اسلام و عليکم
آج کافی سے زيادہ عرصے بعد بلاگ پر آنا ہو رہا ہے بہت سی مصروفيات بلکے آفات کا سامنا تھا آفات اس ليے کہ مصروفيت وہ ہوتی ہے جو ہم اپنی مرضی سے کام کريں اور آفت وہ جس کے ليے مرضی نہيں ہو مگر کرنا پڑے تو خير جی بات کيا کرنا تھی اور کدھر چل پڑا۔ اسکے علاوہ آصف بھائی اور نبيل بھائی کا بھی شکريہ جنہوں نے اردو وکی کے ليے مدد کی۔
ہاں جی تو پچھلے ايک ہفتہ سے ميں اپنے فون پر اپنے ايک دوست کی کالز نہيں اٹھا رہا تھا اس نے بھی دن ميں کوئی دس دفعہ فون کرنے کی ٹھانی ہوئی تھی۔ تو تقريباً ٤ دن پہلے ہم اکھٹے تھے تو اس نے کہا تم ميرا فون کيوں نہيں اٹھاتے ہو ۔ ميں نے کہا سمجھ دار کے ليے اشارا کافی ہوتا ہے تمہيں سمجھ نہيں آ رہی تو ميں وائس ميل ميں تمہارے ليے ايک پيغام چھوڑ ديتا ہوں اور مذاق ميں يوں پيغام چھوڑ ديا۔
ہيلو
وقفہ۔۔۔۔
اگر يہ سہيل ہے تو ميں تم سے بات نہيں کرنا چاہتا
وقفہ۔۔۔۔
ابھی بکواس بند کرو
اب يہ صرف مذاق کے صور پر تھا ۔ آج ميں اپنا فون گھر بھول گيا تو ميرے ايک اور جاننے والے جو عمر ميں مجھ سے کافی بڑے ہيں اور ميں ان کی بہت عزت کرتا ہوں ان کا فون آيا ميری جاب پر غصے سے بھرے ہوئے ميں نے کہا کيا ہوا ہے ذرا بتائيں تو
کہنے لگے ميں نے تمہيں فون کيا تھا تم نے کہا ہيلو
ميں نے کہا ہيلو
تم نے کہا اگر يہ سہيل ہے تو تم بات نہيں کرنا چاہتے
ميں نے کہا نہيں ميں حسن بات کر رہا ہوں
اور تم نے کہا بکواس بند کرو اور فون بند کر ديا۔۔ يہ سننے کے بعد ميرا ہنس ہنس کر برا حال ہو گيا اور جب ان کو پتا چلا تو وہ بھی ميرے ساتھ شريک ہو گيے۔
اب يہ اوپر والا سارا پيغام انگريزی ميں تھا وہ مجھے کہتے ہيں کہ ميں حيران ہو گيا کہ جہانزيب مجھے گالی دے رہا ہے اب ميں نے اپنے ايک اور دوست کو فون کيا اور يہ بتايا تو اس نے بھی يہی شکايت کی کہ وائس ميل اس طرح چھوڑی ہے کہ لگتا ہے واقعی فون اٹھا کر بات کر رہے ہو ۔
اس سے پہلے کہ کوئی اور بھی اس غلط فہمی کا شکار ہو ميں اپنا پيغام تبديل کر لوں
فی امان اللہ
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





جمعرات,31 مارچ 2005
:frown; fone tu mai nai bhi kiya tha koi 4 dafa but thoree dair main samajh gaya tha jab tumhare message ke baad us lerkee kee awaz aaee please leave your message after the beep :p
جمعرات,31 مارچ 2005
ہا ہا ہا
جی ہاں ذيشان بھائی اگر کوئی وہاں تک جائے تو نا مگر لوگ پہلا پيغام سن کر ہی آپے سے باہر ہو رہے تھے۔
جمعرات,31 مارچ 2005
جی کال تو میں نے بھی کی تھی اور مجھ کہ بھی یہی پیغام وصول ہوا تھا۔ :frown;
جمعتہ المبارک,1 اپريل 2005
خدایا !
بیچارے انکل

جمعرات,28 اپريل 2005
phir allah ka lakh lakh shuker ha mein na phone nhi kia tha:)
ہفتہ,30 اپريل 2005
hahahahaha…..