اِن شا اللہ

Tuesday,30 December 2008
از :  
زمرات : میری زندگی

ارادے کی پختگی کو ظاہر کرنے کے لئے اِن شا اللہ بولا جاتا ہے ۔مثلاً اگر میرا کوئی بہت ضروری کام ہے، جو مجھے ہر حال میں انجام دینا ہے، تو میں کہوں گا ان شا اللہ ایسا کروں گا ۔ مطلب یہ کہ مجھے ہر حال میں یہ کام کرنا ہے، ہاں اگر  اللہ کی رضا شامل نہیں ہوئی تو پھر ایسا ممکن نہیں ہو گا۔
لیکن اب معاشرے میں غور کریں، اکثر ان شا اللہ وہاں بولا جاتا ہے، جو کام آپ نے نہیں کرنا ہو یا کسی کو ٹالنا ہو ۔ مثلاً اِن شا اللہ میں تم سے کل ملوں گا اور ملنے کا ارادہ بالکل بھی نہیں ہو ۔
آپ ان شا اللہ کب بولتے ہیں؟

تبصرہ جات

“اِن شا اللہ” پر 11 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. طفل says:

    درست فرمایا

  2. بالکل درست کہا ۔ واقعی ،آج کل اگر کسی نے کوئی کام نہیں کرنا ہو تو انشاء اللہ کہہ دیتے ہیں۔
    خود میں ایسا کئی بار کرچکا ہوں ۔

  3. ڈفر says:

    میں نے جب کسی کو ٹالنا ہو تو اکثر ان شاء اللہ کہہ دیتا ہوں

  4. ہاہاہا ہاں جس کام کا یقین نہ ہو کہ وہ ہم پورا کرسکیں گے وہاں ھم انشا اللھ بول کی خود کو اور اگلے بندے کو تسلی دیتے ییں!

  5. فیصل says:

    ہا ہا ہا. میرا آسٹریلین سپر وائزر بھی مجھے کہنے لگا کہ انشا اللہ کہہ کر جان مت چھڑاؤ کیونکہ پھر تم کہو گے کہ اللہ میاں نے ہی نہیں چاہا تو میں کیا کروں. بہر حال میں تو تقریبا ہر مرتبہ سچی نیت سے ہی کہتا ہوں جب بھی کہوں.

  6. بجا ارشاد فرمایا آپ نے

  7. بےکار says:

    مجھے شائد عقل میں کچھ حصہ کم ہی ملا۔ بچپن سے کوئ بڑا جو بھی بات کہتا میرے لیے سچ ہی ہوتی۔ اسی طرح جیسے مجہے یقین تھا اباجان کو دنیا کے ہر سوال کا جواب معلوم ہے۔میرا اس پر بہت مذاق بھی اڑتا۔ مگر صرف وہ بات سچ لگتی جو ممکن بھی ھوسکتی تھی۔ بہت الجھن ہوتی کہ جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت تھی۔ اس عمر میں بھی اس بات سے نقصان اٹھایا۔ لہٰذا میری کوشش ہوتی ہے جھوٹ کم سے کم بولوں۔کسی کو جھوٹا لارا مت لگاؤں اور وہ بھی اللہ کا نام ساتھ لگا کر۔ اور انشاءاللہ تبھی کہوں جب اللہ سے دعا ہو کہ کام پورا کر دے۔باقی نیتوں کا حال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

  8. جناب کیا ہی اچھی بات کی طرف توجہ دلائی.. دو دعائیہ کلمات کی تضحیک بڑی بری طرح مسلم معاشروں میں رائج ہے .. ایک تو انشاء اللہ اور ایک ماشاء اللہ .. انشاءاللہ کا مطلب صاف ہوتا ہے اور سب سمجھتے ہیں .. اور اپنا حسد چھپانے کے لیے ہم لوگ ماشاءاللہ کا بکثرت استعمال بھی کرتے ہیں..

    ماشاءاللہ کیا اچھا بلاگ لکھا ہے .

  9. بالکل درست لکھا ہے. خود میں ایسا کئی بار دانستہ یا غیر دانستہ طور پر ایسا کر چکا ہوں. یہ تو چھوڑیے لوگ تو اللہ رسول کی قسمیں کھا کر مکر جاتے ہیں.

  10. ماوراء says:

    میں خود اکثر ایسی بات پر بھی ان شاءاللہ کہہ دیتی ہوں، جو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ میں نہیں کرنے والی. 🙁

  11. میں تو ہمیشہ کام کرنے کی نیت سے ہی انشاءاللہ کہتی ہوں. بلکہ مجھے یوں بھی لگتا ہے کہ اگر میں کبھی نہ کہوں انشاءاللہ تو وہ کام پورا ہی نہیں ہوتا.

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔