اوبنٹو مُسلم ایڈیشن

Monday,30 April 2007
از :  
زمرات : کمپیوٹر, میری زندگی, مذہب

جب میں کمپیوٹر پر بیٹھا ہوتا ہوں تو مجھے دُنیا جہاں کی فِکر نہیں ہوتی ہے، وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ ایسے میں چونکہ یہاں اذان کی آواز سنائی نہیں دیتی ہے نماز کا وقت نکل جاتا ہے اور بعد میں ہر روز میں اپنے آپ کو کوسنے دیتا ہوں۔ جب میرے پاس ونڈوز تھیں تو اذان نام کا ایک سافٹ وئیر میرے کمپیوٹر پر انسٹالڈ تھا، اور نماز کے وقت کمپیوٹر پر بیٹھے بیٹھے جب اذان شروع ہو جاتی تھی تو چاروناچار نماز کے لئے اُٹھنا پڑھ ہی جاتا تھا۔
جب سے میں اوبنٹو انسٹال کی ہے تب سے میں لینکس کے لئے اذان کا سافٹ وئیر ڈھونڈ رہا تھا، لیکن ایسا کوئی سافٹ وئیر مِلتا نہیں تھا،اور جو مِلا بھی وہ کبھی دُرست طور پر چلا نہیں۔ اِس سے پہلے اوبنٹو کے مسیحی ایڈیشن کا پتہ چلا، تب میں نے مُسلم ایڈیشن کی تلاش کی لیکن بے سُود۔
لیکن کل دوبارہ مجھے جوش آیا اور ایک سافٹ وئیر مِنبر نام سے مِلا، جو کہ ڈبیین کے لئے ہو بہو اذان طرز پر بنا ہے، اُسے ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا، لیکن وہ دُرست طریقے سے انسٹال نہیں ہوا تھا، جب مِنبر نام کی تلاش کی تو پتہ چلا کہ اوبنٹو پر مُسلم ایڈیشن بھی جاری ہو چکا ہے، تب میں نے فوراً سے پہلے اُسے انسٹال کیا اور اب اُسے استعمال کر رہا ہوں ۔
اوبنٹو مُسلم ایڈیشن ، بنیادی طور پر اوبنٹو مسیحی ایڈیشن کی طرز پر بنایا گیا ہے، جِس میں محفوظ انٹر نیٹ براؤزنگ شامل ہے۔ جِس کی وجہ سے ایسی تمام یا تقریباً تمام ویب سائٹ تک رسائی نا ممکن ہو گی جِس میں قابلِ اعتراض مواد ہو گا۔ اِس کے علاوہ اوبنٹو مُسلم ایڈیشن میں ذکر نام کا سافٹ وئیر شامل ہے، جِس میں تمام قرآن پاک بمعہ انگریزی ترجمہ کے شامل ہے، اگر آپ کوئی اور ترجمہ شامل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی مرضی کا ترجمہ حاصل کر کے اُسے بھی انسٹال کر سکتے ہیں، اور سب سے آخر میں مِنبر سافٹ وئیر کے تحت ہر نماز سے پہلے اذان خودکار طریقے سے دی جائے گی، اور آپ نماز کے اوقاتِ کار سے کام کرتے وقت بھی آگاہ رہ سکتے ہیں ۔
ہجری کیلنڈر بھی اِس مُسلم ایڈیشن میں شامل ہے، اور مختلف اسلامی وال پیپرز۔ ذاتی طور پر مجھے یہ ایڈیشن پسند آیا ہے، سوا اِس کے کہ ویب سائٹ کھلنے میں تھوڑا وقت لیتی ہے، لیکن اگر آپ کا کمپیوٹر بچوں کے استعمال میں بھی ہے تو یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہے، علاوہ ازیں آپ سیٹنگ میں جا کر ویب سائٹ کو بلاک یا کھول سکتے ہیں۔
اوبنٹو مُسلم ایڈیشن کو انسٹال کرنے کے لئے اِس ویب سائٹ پر جائیں ۔

تبصرہ جات

“اوبنٹو مُسلم ایڈیشن” پر 9 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. فیصل says:

    میں نے بھی چند ہی دن پہلے یہ ایڈیشن انسٹال کیا ہے لیکن صرف منبر کو استعمال کر رہا ہوں. اگرچہ اس میں اذان صرف ایک ہی موذن کی آواز میں ہے لیکن بہرحال نہ ہونے سے بہتر ہے. ویسے ابھی کل پرسوں فائر فاکس میں بھی ایک اطلاقیہ (کیا یہ صحیح لفط ہے؟) ملا ہے جسمیں بیشمار آذانیں ہیں لیکن یہ صرف اسوقت ہی چلتا ہے جب فائر فاکس چل رہا ہو. مجھے اوبنٹو اور کوبنٹو کی تنصیب کیے غالبا ایک ماہ سے کم ہی ہوا ہے لیکن بیشار مسائل کے بعد اب کچھ کچھ سمجھ آنے لگی ہے.

  2. اجمل says:

    وِنڈوز کے بعد اب ابنٹو بھی ہو گئی مسلمان
    کوئی بتائے بنے گا اُن مسلمانوں کا کیا جو
    پیدا ہوئے مسلمان مگر بنتے نہیں مسلمان

  3. نعمان says:

    ابنٹو مسلم ایڈیشن ایک میٹا پیکیج ہے یعنی ایک پیکیج جس میں دیگر پیکجز شامل ہوتے ہیں، اگر یہ نہ بھی انسٹال ہو پائے تو اس میں شامل پیکیج علیحدہ علیحدہ بھی انسٹال کرسکتے ہیں. میں کوئی مہنیہ ڈیڑھ سے ذکر استعمال کرتا ہوں. ویسے میں ایسی باتیں کسی سے شئر نہیں کرتا مگر مجھے اس پر قرآن پڑھنے میں بہت مزہ آتا ہے.

    فلاح عامہ کے لئے بتاتا چلوں کہ جس پیکیج میں آپ کو کسی چیز کی کمی نظر آئ، یا آپ اس میں کوئی نئے فیچر دیکھنا چاہتے ہیں تو پلیز ڈیولپرز سے ضرور رابطہ کریں. مجھے کمیونٹی سے یہ بہت شکایت ہے کہ وہ اپنی رائے ڈیولپرز کو اور اس سوفٹویر کی ٹیم تک نہیں پہنچاتے. اور خود بھی ان پروگرامز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں اور دیکھیں اگر آپ ان میں کوئی بہتری لاسکتے ہیں یا کوئی نیا اضافہ کرسکتے ہیں.

  4. ذکر اچھا اطلاقیہ ہے اگرچہ مجھ سے کمپائل نہیں ہوسکا تھا یہ. ڈیبین پیکج لازمی دستیاب ہوگا اس کا.اوبنٹو مسلم ایڈیشن بھی ٹھیک ہی چیز ہے لیکن جو چیزیں اس میں شامل ہیں وہ الگ سے بھی نصب کی جاسکتی ہیں.
    کافی عرصے سے اس پر بحث وغیرہ پڑھتا رہا ہوں لیکن استعمال ابھی تک نہیں کیا.

  5. زکریا says:

    مسلم ایڈیشن میں سنسر بھی ہے؟ پھر تو آپ میرا بلاگ اب نہیں پڑھ سکیں گے.

  6. فیصل : آپ اپنی مرضی کی کوئی بھی اذان سن سکتے ہیں، انٹر نیٹ سے کوئی بھی اذان ڈاؤنلوڈ کریں، رئیل پلئیر فارمیٹ کے علاوہ کوئی بھی فارمیٹ ہو جائے، پھر آڈا سٹی میں اس کا فارمیٹ آگ میں تبدیل کر کے استعمال کریں. منبر کے اگلے ورژن میں وی ایل سی پلئیر کا استعمال متوقع ہے جو تقریبآ تمام آڈیو فارمیٹ کو چلا سکتا ہے .
    اجمل انکل : ونڈوز اور اوبنٹو تبھی مسلمان ہوتے ہیں، جب استعمال کرنے والا مسلمان ہو .
    نعمان : ایسی باتیں شئیر کرتے کیوں پریشان ہوتے ہیں . اور میرے خیال میں سوا ویب منجمنٹ کے باقی تمام پیکیج ہی بہترین ہیں، ذکر میں سب سے بہتر بات یہ ہے کہ میں اس میں مختلف قسم کے ترجمے ایک ساتھ دیکھ سکتا ہوں، میں نے ابھی یوسف علی کا ترجمہ اور ارددو تراجم انسٹال کئے ہیں.
    شاکر : استعمال کر کے دیکھ لیں ، بہترین پروگرام ہے .
    زکریا: ڈیفالٹ سیٹنگ ایک پرائمری سکول کے بچے کے لئے تشکیل دی گئی ہے، اس میں تو گوگل بھی انتہائی سست رفتار سے کھلتا ہے، لیکن اگر سیٹنگ میں جا کر اسے تبدیل کر لیں تب آپ کا بلاگ بھی کھل رہا ہپے. لیکن پورناگرافک سائٹ بالکل نہیں کھلتی ہیں .

  7. بدتمیز says:

    میرے گھر بھی ایک کمپیوٹر پڑا ہے جو پینٹیم کے عروج کی داستان سناتا ہے. میں نے سوچا چلو اب اس پر انسٹال کر کے دیکھتے ہیں. سی ڈی تو منگوائی ہے دیکھیں کیا بنتا ہے.
    کمپیوٹر پر قران اور اس کے اردو ترجمے کے لئے کوئی سافٹ وئیر ہے؟ ونڈوز کے لئے؟

  8. ونڈوز کے لئے بھی ذکر کو ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے . اس ویب سے ڈاؤنلوڈ کر لیں .

  9. ونڈو کے لئے سنسر کہاں سے ملے گا کہ…………

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔