ميں آج کل سگريٹ نوشی ترک کرنے کی کوششوں ميں ہوں اور چار دن سے ميں سگريٹ کو لفٹ نہيں کروائی ہے۔ يوں اس طرح ہمارے ساتھ کے ٤ سال احتتام کو پہنچتے نظر آ رہے ہيں۔ ۔ دو سال پہلے بھی ميں نے سگريٹ نوشی ترک کرنے کا فيصلہ کيا تھا اور اس ميں کافی حد تک کامياب جا رہا تھا کہ دوبارہ شروع کر دی بلکہ پہلے سے بھی کہيں زيادہ جو اب تک جاری تھی۔ ليکن اس دفعہ انشااللہ تعالی ترک کر ہی رہوں گا۔ اپنے پچھلے تخربے کی بنا پر ميں يہ کہہ سکتا ہوں کہ شروع کا ايک ڈيڑھ ہفتہ ہی مشکل ہوتا ہے اگر انسان وہ گزار لے تو بعد ميں صرف ايک ياد رہ جاتی ہے۔
چليں دنيا کی سب سے بڑی سگريٹ ساز کمپيں فلپ مورس ہے۔ مگر پچھلے سال سے فلپ مورس نے ايک اشتہاری مہم شروع کی ہوئی ہے سگريٹ نوشی کے خلاف۔ آپ بھی انکی ويب سائٹ سے اس بارے ميں اگر سنجيدہ ہيں تو مدد حاصل کر سکتے ہيں۔ يہاں امريکہ ميں ويسے ہی سگريٹ کی اشتہار بازی کھيلوں اور ٹی وی پر ممنوع ہے مگر پھر بھی ہر دوسرا آدمی سگريٹ نوشی ميں مبتلا ہے۔ فلپ مورس نے بہت عرصے سے سگريٹ کے پيک کے ساتھ اسکو ترک کر دينے کے کيابچے دينا شروع کيے ہوئے ہيں مگر ميرے خيال ميں ايسا صرف يہاں امريکہ ميں ہی ہے۔ کيونکہ ترقی پذير ممالک ميں تو اب بھی مالبرو کی اشتہار بازی پر لاکھوں ڈالر استعمال کيے جا رہے ہيں۔ اور کاؤ بوائے جو کہ مارلبرو کا نشان ہے اسکے اشتہار اس طرح سے بنائے جاتے ہيں کہ چھوٹی عمر کے بچے انسے متاثر ہوئے بغير نہيں رہ سکتے۔ اور سب سے بڑا کہ ترقی پذير مماللک ميں کھيلوں کے سپانسر سگريٹ ساز ادارے ہوتے ہيں جو کہ انکے فروغ کا ذريعہ بنتا ہے۔ حکومتی سطح پر اس پر پابندی لگنا چاہيے۔ تو فلپ مورس کے اس رويے کو ہم کيا کہہ سکتے ہيں کہ ايک طرف کروڑوں ڈالر کی سرمايہ کاری کر رہے ہيں اس کاروبار ميں اور دوسری طرف اپنے کاروبار کے خلاف مہم چلا رہے ہيں۔ کيا يہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا ہے يا منافقت؟
اسی حوالے سے دنيا کی سب سے بڑی چيونگم بنانے والی کمپنی رگليز ايک چيونگم تيار کر رہے ہيں جسکے استعمال سے سگريٹ نوشی ترک کرنے ميں مدد ملے گی اور سب سے اچھی بات کہ وہ اسی قيمت ميں دستياب ہو گی جس ميں دوسری چيونگم دستياب ہے۔
اب ايک لطيفہ آپ سب کو ياد ہو گا وسيم اکرم کا ايک سگريٹ نوشی کے خلاف اشتہار آتا تھا وسيم بھائی آپ تھکتے نہيں تو وسيم بھائی کہتے تھے نہيں ميں سگريٹ نہيں پيتا بلکہ گانجا پيتے جميکا کے ساحلوں پر پکڑا جاتا ہوں اور قوم اور ملک کا نام روشن کرتا ہوں
والسلام
اللہ حافظ
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





جمعرات,2 جون 2005
wow! Nice to know
acha kia chor di smoking burhapy main achi nai hoti
جمعتہ المبارک,3 جون 2005
اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کامیابی کی ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ آپ کو کوئی سگریٹ پیش کرے تو بھی پینے سے انکار کر دیں۔ ویسے زیادہ خطرہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان اکیلا ہو کیونکہ وہ اکتاہٹ میں اور بسا اوقات بے خیالی میں سگریٹ جلا لیتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے آپ کو مصروف رکھیں اور مصروفیت کے دوران بھی اپنے پاس سبز پتی کا قہوہ یا سادہ گرم پانی تھرماس میں ڈال کر رکھیں اور وقفے وقفے سے ایک یا آدھا گھونٹ پیتے رہیں۔ انشاء اللہ سگریٹ نوشی آپ کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ دے گی۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں لیکن ان کا اثر تب ہو جب آپ اللہ سبحانہ و تعالی پر بھروسہ کریں گے اور میرے نسخہ پر عمل کریں گے۔
سائرہ عنبرین۔ سگریٹ نوشی سب سے زیارہ بچوں کے لئے مضر ہوتی ہے پھر جوانوں کے لئے اور سب سے کم بوڑھوں کے لئے۔
جمعتہ المبارک,3 جون 2005
کیا اس وقَت بھی میں سٹار ہوں گا۔
جمعتہ المبارک,3 جون 2005
aahaan
@Janabzaib aab to tum na bachy ho or na nojawan :thinking; then keep it up
جمعتہ المبارک,3 جون 2005
nice to know that don’t start smooking again….
جمعتہ المبارک,3 جون 2005
Giving up smoking is easy…I’ve done it hundreds of times.
– Mark Twain
It will be good if You didnot say same or similar to Mark Twain
good keep away from smooking
جمعتہ المبارک,3 جون 2005
great!
phahlay mai b peety thi..achi baat nahi
miss mughal
ہفتہ,4 جون 2005
آپ سب کی حوصلہ افزائی کا شکريہ اور انکل اجمل آپنے بالکل درست کہا ہے کہ تنہائی ميں آپکو زيدادھ قابو ميں رہنا پڑتا ہے۔
منگل,7 جون 2005
i’m glad to hear that……but jahanzaib once you decided this not a big deal…..but the hard task is to stuck with your decision….
if you feel like smoking some times…..then just go for some mint flavour chewing gum…aur brush your teeth with mint flavour tooth paste….i hope it will work….