عید مبارک
Monday,8 December 2008
از : جہانزیب
زمرات : نیو یارک, میری زندگی
تمام بلاگ پڑھنے والے مسلمانوں کو عید مبارک، بکروں سے معذرت۔
ویسے جیسی عید ہماری ہے کسی کسی کی شائد ایسے گزرتی ہو گی ۔ صبح اٹھ کر بھاگم بھاگ مسجد پہنچے، نماز پڑھی ،آلے دوالے کے لوگوں سے جپھیاں ڈالیں، چہرے پر مسکراہٹ سجائی۔ واپس گھر آئے تو دودھ نہیں تھا، سخت سردی میں ایک دفعہ پھر دودھ لینے گئے، چائے بنائی ، اردو محفل پر پیغامات پڑھتے چائے ختم کی اور اب سوچ رہا ہوں، برتن کون دھوئے؟
عید مبارک
یہ ایڈوانس عید آپ نے کہاں کر لی؟ میں تو سمجھتا تھا کہ آپ پاکستان میں ہی ہیں
یار میں پاکستان میں ہوتا تو نیویارک، اور امریکہ والا زمرہ کی جگہ سرگودھا اور کراچی کا زمرہ ہوتا نہ میرے بلاگ میں .
سلام ، آپ سبکو بھی عید مبارک ۔ عید کے موقعے پے پاکستانیوں کو بھی یاد رکھئیے گا ۔۔ :party/
عید مبارک!
آپ کو بھی عید مبارک. لگتا ہے اس دفعہ مشرق و مغرب میں ایک ہی دن عید ہو ہی گئی (:
عید مبارک جناب
ویسے آپ کو تو بہت فرصت ہوتی ہے پھر تو
خیر مبارک
جہانزیب بھائی
یہاں بھی کل عید ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ بس سوجاؤں تاکہ کل جلدی اٹھ سکوں.
جہان زیب
آپ کو بھی عید کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہو.
اور میں سوچ رہا ہوں کہ آپ کا فون کون چارج کر کے آن ہی رکھے؟
عید مبارک.
عید بہت مبارک ہو۔
میری عید آپ سے بھی زیادہ اچھی گزری ہے۔
اور بکروں سے معذرت کر رہے ہیں؟ یہ کونسے بکرے آپ کے بلاگ پر آتے ہیں؟
السلام علیکم. ہماری طرف سے بھی عید مبارک قبول فرمائیں.
آپ کو بھی عید مبارک
عید مبارک
عید مبارک قبول فرمائیں.. ویسے بکروں کے ساتھ آپ زیادتی کر گئے..
عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں.
امید ہے کہ ہمت کرکے برتن دھولیے ہوں گے. 😉
عید مبارک اپنے ملک کی عید کا اپنا ہی مزہ ہے.
عید مبارک ہو آپ کو بھی!
برتن دھونے کے واسطے بلی رکھ لیجئے۔ عید مبارک
تمام احباب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں
سب احباب کا بہت بہت شکریہ .
میں تو عید کے بعد ہی یہاں پہنچا ہوں
گزری ہوئی عید مبارک