بلاگ نئی جگہ پر

Thursday,19 April 2007
از :  
زمرات : میری زندگی, متفرق

تو ایک دفعہ پھر میں نے اپنا بلاگ نئی جگہ منتقل کر دیا ہے، لیکن اِس دفعہ فرق یہ ہے کہ میں نے کسی مفت ہوسٹ کی بجائے اِسے کسی دوست کی وساطت یا مہربانی سے اپنے سرور پر ہوسٹ کیا ہے اور اب انشااللہ تعالیٰ اب میں بلاگ کو خود ہی ہوسٹ کرواؤں گا، فری ہوسٹنگ اللہ حافظ، حالانکہ یہ ہوسٹنگ بھی مجھے بالکل مفت میں پڑ رہی ہے۔ بلاگ کے سانچے میں ابھی فی الحال کچھ چیزیں دُرست کرنے والی ہیں، جیسے کچھ صحفات پر سانچہ اپنی ساخت کھو دیتا ہے اور تبصرے کرنے کے لئے اردو ویب پیڈ کا استعمال اور ایڈ سینس کو لگانا وغیرہ وغیرہ ۔ اگر کسی کے بلاگ رول میں میرا پُرانا بلاگ شامل ہے تو مہربانی کر کے نئے بلاگ کا پتہ لکھ لیجیے۔ آپ کے تبصروں کا انتظار رہے گا۔ اللہ حافظ ۔

تبصرہ جات

“بلاگ نئی جگہ پر” پر 13 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. بدتمیز says:

    سلام
    بہت بہت مبارک ہو۔ اچھا ہے کہ سنجیدہ اور کام کے بلاگ اپنے ہوسٹ پر شفٹ ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہٹ جائے گا۔
    ویسے یہ کمنٹ کے اوپر گوگل ایڈ سینس میں نے ایک اور بلاگ پر بھی لگا دیکھا تھا۔ کیا آپ یہاں بینر ایڈ نہیں شامل کر سکتے؟ اس سے کلکس مزید بہت ہو جائیں گے۔
    وسلام

  2. نبیل says:

    السلام علیکم،

    سب سے پہلے تو میری جانب سے نئے ہوسٹ پر بلاگ مبارک ہو، اور جن دوست نے بھی یہ جگہ فراہم کی ہے ان کا بھی شکریہ۔

    والسلام

  3. باتمیز، بینر ایڈ لگا تو دوں مگر اُس سے صرف عوامی اشتہارات آئیں گے اور مجھے رتی بھر کا فائدہ نہیں ۔

    نبیل : مبارکباد کا شکریہ اور بالکل دوست کا تو بہت بہت شکریہ 😛

  4. بدتمیز says:

    تو پھر کم از کم گوگل پیکس یا فائر فاکس کا ریفرل لگائیں۔ یا پھر گوگل چیک آؤٹ اور گوگل پیک کے ریفرل کا بینر۔ ان کے اندر اکثر اشتہارات آ رہے ہوتے ہیں۔

  5. بدتمیز نے کہا ہے کہ سنجیدہ اور کام کے بلاگ منتقل ہوتے جارہے ہیں ، وہ دراصل میرے بلاگ کا ذکر کرنا چاہ رہا تھا
    😛
    اور ہاں ۔ جس دوست نے آپ کو ہوسٹنگ فراہم کی ہے ان کا کہنا ہے کہ بچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
    😀

  6. نئے ہوسٹ پر بلاگ بنانے پر میری طرف سے بہت بہت مبارک باد

  7. رانا صاحب، بلاشبہ میں اُنہوں نے آپ کے بلاگ کا ہی ذکر کیا ہو گا، اور اپنے بارے میں میری اپنی کیا رائے ہے یہ آپ میرے ہوم پیج پر دیکھ سکتے ہیں ۔

    مُنیر احمد طاہر آپ کا بہت شکریہ میرے بلاگ پر تشریف لانے کا ۔

  8. السلام علیکم!
    جہانزیب بھائی، میری طرف سے آپ کو نئے ہوسٹ کی دلی مبارکباد۔ اب زرا مستقل تحریریں لکھا کریں۔ کم از کم دن میں ایک۔
    بدتمیز بھائی کی بات بجا ہے۔ واقعی اُردو بلاگرز کی پروفیشنل ہوسٹنگ اپنانے کا سلسلہ حوصلہ افزا ہے۔ اس سے کم از کم یہ بات ضرور واضح ہوتی ہے کہ اُردو بلاگرز، بلاگنگ کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔
    شکریہ

  9. بدتمیز says:

    رانا صاحب لگائی بجھائی میں بڑے ماہر ہیں۔ رات میرے سے لڑتے رہے ہیں۔ اب یہاں لڑائی ڈال رہے ہیں۔ جو میں اس کو کہتا ہوں‌یہ آپ کی طرف لے جاتا ہے اور کہتا ہے جو تم نے کہا تھا ان کو لکھ دیا ہے۔ ہور چوپو۔
    اور اس کے بلاگ کے بارے میں جو مین نے کہا تھا وہ اس نے بتایا ہی نہیں۔
    اعلی حضرت میں نے آپ کو کہا تھا کہ جہانزیب کا بلاگ دیکھ کر آپ کسی ندی نالے میں اشنان کے بہانے ڈوب کر مر جائیں اور تب آپ کیسے تڑپے تھے وہ بھی لکھوں؟

  10. ہاہاہا ، میں نے مذاق کیا تھا عرفان رشید ، اور اس کو سنجیدہ لینے کی کوشش بھی مت کرنا . اور ساجد بھائی سچی پوچھیں تو میرا دل کرتا ہے گھنٹے میں ایک تحریر لکھا کروں، مگر وقت اتنا بھی نہیں کہ ہفتہ بھر میں بھی ایک تحریر لکھ سکوں .

  11. فیصل says:

    بدتمیز کا اصل نام عرفان رشید ہے کیا؟؟؟

  12. بدتمیز says:

    سلام
    فیصل: جی نہیں سر اگر میرا نام عرفان رشید ہو تو میں اپنا گلہ خود دبا کر مر جاؤں 😛

  13. فیصل یہ تو میں اُن کی تحریر میں لکھے گئے نام کی وجہ سے کہہ رہا ہوں ۔
    عرفان رشید : تم اپنے نام پر اتنا چِڑتے کیوں ہو؟

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔