بہت دن بعد آنا ہوا جو لوگ يہ بلاگ پڑھتے ہيں وہ سوچ رہے ہونگے کہ اسکی ہر تيسری پوسٹ اسی فقرے سے شروع ہوتی ہے ہا- ہا- ہا- تو اب کيا مصيبت تھی تو اس دفعہ مصيبت طبيعت کی ناسازی(کوئی نئی بات کرو) اور اسکے بعد کمپيوٹر کا دغا دے جانا تھا ۔ اصل ميں طبيعت کی نزاکت تو جب سے يہ مصرع پڑھا ہے تب سے مسلسل ہے
موسم کی تبديلی اور خاص طور پر جس طرح يہ يہاں تبديل ہوتا ہے ہميشہ ہی اس نازک طبيعت پہ گراں ہوتا ہے اب پچھلے ہفتے ہی کچھ ايسا موسم تھا کہ ايک دن درجہ حرارت ٨٣ تھا اور اگلے دن ٤٧ تو بندہ بيمار نا ہو تو کيا کرے اوپر سے بہار کی آمد ہے پولن الرجی اپنے جوبن پر ہے چھينکيں مار مار کر حالت غير ہے مگر اسکا ميں نے نفسياتی علاج کيا ہوا ہے جس کی وجہ سے تکليف کا احساس کم ہوتا ہے ميرا خيال ہے کہ جب انسان کو چھينک آتی ہے تو مطلب اسے کوئی ياد کر رہا ہے اور کون ياد کر رہا ہے اسکا بھی ذہن ميں خاکہ بنايا ہوا ہے مگر آپکو نہيں بتا رہا ابھی تو جب چھينک آتی ہے تو الٹا خوشی ہوتی ہے۔ اب انہی بيماری کی چھٹيوں ميں ايک دن نيو يارک کے بالائی حصہ جانے کا اور وہاں ايک ريذروائر ديکھنے کا اتفاق ہوا کچھ تصاوير اتاريں اور گھر آ کر سوچا چلو يہی بلاگ پر لگا ديتا ہوں اور ساتھ ہی سوچا کيوں نا اس دفعہ ہيلو کے ذريعے تصاوير ارصال کروں ہيلو انسٹال کيا مگر يہ کيا ہوا کہ کمپيوٹر بند ہو گيا اور اگر دوبارہ آن کرنے کی کوشش کرو تو بوٹ ہونے سے پہلے خود ہی بند ہو جاتا تھا مگر اللہ کا شکر ہے ٤ دن کی انتھک کوششوں کے بعد ابھی بالکل صيح کام کر رہا ہے اور ميں نے سوچا ہے کہ پرانا طريقہ تھوڑا لمبا ہے مگر ہيلو کو بھول جاوں فی الحال تو ابھی انشااللہ تصاوير ارصال کروں گا مگر پہلے اُنکو بلاگ کے ليے تھوڑا چھوٹا کرنا پڑے گا ہيلو کا يہ فايدہ ہے کہ وہ خود ہی يہ کام انجام ديتا ہے ليکن ابھی ميں ڈرا ہوا ہوں بعد ميں شايد دوبارہ ہيلو کو انسٹال کروں گا ۔
اللہ حافظ
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





پير,2 مئي 2005
ہر روز نظر آتے ہیں وہ نئے روپ میں مجھ کو
پڑتے رہتے ہیں میری صحت پہ اثرات مسلسل
تمہارا بلاگ دیکھ کر میر ے ذہن میں یہی خیال آتا ہے۔ آخر کس طرح آئے دن اتنے لےآؤٹ بدل لیتے ہو، کچھ ہمیں بھی بتاؤ یا اردو وکی پر لکھ دو۔ امید ہے کہ تم اب بخیریت ہو گے۔ اب تم اپنے یاد کرنے والوں کو یاد کرنا شروع کر دو۔
پير,2 مئي 2005
ميرا خيال ہے کہ جب انسان کو چھينک آتی ہے تو مطلب اسے کوئی ياد کر رہا ہے اور کون ياد کر رہا ہے اسکا بھی ذہن ميں خاکہ بنايا ہوا ہے……….aham aham yeh kia chakar hai:P
hmm or aab blog par kuch decent look ayee hai
پير,2 مئي 2005
oye hoye saira iz right…kuch tu hova hai..koi 8/9bar?abb kiya hova hai?thinking*
miss mughal
پير,2 مئي 2005
:rolling; @ 8/9
aab overnite report required hai :frown;
پير,2 مئي 2005
sorry for the bad week …. lol
پير,2 مئي 2005
جہانزیب صاحب بدلتے موسموں میں کہیں خود نہ بدل جانا — اور خاکہ بنا کر تکلیف کم کرنا اچھا آئیڈیا ہے بہرحال تصویروں کا انتظار رہے گا
پير,2 مئي 2005
ارے نبيل بھائی يہ تو بہت آسان کام ہے اصل کام تو آب سر انجام دے رہے ہيں
يہ چکر بتانا ہوتا تو بغير پوچھے بتا ديتا اور مطلب جو پہلا ٹمپليٹ تھا وہ ڈيسنٹ نہيں تھا
مس مغل آپ اتنا مت سوچو آپکے دماغ کو آرام کی ضرورت ہے
شہپر آپ عيادت کر رہے ہو يا مذاق اڑا رہے ہو
طاہر بھائی موسم کے ساتھ تو اپنی ظاہری حالت تو بدلنا پڑتا ہے نا اور
پير,2 مئي 2005
آپ نے چھینک کی جو اصطلاح کی اس سے مجھے بہت پرانی بات یاد آئی۔ جنوبی پنجاب کا ایک دیہاتی دسمبر میں راولپنڈی کی طرف روانہ ہوا۔ ریل گاڑی کے ڈبہ کی کھڑکی نظارے دیکھنے کے لئے کھلی رکھی۔ جہلم گذرنے کے بعد سردی جو لگی تو چھینک آئی۔ کہنے لگا “بھاگاں والی نے یاد کیتا اے” پھر چھینک آئی تو اس نے وہی کہا۔ پھر چھینک آئی تو اس نے وہی کہا۔ چھینکیں آتی گئیں حتہ کہ اس کا برا حال ہو گیا تو بولا “ہن بس وی کر مینوں جانوں لینا ای”
یہ تو تھا مذاق۔ اب سنجیدہ بات آپ کی الرجی کی۔ ایک نہائت سادہ سا اور بے ضرر علاج جو میں نے کیا اور اللہ کے فضل سے ٹھیک ہو گیا۔ جب الرجی کا اثیک ہو جاۓ تو لیموں کی سکنجبین نمک اور چینی ملا کر بنائیں پانی ٹھنڈا نہ ہو۔ اسے بار بار پیتے رہیں۔ لیکن الرجی کا اثیک ہو نے سے پہلے اور بعد کھانے کے ساتھ سادہ دہی کھائیں اور جب بھی نہائیں تو اتنے تیز گرم پانی سے شروع کیں کہ جسم نہ جلے پھر پانی بتدریج ٹھنڈا کرتے جائیں حتہ کہ آخر میں پانی اتنا ٹھنڈا ہو جاۓ کہ سردی نہ لگے۔ اس کے علاوہ تیرنا آتا ہو تو روزانہ تیرا کریں۔ اگر تیرنا نہیں آتا یا اس کا بندوبست نہیں بند کمرہ میں ورزش کریں اور پسینہ آۓ تو تولیہ سے پونچھ دیں۔ ورزش کے بعد کسی طریقہ سے جسم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش نہ کریں اور جب تک جسم ٹھنڈا نہ ہو جاۓ نہ کھڑکی یا دروازہ کھولیں نہ کمرہ سے باہر نکلیں۔ چھ ماہ باقاعدگی سے کریں انشاء اللہ آپ کی الرجی ٹھیک ہو جاۓ گی۔
منگل,3 مئي 2005
جی ميرا بھی يہی خيال ہے مگر سوچ يہ رہا تھا کہ ميری ابھی تو شادی نہيں ہوئی ہے تو خاکہ بنانا پڑا ذہن ميں
اور آپکی تجاويز پر انشااللہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا اور شکريہ
منگل,3 مئي 2005
asalam o alikum…sab sy pehly to ye k blog mein jo font style change kia ha….buhat acah lag raha ha…or read karny mein bhi prob nhi ho rahi……….its like…”comic sans ms ka urdu version” hahhaaaaaaaa
likin yahan “tabsarey” parhny mein khasi dushwaree ka samna ha….bilkol nhi read ho rahy….
bte nice “safar nama cum aap beeti” sort of thing….tab hi mein khaoun mujhy kion itni cheenkein ati hain:)
tashfeen
منگل,3 مئي 2005
I want to follow the font you have used in your blog. Can you please help me, rather teach me how to do it.
منگل,3 مئي 2005
hahahahahahahaha……
aisa kabhi kabhi hujata hai….
eik glass pani peejiye ……affaqa huga
aur blog aap buhaat aaacha laag ra ha hai…..
بدھ,4 مئي 2005
Paani peenay se chainkain nahi aati kya

and thanx for liking the lay out
بدھ,4 مئي 2005
oay hoay hoay….
جمعرات,5 مئي 2005
nahi…..
yahaan islamabad mnein bhi ye problem huta….but ALLAH ka shuker hai mujh nahi hai….
but pani se affaqa hujata hai….
منگل,10 مئي 2005
mera mutlab hai ke panni peene se ye joo aap khushfehmi numaa cheeze mein mubtella hein…..
iss se jaan chuut jaye gee…..