جلن

Tuesday,13 October 2009
از :  
زمرات : میری زندگی

عرصہ دراز بعد مجھے بخار نے آ گھیرا ہے، اور ایسا وقت چنا ہے جب ایچ ون این ون نامی بَلا سے بندے کا پہلے ہی “تراہ” نکلا ہو ۔ نیویارک کے اطراف میں تین افراد اِس موذی وائرس کا شکار بن چکے ہیں ۔ ویسے بھی بیماری کی حالت میں لوگ شکرانہ بجا لاتے ہیں کہ اسی طرح چھوٹے چھوٹے گناہ جھڑ جاتے ہیں، سات آٹھ سال بیمار نہ پڑنے سے مجھے شک سا ہونے لگا تھا کہ میں کوئی چھوٹا گناہ کرتا ہی نہیں ۔
بیماری کی حالت اور جیل جانے میں ایک مماثلت اپنے ساتھ وقت گزارنا بھی ہے، جو روزمرہ کے معمولات کے باعث انسان کو کم میسر ہوتا ہے ۔ امریکی جیل خانوں (یہاں خان سے مراد قوم نہیں) متعین مذہبی علماء کے مطابق اسی تنہائی اور یکسوئی کی بدولت انسان کا رجحان مذہب کی جانب زیادہ ہو جاتا ہے جبکہ پاکستانی جیلوں میں کہنے والے کہتے ہیں کہ عادی مجرم بن کر نکلتا ہے ۔
بیمار بھی خدا کے قریب ہوتا ہے اسی لوگ دعا کروانے بھی عیادت کو پہنچ جاتے ہیں،گھر میں بیمار پڑنے اور جیل جانے میں ایک فرق کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا بھی ہے، اس لئے بیماری میں خدا کے قریب ہوتے ہوئے بھی جیل جیسی ذہنی یکسوئی حاصل نہیں ہو پاتی۔ البتہ اس بارے سوچنے کا وقت ضرور مل جاتا ہے کہ میں بیمار ہوا کیوں؟
کافی سوچ بیچار کے بعد معلوم ہوا کہ حسد سے، اوپر تلے کچھ بلاگ ایسے پڑھے جنہوں نے ذہن میں ایک ہی سوال کو ابھارا “یار مُجھ میں کیا کمی ہے؟” لیکن جاننے والے کہتے ہیں کہ کمی کا تو نہیں البتہ فریق مخالف کے ساتھ جو زیادتی ہو گی اُس کا ضرور معلوم ہے، اللہ غارت کرے بورن اندسٹری والوں کو سب راز افشاء کر دئے ۔ البتہ اب اگر کوئی آپ کو “آئی لَوو یُو” کہے، سر راہ “مسز بننے ” کی دعوت دے یا “سکور کردہ سینچری” کے جوش میں میچ کو نشر مکرر سے پہلے اُن کا سوچ لیا کریں جن کے ہاتھ ابھی بیٹ ہی نہیں لگا بقول محبوب عزمی


لڑکی کہاں سے لاؤں میں شادی کے واسطے
شاید کہ اس میں، میرے مقدر کا دوش ہے
عذرا، نسیم، کوثر و تسنیم بھی گئیں
“اِک شمع رہ گئی ہے،سو وہ بھی خموش ہے”

ایسے “بیچارے” جلن سے بیمار ہو سکتے ہیں ۔

تبصرہ جات

“جلن” پر 23 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. اللہ تعالیٰ آپکو شفاء کاملہ عطا فرمائے اور آپ جلد ٹھیک ہو جائیں۔اور دعا ہے کہ آپ جلد از جلد اس پاک رشتے میں بندھ جائیں تاکہ آپکو قبل از وقت بیٹ نہ اٹھانا پڑ جائے ۔

    • کامی خدا کے لئے ذرا دعاؤں کو بریک لگائیں، میری ایک عدد شادی ہو چکی ہے ۔

      • بھائی صاحب میں نے تو آپ کی باتوں سے اندازہ فرمایا تھا کہ ایک عدد شادی کے ضرورت مند ہیں آپ مگر اب لگتا ہے آپکو شادی کے بعدبیگم الرجی ہو گئی ہے ۔اگر برا نہ منائیں تو قرشی کا جوشاندہ اگو وہاں دستاب ہو دو تین بار استعمال کریں ان تو یہ جوشاندہ امریکن ٹیسٹڈہے۔

  2. جانزیب بھائی یہ آپ ہیں کیا ہو گیا ہے آپ کی طبیعت کو اب کیسے ہیں آپ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے آمین
    اور کیا آخری والی باتیں میرے لیں ہیں کیا

  3. جی ٹھیک فرمایا ،بیمار ہونے کے بعد بندے کو فورا خدا یاد آتا ہے ،اصل میں بیماری دکھ تکلیف بنے ہی اس لیے ہیں کہ بھولے بھٹکے دنیا میں گم بندے کو خدا کی ذات کا احساس ہو۔ اللہ تعالی آپ کو جلد صحت اور تندرستی عطا فرمائے، آمین

  4. خدا آپ کو جلد سے جلد صحت یاب کرے تا کہ آپ حسد کی آگ میں جن دوسرے بلاگروں کو جلانے والے ہیں وہ بھی بخار سے بچ جائیں.

  5. خرم says:

    اب آپ کی غیر حاضری کی سمجھ آئی۔ اللہ کریم آپکو جلد از جلد شفا یاب کرے۔ آمین

  6. نعمان says:

    مجھے بھیی دو دن سے زکام نے گھیرا ہے۔

  7. شگفتہ تحریر 🙂 10 میں سے 10 نمبر!

  8. اللہ تعالی آپ کو اور نعمان صاحب کو شفا عطا فرمائے… اور نمک کا ذخیرہ رکھنے والے بلاگرز سے گزارش ہے کہ وہ اکثریت کے زخموں پر چھڑکنے سے گریز کریں… اور اتنا ہی لازم ہو تو تعداد میں کمی یا واقعات کی سنسنی پر نظر ثانی فرمائیں.

  9. جعفر says:

    یہ تو جی آپ نے میری حالت بھی بیان کردی اس تحریر میں۔۔۔
    راشد کامران کے بیان میں ایک چھوٹی سی تصحیح۔۔۔ نمک نہیں۔۔ مرچ۔۔۔وہ بھی دیگی۔۔۔

  10. میں اپکے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔
    یوں مت جلا دل تب جانئیے
    جب کوئ افسوں تیرا اس پہ چلے
    میر تقی میر

  11. اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے ۔
    کہیں آپ کی طبیعت کی ناسازی کا سبب یہ گملا تو نہیں جو آپ نے سر پر اُوندھا رکھا ہوا ہے شاید خودکُش حملوں کے ڈر سے ۔

  12. یہ نمک آپ نے بھی اپنے وقت میں ہم عصروں کے زخموں پر چھڑکا ہوگا 😛 اور ہوسکتا ہے کہ کئی بار چھڑکا ہو، ہم معصوموں نے تو ابھی ایک ایک قصہ ہی سپردِ بلاگ کیا ہے. 🙂 اور آپ کی بیماری کا قصہ پڑھ کر نہ صرف دعاے صحت یابی کے لیے ہاتھ اُٹھے ہیں بل کہ آیندہ ایسے مزید کئی واقعات لکھنے سے ہاتھ کو روکنے کی بھی کوشش کی جاے گی. 🙂

  13. جہانزیب ،

    یار یہ کیا کروا لیا عین وسط اکتوبر اور تاریخ ساز مجلس اردو بلاگنگ مستقبلیات و لیٹ نائٹ لیٹ عید ملن پارٹی پر.

    تمہاری کافی کمی محسوس کی گئی ، چوٹی کے چار بلاگر گھٹ کر تین رہ گئے تھے اور چوٹی کے چار یار کا محاورہ پورا نہ ہو سکا.

    بھائی تمہاری غیر موجودگی میں خرم اور بدتمیز نے اتحاد بین المسلمین کے اشد ضروری اتحاد کے بعد کا سب سے اہم خاموش اتحاد میرے خلاف کر رکھا تھا جس کا خفیہ نام

    اتحاد برائے انسداد فلک شگاف پرواز از محب علوی

    اللہ تمہیں جلد از جلد صحت کاملہ عطا کرے اور اگلی میٹنگ میں ہمارا کورم پورا ہو اور وسط نیویارک المعروف مین ہیٹن میں چوٹی کے چاروں بلاگر ایک نئے عہد کا آغاز کریں.

    نوٹ : سنجیدہ اور محقق حضرات سے التماس ہے کہ مندرجہ بالا بیانات پر سیریس ہونے کی سختی سے ممانعت ہے
    منجانب : ادارہ چوٹی کے بلاگر نیویارک

  14. خاور says:

    رب سائیں آپ کو شفا دیں که یهاں جاپان میں تو اس کو نئے ماڈل کا وائرس کہتے هیں
    اور همارے پرائمری سکول میں بھی مریض هونے کی وجه سے سکول بند کردیا گيا هے
    پڑوسیوں کے بچے ادھم مچا رهے هیں ، سامنے والے گھر کی بیوی فلپائنی هے جس کے بچوں کی تربیت کے جاپانی خواتین گلے کرتی هیں
    باقی جی آپ کمی هے وقت کی آپ مصروف هوں گے
    یه مے کدھ ہے شیخ جی یهاں کوھدستی میں ہے محرومی
    جو بڑھا کے اٹھالے ہاتھ ميں مینا اسی کا هے
    اگر بالوںکا اسٹائل مقامی لوگوں سے اور لباس بھی مقامی لوگوں جیسا هو تو هم لوگ برصغیر کے لوگ دنیا کے خوبصورت ترین لوگ هیں
    اور اس کے بعد کیا آپ کو کولہے مٹکانے آتے هیں
    بس جی یہی هے فارمولا
    اور اس کے افٹر افیکٹس کیا هیں ؟؟
    مفلسی اور تھکاوٹ
    میرے ساتھ چلے لوگ اج اربوں پتی هیں اور میں تھک چکا هوں اور پیسے بھی نهیں هیں
    میں ایسی باتوں کو فخر نهیں سمجھتا ورنه میں ایک ایک کا نام لے كر اس واردات کی تفصیل لکھ کر لذت لینے والوں کی مت مار دوں
    میں اجاگر کرنا چاھتا تھا مرد کی حیوانیت کو اور عورت کی ـ ـ ـ ـ ـ ـ!ـ
    اور بقول پنجابوں کے جن کے” ٹیسٹیکل آرتھ ” هو گءے هیں میں ان سے بڑا هی معذرت خواھ هوں

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔