برف

Thursday,5 February 2009
از :  
زمرات : میری زندگی

گرتی ہوئی برف بہت اچھی لگتی ہے، جب آپ ٹیلیویژن پر دیکھ رہے ہوں ۔ حقیقت میں برف سے جڑا رومان صرف اپنی گاڑی صاف کرتے ہی پُھر ہو جاتا ہے ۔



نیویارک میں، میری پہلی برف باری کا نظارہ مجھے اب بھی یاد ہے، میں نے خاص گھر فون کر کے والدہ کو بتایا کہ باہر دیکھیں برف گِر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا جلدی گھر آؤ اِس میں کیا نیا ہے ۔ خیر گھر آنے کے بعد بیلچہ پکڑ کر صفائی کرنا پڑی تو سارا شوق ختم ۔
ویسے بچپن کی سرد شاموں کے ساتھ برف کی بجائے کُہر کی یادیں وابستہ ہیں، سرگودھا میں جم کر دھند پڑتی ہے، جب کہ یہاں صرف ایک دفعہ دھند سے پالا پڑا ہے ۔ ویسے گرمیوں میں پاکستان میں مٹی بھری جو آندھیاں چلتی ہیں وہ بھی یہاں نہیں آتی، حالانکہ ہوا تقریباً ہر وقت ہی تیز رفتار ہوتی ہے، البتہ پچھلے سال گرمیوں میں ہلکا سا ڈسٹ بھرا طوفان آیا تھا، اور فون پر ہم دوست ایک دوسرے سے کہتے پائے گئے، پاکستان جیسی آندھی آئی ہے ۔



تبصرہ جات

“برف” پر 5 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. اوپر والی ویڈیو کمال ہے نیچے والی میں لگتا ہے کہ ڈرائیور نے یا تو پی رکھی ہے یا پھر ارادہ ہی ٹکرانے کا کر رکھا ہے

    ویسے دھند خوب ہوتی ہے برف سے کبھی واسطہ نہیں پڑا

  2. جہان زیب بھائی
    ہر جگہ کا اپنا رنگ ہوتا ہے اور اپنا موسم ہوتا ہے. جس طرح جب ہمارے علاقے میں جب بادل چھا جائیں بونداباندی ہو تو لوگ خوش ہوتے ہیں. لیکن میں نے سنا ہےکہ لندن میں ایسے موسم سے لوگ بیزار ہیں ،

  3. بدتمیز says:

    قدوس، برف جم جاتی ہے اور پھر بیلچہ سے بھی مشکل سے ہی ٹوٹتی ہے۔ اس برف کے اوپر ایسے ہی گاڑی پھسلتی ہے۔ بریک لگاؤ یا نہیں گاڑی ٹکرا کر ہی رکتی ہے ویسے نہیں۔ یہ کوئی ان ٹریٹڈ جگہ تھی نہیں تو برف باری رکتے ہیں نمک پھینکا جاتا ہے جس سے سڑکوں سے برف ایک دو گھنٹہ میں غائب ہو جاتی ہے۔

    جہانزیب آپ نہ ڈریں یہ سیاٹل کی ویڈیو ہے۔ نیویارک میں آپ برف سے ایسے ہی ڈرتے رہتے ہیں۔ کیا پتہ میرے ساتھ بھی آپ جیسا واقعہ ہو تو میں بھی ڈرو۔ ابھی تک تو میرا خیال ہے ایسا موسم ہمارے لئے اچھا ہی ہوتا ہے۔

  4. جی برف کی صفائی کے بارے میں سن رکھا تھا آج تصدیق بھی ہوگئی۔۔

    ویسے ان حضرت کو ضرورت بھی کیا تھی کھڑی گاڑیوں میں سے اپنی گاڑی نکالنے کی؟

  5. میری طرف تو نیویارک سے بھی زیادہ برف پڑتی ہے ۔۔۔ مجھے برف بری نہیں لگتی شاید اسی لیے کہ صفای نہیں کرنی پڑتی لیکن ۔۔۔ جو ٹھنڈی ہوا چلتی ہے وہ بہت بری لگتی ہے ۔۔۔۔۔ جسم کے دایں جانب سےداخل ہو کر بائیں جانب سے نکل جاتی ہے ۔۔۔۔۔

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔