اگر کوئی انگریزی میں غلط تلفظ بولے تو تصحیح کرنے والا پڑھا لکھا، اور اگر کوئی پنجابی میں غلط تلفظ بولے تو تصحیح کرنے والا پینڈو کیوں؟
میرے سکھ دوست کے والدین جو پاکستان گئے ہوئے تھے واپس آ گئے ہیں اور آج ہم لوگ اُن سے ملنے گئے تھے کہ ان کو یاترا سے واپسی پر مبارکباد دے آئیں، لیکن وہاں انہوں نے پاکستان کی تعریفوں کے وہ پُل باندھ دیے کہ ہم میں سے کئی منہ میں انگلیاں ڈال لیں کہ واقعی پاکستان سے ہو کر آئے ہیں یا کہیں اور سے، حالانکہ ہم میں سے کچھ لوگوں کو اپنے آباء کی غلطیوں کا اب اندازہ ہو رہا ہے لیکن وہ کہہ رہے تھے کہ پاکستان بھارت سے کم از کم ٢٠ سال آگے ہے
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





پير,8 مئي 2006
ان صاحبان كو ەندوستان چهوڑےعرصه هو چكا هو گا ـ اور اس كے علاوه انەوں نے صرف پنجاب كى بات هو گىـ
انڈيا صرف پنجاب تكـ محدود نهيں ـ
انڈيا ترقى كر رها هے ـ يه ايكـ حقيقت هے ـ اگر پاكستان اس بات كو تسليم نهيں كرے گاتو انڈيا كے مقابلے ميں ميدان ميں بهى نهيں اترے گا اور كبهى بهى ترقى نهيں كر سكے گا ـ
پير,8 مئي 2006
بالکل خاور صاحب ان تعلق پنجاب سے ہی ہے، اور ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب بھارت کی دوسری امیر ترین ریاست اور پنجابی بھارت کے اوسطاً امیر ترین باشندے ہیں، ویسے تو وہ لوگ اب چندی گڑھ میں رہتے ہیں جو کہ بذات خود بھارت کا ایک جدید طرز کا شہر ہے، ویسے بھی میں نے بھارت کی ترقی کی نفی نہیں کی ہے بلکہ میں نے پاکستان کی ترقی کی نفی کرنے والوں کی دلشکنی کی ہے، ویسے بھی محاورہ تو موجود ہے گھر کی مرغی دال برابر اور دور کے ڈھول سہانے
پير,8 مئي 2006
جناب، صحیح لفظ “تصحیح” ھے، جو لفظ “صحیح” سے بنا ھے۔

اب مجھے یہ علم نہیں کہ اردو کی تصحیح کرنے والا کیا کہلائے گا!
پير,8 مئي 2006
ویسے میرا خیال ہے کہ ان لوگوں کو حکومت سے پیسے ملے ہونگے کہ بھائی جاو اور جہاں دو لوگ ملیں ہماری کارکردگی کی تعریفیے کرو
اگر سنجیدہ ہو کر بات کی جائے تو ترقی تو ہو رہی ہے پر جس قیمت پر ہو رہی ہے ہو سب کو پتا ہے۔
آپ نے اپنے ٹیمپلیٹ پر صرف گوگل ایڈ سینس کا ریفرر لگایا ہے اس کے بجائے چاروں ریفرر لگا لیں ان کے چھوٹے بٹن بھی ہیں وہاں پر
پير,8 مئي 2006
پاکستان میں عوام معاشی طور پر بھارت کے مقابلہ میں بہتر ہے! اس میں کوئی شک شبہ نہیں! جو دوست احباب بھارت کا چکر لگا کر آئے ہیں وہ یہ ہی بتاتے ہیں!! اس کے علاوہ پاکستان میں شہروں میں کی حالت بھارت کے شہروں کی نسبت اچھی ہے، روڈ صاف ہیں ،عمارتیں خوب صورت ہیں، مگر اگر عالمی دنیا میں ملکی معاشی حالت دیکھے تو پچھلے چند سالوں میں بھارت پاکستان سے آگے نکل گیا ہے مگر عوام کی حالت بہتر نہیں ہوئی اس قدر!!!! جو وفود بھارت سے مختلف نوعیت کے پاکستان (کراچی) آتے ہیں وہ بھی پاکستان دیکھ کر حیران ہوتے ہیں، میرا دوست ایسی این جی اور میں ہے جو ایسے وفود کی میزبانی کا کام سرانجام دیتی ہے!!!!
پير,8 مئي 2006
پہلے بات تصحيح کی ۔ پنجابی کی تصحيح کرنے والا ديہاتی اسلئے ہو گا کہ شہری پنجابی بولنا جہالت سمجھتے ہيں اِسی لئے وہ پنجابی زبان بھُول چکے ہيں ۔ آپ نے اُردو کے حال پر روشنی نہيں ڈالی ۔ تقريباً ايک دہائی سے اُردو کو بولنا يا اُردو کی کتاب کا حوالہ دينا بھی جہالت سمجھا جانے لگا ہے البتہ اُردو ميں انگريزی کے بے ڈھبّے پيوند لگے ہوں تو ٹھيک ہے ۔ اللہ ہميں حقيقتوں کو پہچاننے کی توفيق عطا فرمائے ۔
اب پاکستان بمقابلہ بھارت ۔ يہ حقيقت ہے کہ اگر ہماری حکومتيں عوام کا مال اپنی جيبوں ميں بھرنے کی بجائے عوام پر خرچ کرتيں تو ہمارا مُلک اس وقت معاشی طاقت کی ايک مثال ہوتا ۔ حُکمرانوں اور چند خود غرض لوگوں کی لوُٹ مار کے باوجود يہ حال ہے کہ بھارت کئی ميدانوں ميں پاکستان سے آگے نہيں نکل سکا اور کُچھ ميں بہت پيچھے ہے ۔
سوائے چند مخصوص پاکستانيوں کے تعليم سے ہماری حکومت اور عوام کی بے اعتنائی کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے پچھلے دس بارہ سال ميں بھارت اس ميدان ميں پاکستان سے بہت آگے نکل گيا ہے ۔
کچھ مثاليں جن ميں بھارت بہت پيچھے ہے ۔ سڑکيں ۔ مکان ۔ کپڑا بنانے اور لکڑی کی صنعت ۔ دستکاری ۔ دفاعی پيداوار ۔ عوام کا طرزِ زندگی جس کی بنيادی وجہ مسلمانوں کا شيوہ ہے يعنی کم کمانے کے باوجود اچھا کھانا اچھا پہننا ۔ ايک چيز جو غيرملکيوں کو بہت متاثر کرتی ہے وہ ہمارا حسنِ سلوک ہے جو ہم اپنوں سے نہيں غيروں سے روا رکھتے ہيں ۔
منگل,9 مئي 2006
I’m totally agreed with Shoaib. We went to India but its a long time ago to meet my grands there. Whatever we see or what ever is pretended to be seen is totally different by their media. All that glamour is limited to certain areas in India. As compared to India, though we cant say, we are economically stable but the poverty level is too high in India and perhaps the reason it left behind by Europe or China. Frankly speaking, there is no respect for women there too. Same compartment is for women and men while getting in to the bus and stuff like.
بدھ,10 مئي 2006
umm…..sardar jee sahee kahtay hain…tum b pakistan aao gay tu andaza ho ga..yani lahore ki baat kar rahi hou….3/4saal mai yahan kafi farak aa giya hai…kiya aya hai tum hi batna…k tum nai kiya tabdeli mahsoos ki.
lagda aa sadar jee nai kisay pakistani bachay nu computer use karday wakh laiyea hona..;P
acha mai khawar sai itfaq karo ge…k waqae ju loog bahir rahtay hain jab kafi arsay baad pakistan aatay hain tu kahtay hain..oee pakistan tu kafi taraqiii kar giya hai.
meray cousin aye hain…weo lahore ko dhekh kar asay kartay jesay….paindoo batiya dhekhnay lahore aye hovay hain…:p
weo asay kartay hain jesay hum ko kuch pata hi nahi.
lalah
بدھ,10 مئي 2006
acha ye bataoo gaoo mai rahnay walay ko paindo kiun kahtay hain?
aur punjabi bholnay walay ko paindoo kiun kahtay hain………..ju kahtay hain weo khud complex ka shekar hotay hain.
lalah
بدھ,10 مئي 2006
aur haan india mai khubsurtii dhenay ko buhat kam milty hai..aur waha ki goverment ameer hai awam ghareeb yaha..ulta chakar hai….goverment ghareeb aur awam ameer ..phir loog bhari bhari buildings dhekh kar lagta hai k pakistan kitni taraqii kar giya hai.
aur india education mai aur technology mai hum sai buhat agay hai.
lalah