امريکہ ميں ہم نام

Saturday,9 April 2005
از :  
زمرات : نیو یارک, میری زندگی, امریکہ

اسلام و عليکم
اگر ايک جگہ پر دو ہم نام ہوں اور آپ ان ميں سے کسی ايک کو پکاريں تو دونوں ہی غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہيں ۔ ايک دفعہ جب ميں کراچی ميں تھا تو ايک دن سب دوستوں نے مل کر مجھ پر فقرۓ کسنے کی قسم کھائی ہوئی تھی ايسے حالات ميں خاموشی ہی بہترين طريقہ علاج ہے کہ انسان دس لوگ جب آپ کو تنگ کر رہے ہوں تو سب کو چپ نہيں کروا سکتا تو ہم بوٹ بيسں پر سب مل کر بيٹے تھے اور ميں خاموش تھا صرف سُن رہا تھا ميرا ايک دوست بار بار ميرا نام لے رہا تھا ” اوئے جہانزيب بول نا يار” تو بالکل پيچھے والی ميز پر ايک خان صاحب بيٹے تھے جب ايسا ہی کئی بار ہوا کہ ميں جواب نہيں دے رہا تھا اور ہر دفعہ ميرا نام لينے پر وہ مڑ کر ديکھنے لگتے آخر تنگ آ کر پوچھ ہی ليا کہ بھائی صاحب آپ مجھے بلا رہے ہيں۔
خير بات کيا کرنا ہوتی ہے چل الٹی طرف پڑتا ہوں يہاں امريکہ ميں پہلا اور آخری نام استعمال کيا جاتا ہے اور درميانی نام کے ليے صرف پہلا حرف استعمال کرتے ہيں اب ميرے والد صاحب ميرا اور ميرے بھاہی تينوں کا پہلا اور آخری نام ايک جيسا ہے اور اس پر يہ کہ ميرا اور چھوٹے بھائی کا درميانی نام جو کہ ميرا جہانزيب اور اسکا جہانگير ہے تو پہلا حرف بھی ايک ہے مطلب جب ميرا اور اسکا نام لکھا جائے تو ايک ہی نام بنتا ہے۔
اب ہم نے اس صورتحال سے بہت سے فوائد حاصل کيے ہيں مثلا ميرا بھائی ميرے آنے سے ايک سال پہلے يہاں آيا تھا تو جب ميں آيا تو ڈرائيور لايئسنس کے ليے آپ کو کچھ خطوط دکھانا ہوتے ہيں جو عمومی طور پر بنک کی طرف سے يا کريڈٹ کارڈ والوں کی طرف سے ارصال کيے گيے ہوں تو ميں نے يہاں آتے ہی اگلے دن اس کے نام کے خطوط لے کر وہاں چلا گيا اور امتحان دے ديا تو مطلب جب ہميں کوئی کام ہو تو ايک دوسرے کے نام سے فائدہ اُٹھا ليتے ہيں۔ مگر جناب اس کے نقصانات بھی بہت ہيں۔ خاص طور پر ميری امی کے ليے جن کی انگريزی بھی اچھی نہيں ہے اور وہ سارا دن گھر ہوتی ہيں تو کوئی فون آ جائے تو سب پہلا اور آخری نام ہی بتاتے ہيں اب ٨٠ فی صد بات يوں ہوتی ہے۔

Hello we are calling from so and so company (as most of the calls are junk calls i call those calls junk cuz mostly they are credit cards companies with some kind of promotion stuff or other advertisement )may i speak to Mr Muhammad Ashraf

my Mother : yeah but there are three Muhammad Ashraf whome do you want to speak?

اب اس صورتحال کا تازہ تازہ واقع گوگل اور ميرے بيچ ہوا ہے کہ ميں نے سوچا چلو گوگل کا ايڈ سنس اپنے بلاگ پر لگاتا ہوں ميں نے اسکے ليے فارم پُر کر ديا تو کل انکا جواب آيا کے ان کے اندراج ميں ميرا نام پہلے ہی شامل ہے ۔ کيوں کے نام پتہ سب ايک ہے اور ميرا بھائی اپنی سائٹ کے ليے ايڈ سنس ايک سال پہلے لے چکا تھا۔ ليکن ميں نے بھی کہا کہ يہ کيا ہے مجھے بھی چاہيے اور ہمت کر کے ای ميل کر دی ہمت اس ليے کہ مجھ سے ای ميل ہوتی نہيں ہے اور سب کو يہی شکايت رہتی ہے کہ سال ہو گيا ميل نہيں کی۔ جواب ميں مجھے کتنی خوشی ہوئی بيان سے باہر ہے کہ گوگل والوں نے لکھا ايک اہم مسلے کی طرف توجہ دلانے کا بہت شکريہ اور يہ لو ايڈ سنس کا کوڈ اور زيادہ رولا مت ڈالو۔
مگر ايڈ سنس اگر آپ انگريزی ميں لکھتے ہيں تو بہت زبردست ہے ليکن اردو کے ليے ان کا ايک ہی ايڈ ديکھ رہا ہوں جو پہلے قدير کے بلاگ پر تھا اب ميرے بلاگ پر بھی ہے۔ چليں شايد مستقبل ميں اردو کے ليے بھی ايڈ سنس کے حواس صيح کام کرنا شروڎ کر ديں

فی امان آللہ

تبصرہ جات

“امريکہ ميں ہم نام” پر 10 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. سا ئر ہ عنبر ین says:

    hehehehehe

    very interesting 😀

  2. جہانزيب says:

    شکريہ محترمہ سائرہ صاحبہ اور ہاں مس مغل کا کوئی اتا پتا ہے آپ کو تو ميرا آداب گوش گزار کر ديجيے گا

  3. Anonymous says:

    shukriyea …Mr jahanzaib…app nai yaad kiya aur hum tashreef lay aaye…wasay app ki site kafee achi ho gayi hai…din ba din..Mashallah

    miss mughal

  4. جہانزيب says:

    Shukriya Miss Mughal aapki tashreef awari ka 😛 aur aapki Tareef ka lagta hai aapke liey khas tor par mujhay Gul Nau Khaiz Akhtar ka mughalon par column yahan lagana paray ga 😀

  5. شعیب صفدر says:

    نہایت دلچسپ

  6. Anonymous says:

    nahi jee ….ch.jahanzaib america walay……abb intni bi kiya taref…shukeriyea..ji
    miss mughal

  7. Xeesh says:

    Interesting situation :D.
    King Aurangzaib :p

  8. سا ئر ہ عنبر ین says:

    Kaneez ko shahi darbar main dakhly ki ijazat hai hazoor? 😛

  9. Harris - حارث says:

    اسکا ایک آسان حل ھے۔ اپنے نام الٹا ليں۔

    My Uncle in Austria Saleem Zia Uses this name :Zia Saleem, cuz his brothers are also “SALEEM”
    and funny thing is this kay deutsch mein ‘Z’ ko es and ‘S’ ko zee perhatay hain. So they say my Khaloo’s name like this Sia Zaleem….. lolz.

    I write my name as: Harris Bin-Khurram. so they’ll call me bin-Khurram when i goto austria, it’ll make me proud cuz i’ll be called after by my father’s name (Khurram ka Beta :D) and whats better than that,…. hayna?

  10. Harris - حارث says:

    His brothers are Zia* (aleem Zia,Saleem zia,Asif Zia n more. ):( sorry for double posting (the third time, asma thats why i call myself an IM(instant message) e-mailer). Her bat ka new email. and old email ki ghalti new email. then sorry ka new email and…. the loop continues unless i get message the person you are mailing has reached his/her mailbox limit please try later. we are sorry for inconvinence……

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔