ٹیگ ڈوری

Sunday,22 June 2008
از :  
زمرات : میری زندگی

بلاگ ڈوری ۔
میں نے ٹیگ کرنے کا کھیل کیا شروع کیا، لوگوں نے گڑھے مردے اکھاڑ لئے ۔ افضل صاحب کے مطابق سوالات میں گہرائی ہونا چاہیے تھی تا کہ اصلیت کا تھوڑا بہت پتہ چلتا ۔ پہلے دو دفعہ اس گہرائی کہ وجہ سے میں جوابات دینے سے قاصر رہا تھا ۔خیر سوچا ہے ایک ہی بار میں سب ٹیگ چکا دیے جائیں ۔

Six weird things about myself.
1) I procrastinate when i’m standing alone in public.
2) I do wear different socks sometimes.
3) I forfeit important things in my life for the things that has no significant importance in my life.
4) I smoke cigrettes till filter starts burning.
5) I use to blow air in “huka” to hear “gurrrrrrr” sound.
6) I do miss 9 out of 10 calls on my cell phone.

دوسرا ٹیگ تھا کہ مجھے کیا نا پسند ہے ۔
مجھے مغرور لوگ حد سے زیادہ نا پسند ہیں، چاہے یہ غرور قومیت، ذات پات ،رنگ و نسل کسی بھی صورت کا کیوں نہ ہو ۔
بند ذہن لوگ، جن کے نزدیک اُنہی کی رائے ختمی رائے ہوتی ہے ۔
جب میں ٹی وی دیکھ رہا ہوں، اور میرا بھائی ہر سیکنڈ میں دو چینل بدلنا شروع کر دے ۔
جب کوئی مجھ سے زیادہ میرا ہمدرد بنے ۔
جب میں رات کو کمیوٹر پر بیٹھا ہوں تو میری والدہ بار بار مجھے سونے کا کہیں ۔

اب موجودہ ٹیگ، جو مجھے قدیر احمد نے منسلک کیا ہے ۔
کھیل کے قواعد ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
کالے اور بھورے رنگ کے امتزاج کی ۔
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
فی الحال والدہ سے کھانے کے متعلق سن رہا ہوں ۔
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
کھیر ۔
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
سٹورٹ لٹل ٹو ۔

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
ایک شعر ہے وارث شاہ کا، وہ مجھے بے حد پسند ہے ۔
وارث مان نہ کر وارثاں دا
رب بے وارث کر ماردا ای  ۔
مطلب، وارث اپنے حسب نسب پر غرور نہیں کرو، خدا بے نام و نشان کر دیتا ہے ۔

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
سو رہا تھا، یا سونے کی کوشش کہہ سکتے ہیں ۔
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
میلکم ایکس (ملک شہباز) سے ۔اور دیکھوں کہ ارداے کی پختگی ایک مجرم کو رہنما کیسے بنا دیتی ہے ۔
8 ) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
غصہ آتا نہیں ہے، لیکن آئے تو جس بات پر آیا ہو اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
ایک دوست سے ۔
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
عیدین، کیوں کہ اُس میں تمام جاننے والے اکھٹے ہو جاتے ہیں ۔
اب میں ان پانچ لوگوں کو اس کھیل سے منسلک کرتا ہوں ۔
اسماء مرزا ، عائشہ، امن ایمان، عادل جاوید چودھری اور حیدرآبادی ۔

آپ سب خواتین و خضرات کو صرف آخری ٹیگ کا جواب دینا ہے ۔

تبصرہ جات

“ٹیگ ڈوری” پر 5 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. بدتمیز says:

    I do miss 9 out of 10 calls on my cell phone.

    ایک لمبی لائن لگی ہوئی ہے جو کہے گی ہاں ہاں بالکل درست۔ ویسے میرے ابو نے آپکا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہوا ہے وہ فون آئے تو اٹھا کر دیکھتے رہتے ہیں کہ کسکا ہے۔ اب یہاں اور کسی کا تو آنے سے رہا ان کو بہت دفعہ کہا ہے اٹھا لیا کریں لیکن وہ کہتے ہیں کوئی نہیں دوبارہ کر لے گا۔

    جب کوئی مجھ سے زیادہ میرا ہمدرد بنے ۔

    یہ کیا ہوتا ہے؟

  2. جہانزیب صاحب! میلکم ایکس کے بارے میں اردو وکیپیڈيا پر بھی مضمون موجود ہے، اگر اس کا ربط ہوجاتا تو ۔۔۔۔۔؟؟؟
    http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%DB%8C%D9%84%DA%A9%D9%85_%D8%A7%DB%8C%DA%A9%D8%B3

  3. بدتمیز اب تم تشریح تو مت مانگو .
    ابوشامل، ربط کو اردو وکی پیڈیا سے منسلک کر دیا گیا ہے، بتانے کے لئے بہت شکریہ .

  4. اسماء says:

    آہ ہا !

    گرررر کی آواز کے لئیے حقہ، واہ. میں‌نے شیشہ یا تھا صرف اس آواز کے لئیے 🙂

  5. جہانزیب صاحب ، ٹیگ کرنے کا شکریہ۔
    جوابات میں نے اپنے بلاگ پر یہاں دے دئے ہیں۔

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔