ایک سوال ہے جو گھوم پھر کر کسی نہ کسی صورت، کہیں نہ کہیں مجھ سے پوچھ لیا جاتا ہے ۔ میرا نہیں خیال کہ یہ صرف حالت صرف مجھ اکیلے کی ہے، آپ لوگ بھی یقیناً ایسی صورتحال دیکھ چکے ہوں گے ۔
میرا پھوپھو زاد بھائی آج کل امریکہ یاترا کو آیا ہے، ایک ماہ کے کے لئے ۔ جب اس طرح لوگ امریکہ گھومنے پھرنے آتے ہیں تو ساتھ ایک عدد فہرست بھی لاتے ہیں کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مقامات دیکھ سکیں ۔ اُس کو بھی کسی نے کہا تھا کہ اگر نیویارک جاؤ تو اٹلانٹک سٹی دیکھے بغیر نہیں آنا ۔
ہم آٹھ سال سے امریکہ مقیم ہیں، اور میں اس عرصہ میں کبھی اٹلانٹک سٹی نہیں گیا، حالانکہ میرے دوست جاتے رہتے ہیں، وجہ یہ نہیں کہ مجھے گھومنے پھرنے کا شوق نہیں ہے، بلکہ اس سے زیادہ یہ ہے کہ مجھے ایسی جگہوں پر کوئی کشش محسوس نہیں ہوتی ۔ اگر گھومنے جانا ہو تو میری زیادہ تر کوشش ہوتی ہے کہ قدرتی نظاروں والی جگہ پر جایا جائے ۔
اٹلانٹک سٹی میں کیسنو ہیں، اور یہی اس کی شہرت کا باعث ہیں۔ لوگ امیر ہونے کے خواب لے کر جاتے ہیں اور جو کچھ لے کر جاتے ہیں، وہیں خرچ کر واپس آ جاتے ہیں ۔ میں نے ازراہ مذاق اپنے کزن کو کہا کہ میں جوا خانے نہ جاتا ہوں نہ لے کر جاتا ہوں ۔ تب اُس نے آگے سے یہ بات کہہ دی کہ تم جیسے پانچ وقت کے نمازی ہو، جو اب بڑے مسلمان بن رہے ہو ۔
ایسی صورت میں آپ کا کیا جواب ہو گا؟ میرا جواب تو یہی تھا کہ جو کام میں نہیں کرتا، اُس پر مجھے افسوس ہے لیکن جن کاموں سے میں بچ سکتا ہوں، اُن سے ضرور بچتا ہوں ۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





اتوار,20 اپريل 2008
میں 5 سال نیو جرسی رہا مگر اٹلانٹک سٹی نہیں گیا. البتہ 2 دفعہ لاس ویگاس جا چکا ہوں. اس کی وجہ سادہ سی ہے کہ اٹلانٹک سٹی میں کیسینوز کے علاوہ کچھ خاص کشش نہیں.
ویسے کیسینو میں پیسے لٹانے کا تعلق عقل سے ہے نہ کہ مذہب سے.
اتوار,20 اپريل 2008
زکریا میرے خیال میں مذہب کا تعلق بھی عقل سے ہی ہے .
اتوار,20 اپريل 2008
میں نے بھی کیسینو جانا ہے.
ضروری نہیں بندہ جوا کھیلنے ہی جائے مجھے تو گھومنے کا شوق ہے کہ دیکھوں لوگوں کو کیسے کیسے لوٹا جاتا ہے.
پير,21 اپريل 2008
ابھی سردیوں میں میں نے داڑھی رکھی تو ہر بندہ کہنے لگا نماز پڑھتا نہیں اور داڑھی دیکھو .
میرا سوال ہے کہ اگر بندہ ایک کام غلط کر رہا ہو تو کیا باقی درست کام بھی چھوڑ دے؟
پير,21 اپريل 2008
قدیر یہی تو میرا سوال ہے .
بدھ,23 اپريل 2008
یہ ایک غلط رویہ ہے اور اس کا اکثر نقصان یہ ہوتا ہے کہ بندہ جو ایک صحیح کام کررہا ہوتا ہے، اسے بھی چھوڑ دیتا ہے.