میں ہیڈنگ ٹیگز کا استعمال نہیں کیا جارہا تھا، جیسے بلاگ کا عنوان اور تحاریر کے عنوانات کو ہیڈنگز ٹیگز لگانے کی بجائے صرف سی ایس ایس کے استعمال سے چھوٹا بڑا دکھایا جا رہا تھا، جبکہ اس سانچہ میں عنوانات کے لئے ہیڈنگز ٹیگز کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گوگل اور سرچ انجن ہیڈنگز کو زیادہ اہمیت دیں گے ۔ پہلے جب فیض احمد فیض تلاش کرتے تھے تو سب سے پہلا ربط میرے بلاگ کا کھلتا تھا، جو کہ پچھلے سانچہ میں ہیڈنگز کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے گم ہو چکا تھا، امید ہے اِن تبدیلیوں سے بلاگ کے تلاش میں نتائج بہتر ہو جائیں گے ۔
پھر بلاگ میں دیسی کے ساتھ بدیشی تڑکہ لگایا ہے، پچھلی دو تحاریر میں نے اپنی انگریزی میں خامیاں دکھانے کے لئے نہیں لکھی ، بلکہ بدیشی زبان کو آزمانے کے لئے لکھی ہیں، اس میں فی الحال ایک خامی باقی ہے کہ انگریزی تحاریر کے ساتھ تبصرہ کا خانہ بھی صرف انگریزی میں ہونا چاہیے، اپنے لوکل ہوسٹ پر تو میں اسے کامیابی سے آزما چکا ہوں، وقت ملنے پر اگلے ہفتہ اسے یہاں بھی چڑھا دوں گا ۔ انگریزی حصہ میں کیا لکھنا ہے؟ اِس کا فیصلہ وقت کرے گا ۔
اِن تبدیلیوں کے علاوہ بلاگ میں اور بھی تبدیلیاں کرنے کا اردہ ہے، جو وقت کے ساتھ ساتھ ظاہر ہوں گی ۔آپ کو سانچہ کیسا لگا؟ اِس میں کیا کیا خامیاں موجود ہیں، آراء کا انتظار رہے گا ۔

تبصرہ جات

“جدت ۔” پر 13 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. ماشاء اللہ اچھا سانچہ بن گیا ہے ۔ میں ہوں تو آپ کا شاگرد مگر کبھی کبھی اُستاذ شاگرد کی بات مان لیتے ہیں ۔ آپ عنوان ایسے کر دیجئے ۔ اس طرح صوتی اثر بہتر ہو جائے گا
    اُردو جہاں
    جہانزیب کا اُردو بلاگ

  2. اور کچھ بھی نہیں کہوں گا سوائے مبارک باد کے

  3. شکاری says:

    جہانزیب بھائی میں بھی ایک تھیم اُردوانے کی کوشش کررہا ہوں اس میں فونٹس کے درمیان کا اسپیس بہت کم آرہا ہے اور لائن ہائٹ بھی ٹھیک نہیں کر پارہا ، دوسرا مسلئہ پوسٹ کا عنوان تھوڑا باہر نکل رہا ہے اس کے لیے تھوڑی مدد کردیں.

    http://zahid.0fees.net/

    • زاہد زبردست سانچہ ہے . پہلی نظر میں دیکھنے پر ایک تو فانٹ چھوٹا ہے، دوسرا اس میں لائن ہائٹ بڑھانے کی ضرورت ہے تیسرا عنوان میں مارجن یا پیڈنگ کو انگریزی سے بدل کر اردو میں بنانا ہے . میں سی ایس ایس فائل بدل کر اِسے ای میل کر دوں گا .

  4. ڈفر says:

    واقعی اصل نقل کا پتا نہیں چل رہا، جو اآپکو تھیم 200 ڈالر کا دے رہے تھے انکو کہیں کہ اس کا اردو ورژن مجھ سے 150 ڈالر میں لے لیں 😀
    سرج انجن کی جو ٹیکنیکس بتائی ہیں اگر ان کو تفصیل سے لکھ دیں تو میرے جیسے بندے کو بھی سمجھ لگ جائے گی کہ کیسے سرچ رزلٹس میں اپنے بلاگ کو برتری دے سکوں؟

  5. دوست says:

    بہترین تھیم ہے. اور اچھا بھی لگ رہا ہے. ویسے کوئی بھی تھیم ٹورنٹس سے باآسانی مل جاتا ہے.

  6. یہ تو بہت ہی عمدہ ٹمپلیٹ بن گئی ہے بلکہ آپ نے درست کہا اصل سے بھی کچھ بہتر ہی ہے 🙂

  7. ماشاء اللہ آپ کا تھیم بہت خوبصورت ہے. اچھا لگا. اس میں اگر مزید بہتری لائی جاسکتی ہے تو ضرور لائیں.

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔