ویلے مصروف- فارغ مصروف

آج کل میں ویلا مصروف ہوں، سوچا جائے تو کرنے کو کچھ نہیں ہے اور دیکھا جائے تو کسی کے لئے وقت نہیں ہے، مگر اس فراغت نما مصروفیت کے باعث میں نے کوئی درجن بھر فلمیں ضرور دیکھ لی ہیں، اپنے کمپیوٹر پر اوبنٹو انسٹال کر کے دیکھ لیا ہے لیکن اوبنٹو انسٹال کرنے کے بعد سے میرے کمپیوٹر میں ونڈوز میڈیا پلير کام نہیں کر رہا ہے، اوبنٹو ذاتی طور پر مجھے پسند آیا ہے لیکن ایک تو اوبنٹو میں اردو نسخ صیح طور پر دیکھا نہیں جاتا (فائر فاکس 1.05 کی تنصیب کے بعد سے، ویسے فائر فاکس جو اوبنٹو نصب کرتے وقت انسٹال ہوتا ہے اس میں اردو نسخ صیح نظر آتا تھا جبکہ اب بے ڈھبا ) اور دوسرا لینکس کا بہت سے میڈیا فارمیٹ کو سہولت فراہم نہ کرنا ہے جس کی وجہ سے میں جو کبھی کبھار کوئی آڈیو سُن لیتا تھا وہ نہیں سُن سکتا،اوبنٹو انسٹال کرنے کے بعد سے مجھے شوق چرایا ہے کہ میں اپنا بلاگ اپنے کمپیوٹر سے ہوسٹ کروں ، اس کے لئے میں نے تمام ضروری اجزاء جیسے ایک اپاچی سرور، پي ایچ پي 5 ، پی ایچ پی ایڈمن، میل سرور سب کچھ انسٹال کر لیا ہے اور میرے پاس سٹیٹک آئی پي بھی ہے اُس کے ساتھ میری آئي آیس پي بھي ویب سائٹ کو اپنے کمپیوٹر سے ہوسٹ کرنے پر معترض نہیں ہے لیکن مسلہ دوبارہ اٹک گیا ہے، کیونکہ میرے پاس ڈومین نام http://urdujahan.com تو موجود ہے مگر میں اُسے کنفیگر نہیں کر پارہا ہوں، اگر کسی کو پتا ہو کہ ڈومین نیم کو آئي پي ایڈریس سے کس طرح منسلک کیا جا سکتا ہے وہ میري مدد کر سکتے ہیں اور اس پر مجھے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ لیکن براہ کرم مجھے کسی فورم کا پتہ بتا کر اُسے کھنگالنے کا کام مت سونپئے گا، وجہ ایک تو ایسے فورمز پر ذہین افراد جن کا سمجھایا ہوا میرے مشکل سے پلے پڑتا ہے دوسرا وہي ” ویلي مصروفیت” کے باعث وقت کی کمی۔ویلا مصروف : ویلا پنجابی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے فارغ ہونا، اور ویلا مصروف سے مراد ایسا شخص ہے جو کہ ہو تو فارغ لیکن بظاہر انتہائي مصروف دکھائی دے، جیسے اگر کسی کا واسطہ سرکاری دفتروں سے پڑے تو اُسے اس مطلب کی سمجھ آسانی سے آ جائے گی، پاکستان میرین اکیڈمی میں اپني جونیر ٹرم میں ہم نے ویلا مصروف رہنے کی عملي تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، جب اپنے سے سنیرز سے بچنے کے لئے آپ کو اپنے آپ کو ہر وقت مصروف رکھنا پڑتا تھا۔

تبصرہ جات

“ویلے مصروف- فارغ مصروف” پر 8 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. Shoiab Safdar says:

    مارا تو ماننا ہے کہ سب سے ذیادہ مصروف ہی وہ ہوتا ہے جو کچھ نہیں کرتا۔۔۔۔ ویسے آپ نے کافی کچھ کیا ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اب مجھے بھی اوبنٹو کی طرف راغب ہونا پڑے گا کافی سارے احباب اس کے شیدائی ہو رہے ہیں!!!!

  2. Anonymous says:

    ہمارا !!! مارا ہو گیا ہے اوپر!!! حد ہے

  3. Asma says:

    یہ ویلا مصروف ہونے کی کیفیت سے یں بھی آجکل دوچار ہوں ۔۔ کوئی حل ملے تو ضرور بتائیں۔

  4. اجمل says:

    ہمارے بزرگ کہا کرتے تھے ۔ کام والے کو ايک کام اور ويلے کو سو کام

  5. saad says:

    Yaar I would love to know the way you are trying to explain me…Still cant understand, how to do the stuff…

    waisay wailay aur faarigh k dermiyaan ki yeh taareef kaafi had tak maakuul lagi…aray haan kabhi Haruun Yahya ki research “Shadows” zeruur dekhiye…you will be amazed…k kiaa kuch ho reha hai musalmaanon ko khatam kerne k liye….

  6. Anonymous says:

    hain!!!wailay masroof ho?tum tu har waqt busy rahtay ho…job sai time mil jata hai?

    acha films koun see dhekhi hain….mai nai b ek achi movie dheki hai”man on fire”ager nahi dheki tu zaroor dhekna.

    aur mai tu kabhi waili nahi hoyi….:Pim aurat na

  7. Noumaan says:

    جہانزیب میرے ابنٹو بلاگ پر میڈیا فائلز کے حوالے سے یہ پوسٹ دیکھیں:

    اس کے علاوہ میں آپ کو دعوت دونگا کہ آپ میرے ابنٹو بلاگ کے لئیے اپنا ابنٹو ایکسپیرینس لکھیں۔ یہ بتائیں کہ کیا آپ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ آپ ونڈوز کی جگہ اپنی روز مرہ ضروریات کے لئیے ابنٹو استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر نہیں تو ابنٹو میں کیا کمی ہے جسے دور کیا جانا چاہئیے۔

  8. جہانزيب says:

    شعیب چلیں کوئی بات نہیں آپکی غلطی معاف کی، میرے لئے حیرت کی بات یہ ہے کہ اوبنٹو فورمز میں لوگ اوبنٹو کے سست روی سے شروع ہونے پر معترض ہیں جبکہ میرے پاس اوبنٹو ونڈوز سے جلد سٹارٹ ہو جاتی ہیں،
    اسماء حل مل گیا ہے، کام کریں کام، ویلا بیٹھنا چھوڑیں
    انکل اجمل ہمارے بزرگ مطلب آپ لوگ بھی یہی کہتے رہے ہیں۔
    سعد موقع ملا تو ہارون یحیٰ کی کتاب ضرور پڑہوں گا، نام کافی سنا ہے مگر مطالعہ کا موقع نہیں ملا کبھی
    ہاں لالہ ابھی دو دن ویلا مصروف تھا، فلمیں کون کون سی دیکھیں، بہت سی دیکھی اتنی کہ نام بھی یاد نہیں، اور ہاں یہ گنجے والے فلم تو میں نے ٣ سال پہلے جب آئی تھی تو دیکھی تھی، اور میں تمہیں بد تمیز کیوں کہوں گا بلکہ جسے بدتمیز پکارا ہے وہ بھی نک بدتمیز ہے، بدتمیز اپنا نِک بدلو یار ۔
    نعمان میں تمام ملٹی میڈیا کوڈیکس انسٹال کئے ہوئے ہیں لیکن اسکے باوجود بھی ڈی وی ڈی ڈرائیو میں تمام ڈی وی ڈی کام نہیں کرتی ہیں، اور سائٹ جیسے راگا ڈاٹ کام جہاں انکے اپنے پلیئر ہیں وہاں وہ ریل پلیئر کی نشاندہی تو کر لیتے ہیں مگر کام نہیں کرتے،
    اور ونڈوز نے عام صارف کے لئے بھت آسانیاں پیدا کر دٰ ھیں اور ایک عام صارف سوڈو کٰ کمانڈز کٰ بجائے سب کچھ وییولائز کر کے کام کرنا زیادہ آسان محسوس کرتے ہیں ، اسکے علاوہ جب کوئٰ ونڈوز کو ھینڈٰ بنا دیا گیا ہے مطلب آپ ونڈوز انسٹال کریں تقریبا سب پروگرام پہلے سے انسٹالیشن کے ساتہ انسٹال ہو جاتے ہیں اوبنٹو میں ایسے تمام فارمیٹ جو اوپن سورس نہیں ہیں وہ انسٹال تو ہو جاتے ہیں مگر انہیں انسٹال کرنے کے لئے کام کرنا پڑتا ہے جو زیادہ صارفین نہیں کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے اہم بات یہ ہے کمیوٹر لاؤ لگاؤ اور فلمیں دیکھنا شروع ہو جاو۔

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔