آج کل ميں ايک عجيب صورتحال بلکے سوالات کی زد ميں ہوں۔ اور جواب ہے کہ بن ہی نہيں پا رہا :) ميرے چھوٹے بھائی کی منگنی پچھلے مہينے ہو گئی تھی اب اس ميں ميرا کيا قصور کہ ميری منگنی يا کوئی بات وغيرہ طے نہيں ہوئی ليکن جو بھی جاننے والے آئيں ان کا مجھ سے پہلا سوال يہی ہوتا ہے کہ چھوٹے کی منگنی پہلے کيوں ہو گئی ہے جبکہ بڑے تم ہو تمہارا نمبر تھا وغيرہ وغيرہ۔ حد يہ کہ ميرے دوست کی بيگم پاکستان گئی ہوئی تھيں پرسوں وہ واپس آئی ہيں تو ائر پورٹ پر جو پہلا سوال مجھ سے پوچھا گيا وہ يہی تھا کہ ميری منگنی کيوں نہيں ہوئی۔ اب ميں شرمندہ شرمندہ سا سب کو بتاتا پھرتا ہوں کہ کوئی مجھے ديکھتا نہيں يا ميں کسی کو نظر نہيں آتا۔ ہے اس بات کا کوئی جواب کسی کے پاس ؟

یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

عجيب صورتحال پر 10 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. میرا پاکستان

    اس بات کا سيدھا سا حل ہے کہ آپ بھي منگني کرلو۔ اس ميں مشورے کي کونسي ضرورت ہے۔

  2. Qadeer Ahmad Rana

    مجھے آپ سے گہری ہمدردی ہے:(
    ;)

  3. شعیب صفدر

    لگتا ہے کہ چھوٹے بھائیوں کی منگنی پہلے ہونے کا رواج آ گیا ہے اس سے پہلے بھی ایک اردو بلاگر ساتھی نے اپنے بڑے بھائی سے پہلے اپنی منگنی کروائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ویسے آپ کو تو افسوس نہیں ہوا نا!کہ ہوا ہے؟؟؟؟؟
    کیونکہ آپ کا کہنا تھا کہ آپ کو خوشی ہوتی ہے جب آپ کی امی آپ سے پہلے چھوٹے بھائی کی شادی کی بات کرتی ہیں،یا منگنی پر خوشی نہیں ہوئی؟؟؟؟؟
    اگر نہیں ہوئی تو ہم سوائے ہمدردی کے کیا کرسلتے ہیں۔۔۔ ویسے منگنی کے بغیر بھی شادی ہو جاتی ہے۔۔ہاہاہا۔۔یا آپ نے صرف منگنی ہی کروانی ہے۔۔۔۔

  4. SHUAIB

    میری مانو اپنے آپ کو مصروف کرلو تو منگنی اور شرمندگی جیسے خیالات نہیں آتے ـ آپ کی پچھلی پوسٹ میں یہ پڑھ کر ہنسی آئی کہ بجلی کی آواز سن کر لوگوں کو لگا جیسے صدام نے حملہ کردیا D:

  5. جہانزيب

    ميرا پاکستان۔۔۔۔ اب آپ کيوں ميرے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہيں ۔ ہمارے معاشرے ميں يہ کوئی ميرے بس ميں ہے۔ والدين کی رضا کے بغير کوئی رشتہ نہيں ديتا اور ميری اور ميرے والدين کی رضا ايک جگہ نہيں ہے ۔
    قدير۔۔۔ ہمدردی کی مجہے نہيں ميرے بہائی کو ضرورت ہے۔
    شعيب صفدر۔۔ ہاں لگتا تو مجھے بھی اب کچھ ايسا ہے۔ اور ميں نے يہ کہا ہے کہ مجھے افسوس ہوا ميرا يقين کرو مجھے بہت خوشی ہے مگر ايسے سوالات خوشی کا مزہ غارت کر ديتے ہيں۔ اور ويسے آپ کا مشورہ بڑا زبردست ہے کہ منگنی کے بغير شادی ہو جاتی ہے D:
    شعيب دبئی والے۔۔۔ ارے شعيب ميں نے کہا کہ مجھے ايسے خيالات آتے ہيں ميں تو لوگوں کے سوالوں کا جواب ديتے تنگ ہوں ويسے ميں اتنا مصروف رہتا ہوں کہ ان ميں کوئی خيال نہيں آتا ليکن کچھ اور قسم کے خيالات آنے سے ميں بہت پريشان ہوں۔۔ ہا ہا وہ بتا نہيں سکتا۔

  6. سا ئر ہ عنبر ین

    تمھاری منگنی سے پہلے چھوٹے بھائی کی منگنی کیسے ہو گئی۔؟؟؟ :|۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔P:

    لگتا ہے اب تم کو اپنے بلاگ پر ایک ” ضرورتِ رشتہ” کا ایڈ لگانا پڑے کا ۔ ہاہاہا

  7. misbah

    oh!app asay karo jahanzaib…shaadi na kerwanay ka elan ker doo…..aur wasay b shaadi mai kiya rakha hai…….:p

  8. جہانزيب

    سائرہ جی آپ کو بہت ہنسی آ رہی ہے @: اور ضرورت پڑی تو رشتہ کا اشتہار بھی لگا لوں گا۔

    مِس مغل اعلان کے بغير ہی نہيں ہو رہی تو اعلان کا فائدہ D: ويسے شادی کے کچھ فوائد تو ہيں ہی۔

  9. Anonymous

    tu abb ker lo na shaadi….kafi arsa ho giya koi shaadi hi nahi ayi……wasay larki kesi ho?phir dhondtay hain tumharay liyea….:p

    misbah

  10. Anonymous

    آپ پہلے شادی کر کے بھائی کو پیچھے چھوڑ دیں۔ میرا تو یہی مشورہ ہے۔
    اعجاز اختر

Trackbacks/Pingbacks