اسلام و علیکم۔
ابھی پچھلہ کچھ عرصہ ہم لوگ پاکستان گئے ہوئے تھے اور پچھلے ھفتے واپسی ہوئی، ہمارے پاکستان جانے کی بنیادی وجہ میرا اور میرے بھائی دونوں کے نکاح تھے جو الحمداللہ بخیر و خوبی اور عافیت سے سر انجام پا گئے ہیں۔
نکاح سے پہلے ہم پر گھر والوں کا کافی دباؤ تھا کہ کام ختم کرو اور رخصتی بھی ساتھ ہی ہونی چاہیے ہے کم از کم دونوں میں سے ایک کی، لیکن ہمارا یہاں جانے سے پہلے ہی ارادہ تھا کہ ابھی ہم صرف نکاح ہی کریں گے، کیونکہ بعد میں ہم نے یہاں امریکہ میں ٓ جانا ہے اور بیگمات پاکستان میں ہوں گی، تو کوئی تُک نہیں بنتا کہ رخصتی کر لی جائے۔ دوسرے الفاظ میں نکاح کرنے کا مقصد نکاح نامہ حاصل کرنا تھا تا کہ ہم اپنی بیوی کو بلانے اور کاغذات میں یہ دکھانے کے قابل ہوتے کہ یہ ہماری بیگم ہیں اور ہم یہاں اور وہ وہاں لہذا اُنہیں بھی یہاں ٓنے کا پروانہ راہ (ویزہ) جاری کیا جائے اور ہماری حالت پر رحم کیا جائے وغیرہ وغیرہ۔
اب واقعی میں لوگ جب پوچھتے ہیں کہ “اچھا اچھا ابھی صرف نکاح ہوا ہے شادی نہیں ہوئی؟” تو تب میں چِڑ جاتا ہوں کہ کیا نکاح اور شادی میں کوئی فرق ہے؟ ماشااللہ سے چار گواہوں کی شرط کے ساتھ باقی سب شرطیں بھی پُوری ہیں، اور نکاح ہی شادی ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو اُس کا اکثر جواب ٓآتا ہے “نہیں ہمارا مطلب ہے رُخصتی نہیں ہوئی”۔
ویسے بھی اگر رُخصتی ہو جاتی تب بھی میں نے رُخصتی کے ایک مھینے بعد یہاں ہونا تھا، اُس سے بہتر نہیں ہے کہ ایک ساتھ ہی جب سب کام مکمل ہو جائیں تو رُخصتی کی جائے، مجھے تو ایسا ہی بہتر لگتا ہے۔


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

شادی/نکاح پر 10 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. Muhammad Shakir Aziz

    اللہ مبارک کرے
    آمین

  2. بدتمیز

    سلام
    اچھا تو قدیر کو آپ نے نکاح اور رخصتی پر بنیادی لیکچر کے ساتھ شادی پر بھی اس کی معلومات میں اضاٖہ کیا ہے۔
    ویسے بھائی کی عمر کتنی ہے؟ اور آپ ۴ مہینوں سے خوشی کے مارے چھلانگیں لگا لگا کر اپنی شادی کا بتا رہے تھے بھائی کی شادی کا تو بتایا ہی نہیں تھا۔
    حکومت آپ کی حالت پر ضرور رحم کر لے گی نہیں تو آپ اپنی حالت پر رحم کرتے ہوءے دوبارہ پاکستان چلے جائیں۔
    اسی لئے آپ نے مجھے خود ہی بتا دیا تھا کہ صرف نکاح ہوا ہے رخصتی نہیں ہوئی کہ کہیں میں بھی پوچھ نہ لوں۔ وسیے محفل پر بڑا مزہ آئے گا جب سب یہی پوچھیں گیں۔ اگر آپ چاہیں تو میں بھی پوچھ لیتا ہوں کہ شادی ہوی ہے کہ نکاح؟

    مبارک باد تو میں پہلے دے چکا ہوں لیکن آن دی ریکارڈ لانے کے لءے شہدا میں شمولیت مبارک ہو جناب

  3. Qadeer Ahmad

    اب میں سمجھا ۔ اس لیے رخصتی کے نام پر مرچی لگ جاتی ہیں آپ کو ۔
    ہائے فراق ہائے فراق

    مائیں نی میں کینوں آکھاں
    درد وچھوڑے دا ہائے نی۔۔۔

    :D
    hahahah

  4. اظہرالحق

    مبروک ، ویسے میں سمجھ سکتا ہوں اس “وچھوڑے“ کو کیونکہ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا ؛)

  5. Shoiab Safdar

    جناب ایک بار پھر مبارک باد قبول فرمائیں!!! بھائی کی بھی لے لیں!!! انہیں دے دینا!
    خدا مبارک کرے

  6. iftikharajmal

    شادی مبارک ہو گو آپ کے مطلع کرنے پر باقاعدہ بھیجی جا چکی ہے
    آپ نے ٹھیک کیا ویسے لوگوں کو باتین بنانا بہت آتا ہے

  7. Noumaan

    بہت بہت مبارک ہو۔

  8. جہانزیب

    شاکر : بہت شکریہ
    بدتمیز:میرا بھائی مجھ سے ایک سال چھوٹا ہے اور ویسے اُس کی منگنی مجھ سے پہلے ہوئی تھی اور میں نے بلاگ میں بھی شاید اِس بارے میں لکھا تھا۔ میرا تو خیر چٹ منگنی پٹ بیاہ والا معاملہ تھا جبکہ اُسکی منگنی تقریبا دو سال پہلے ہوئی تھی، اب تم نہ پڑھو تو میرا کیا قصور۔۔۔
    قدیر: اگر مجھے اِن باتوں پر مرچی لگتی تو میں رُخصتی کروا کر ہی آتا۔
    اظہر: وچھوڑا تو تب ہو نا جب مِلن ہوا ہو کیا سمجھے؟
    شعیب صفدر۔ بہت بہت شکریہ آپ کا، ویسے مجھے اشتیاق تھا پاکستان میں قیام کے دوران کچھ لوگوں سے ملنے کالیکن وقت نے ساتھ نہیں دیا۔
    انکل افتخار، جی آپ کی مبارک باد موصول ہو چکی ہے ۔ شکریہ۔
    نعمان، بہت بہت شکریہ۔

  9. Asma

    Congrats on your nikah and this post loooks like 101 reasons of no rukhsati instead of notifying of ur nikah :P

    But the point’s valid :>

    Enjoy few more days of freedom :P

  10. S a i r a

    “اچھا اچھا ابھی صرف نکاح ہوا ہے شادی نہیں ہوئی؟” :(:(:(:( ( :P:P )

Trackbacks/Pingbacks