نيويارک کے بارے ميں کہا جاتا ہے کہ يہاں موسم کا کچھ پتا نہيںکب اُسکے تيور بدل جائيں بيگم کی طرح۔ ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔ ميری ابھی بيگم تو نہيں ہيں تو آپ کہيں گے مُجھے بدلتے تيوروں کا کيسے پتا ہے۔ تو جناب ڈرامے ہيں نا کچھ ٹی وی پر کچھ حقيقی زندگی ميں تو تجربہ نہيں ہے ابھی مشاہدہ بہت ہے۔ بس آنکھيں کان کُھلا رکھنا چاہئے۔

لو جی بات موسميات سے بيگمات تک پہنچ گئی۔ کہنے کا مطلب تھا کہ نيويارک کے موسم کا بھروسہ نہیں اگر صبح دھوپ ہے تو کویٔ پتہ نہيں کب ابرِ کرم برسنا شروع ہو جاے تو نيو يارکر سب سے پہلے موسم کا حال سنتے ہيں کہ موسم کی مناسبت سے انتظامات کئے جا سکيں۔

آج صبح جب گھر سے کام کے ليے نکلا تو زور و شور سے برف باری جاری تھی اور دو گھنٹے بعد کڑاکے دار دُھوپ اور اُس کے بعد سارا دِن آسماں پر سرمٔی بادلوں کی اجارا داری رہی۔ ويسے مجھے برف باری کا منظر بہت بھلا لگتا ہے جب ہر طرف دُودھيا چادر سی پڑ جاتی ہے۔ ليکن ميرا زکام مجھے زيادہ دير تک اِس منظر سے لطف اندوز نہيں ہونے ديتا۔

ہمممم تو دو دن آنا نہیں ہو سکا تھا بلاگ پر پرسوں تو ميرے دوست آے ہوۓ تھے اور کل ويسے ہی جلدی سو گيا جو مہينے ميں دو ايک بار ہی توفيق ہوتی ہے۔ ابھی ميں نے اپنے بلاگ کے ليے ايک ٹيمپلٹ بنايا ہے مگر اُس کو ڈريم ووير ميں استمعال ميں کافی دشواری کا سامنا ہے۔ اگر کسی صاحب کو پتا ہو کہ فوٹو شاپ سے سلائس کس طرح ڈريم ووير ميں نصب کرتے ہيں تو براۓ مہربانی ميری کچھ مدد کريں کيونکہ ہوں تو ميں بھی جاٹ نا جس کا مطلب ہوتا ہے اجڈ اور ان پڑھ جِس کا تعليم سے کویٔ تعلق نا ہو

فی امان اللہ


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

موسم کی آنکھ مچولی پر 6 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. Anonymous

    lolzzzz…
    mosmiyat say baigmaat tak ka safar…..quite intersting
    i really enjoyed ur article ……
    kafi acha likh laytay ho
    have a nice weather
    farva

  2. Anonymous

    Good work & Deep Observation…ehhehehe

    tu janab baat mosmiyat sai baighmat tak kaisy ponchi?? :)is kai peechy bi aik gahra raz hai;)

    aabi to mosoof ki planning mosam ka haal sun kar set hoti hai :) phir yehi planning coming future main bagum kai taiwar daikh kar upset hogi :rolling;

    Khair aik bar phir aap hamari khilaf-e-tawaqa acha likh hi baithy :P

    Good Luck!!

    Saira

  3. Anonymous

    Lolzzzz aik tu article achha upper sai logon ke comments aisai :D.
    Again very well Jahanzaib but yeh begum walee baat per kuch shaq ho raha hai lagta hai Aunty sai baat kernee parai gee kiyun apia :D
    Zeeshan

  4. Anonymous

    ji veera :)

    masla ghambeer lagta hai :D

    lagta hai aunti kai sath sath uncle ko bi inform karna pary ga :D

    Saira

  5. Qadeer Ahmad

    جہانزیب بھائی یہ ٹیمپلیٹ تو بہت زبردست ہے مگر فقروں اور جملوں میں فاصلہ کچھ زیادہ نہیں ہے؟؟

  6. Anonymous

    Your new template is very good but I think that the spaces between sentences are too much

Trackbacks/Pingbacks