آپ اس وقت ميرا پہلا روزہ پڑھ رہے ہیں ۔ یہ تحریر مورخہ منگل,4 اکتوبر 2005 کو جہانزیب نے مذہب میری زندگی نیو یارک کے زمرہ میں ارسال کی تھی ۔
اس تحریر پر ہونے والے تبصروں سے آگاہ رہنے کے لئے Comments RSS کو اپنے فیڈ ریڈر میں بُک مارک کر لیں ۔
اس تحریر سے اپنی تحریر منسلک کرنے کے لئے ٹریک بیک پتہ ذیل میں دیا گیا ہے
Trackback URL
سب کو رمضان مبارک ہو۔۔ مجھے آج رمضان کا پتا اس وقت لگا جب ميری امی نے صبح صبح تقريبا ساڑھے تين بجے کے قريب مجھے اٹھا ديا۔۔ ميں تقريبا ١٢-١ بجے کے قريب سوتا ہوں تو ميرے لئے يہ صبح زيادہ ہی صبح تھی۔ نيويارک ميں عيد ہی نہيں بلکہ رمضان بھی دو دن شروع ہوتا ہے بعض اوقات تين دن۔۔ ہمارے علاقے ميں دو مساجد ہيں جس ميں ايک ميں سعوديہ کے حساب سے سب کچھ کيا جاتا ہے اور دوسری ميں اسلامک کونسل امريکہ کا ٹائم ٹيبل ديکھا جاتا ہے ہم موخر الذکر والوں کے ساتھ ہيں۔۔
خير ميں نے اپنے پہلے روزے کے متعلق لکھنا تھا۔۔ اس وقت ميں شايد دوسری جماعت ميں پڑھا کرتا تھا جب ميں نے کہا کہ ميں نے بڑوں والا روزہ رکھنا ہے۔۔ جی ہاں کيونکہ ہم بچوں کا روزہ تو کب سے رکھ رہے تھے جس ميں دن ميں دو دفعہ افطار ہوا کرتا تھا۔۔ امی نے کہا ٹھيک ہے مگر وعدہ کرو توڑنا نہيں ہے۔ خير وعدہ کر ليا ۔۔ روزہ رکھوا ديا گيا۔۔ اس وقت رمضان گرميوں ميں ہوا کرتا تھا۔ سکول جا کر واپسی تک ميرا روزہ پکا تھا۔۔ گھر آ کے سو کے چار بجے کر قريب اٹھ کر کھيلنے لگا تو ہمارے گھر کے صحن ميں نمک کوٹا جا رہا تھا اب جن کو نہيں پتا نمک کی بڑی سليں ہوتی ہيں جن کو کوٹ کر پسا ہوا نمک بنايا جاتا ہے تو ساتھ ميں نے ايک چھوٹی سی ڈھلی اٹھا کر اسے چاٹنا شروع کر ديا۔۔ ويسے مجھے روزہ بالکل بھی لگا نہيں ہوا تھا۔ اسی دوران ميں ميں امی کے پاس سے گزرا تو انہوں نے مجھے کھانے کی آفر کی ميں نے جھٹ سے کہا ميرا روزہ ہے اور ساتھ ہی نمک کھا رہا تھا۔
ويسے بندہ بے دھيانی ميں کھا پی لے تو کونسا روزہ ٹوٹتا ہے۔ ميں نے کئی لوگوں کو بے دھيانی ميں کھاتے ديکھا ہے اور بعد ميں اوہ ياد نہیں رہا D:
آج باہر جاؤں گا تو پتا چلے گا کس کا روزہ آج ہے اور کن کا کل تھا يا کل ہو گا اس کا سب سے بڑا فائدہ يہ ہے آپ کي عيد کي نماز نہيں رہتی اگر آج نہيں پڑھ سکے تو کوئی بات نہيں کل پڑھ ليں گے D:
والسلام اور رمضان مبارک
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں
منگل,4 اکتوبر 2005
میں ایک مہم پر نکلا تھا۔۔۔
مگر آپ تو پہلے ہی۔۔۔۔
بحرحال رمضان مبارک ہو آپ کو۔
مہم کے بارے میں آپ کو جلد پتا لگ جائے گا
منگل,4 اکتوبر 2005
Ramzaan tu Mubarak hu meri taref se bhi….but yahaan tu aaj hasb-e-mamool chand nazer nahi aaya…:p roza..thursday ko hi hugga…
aur jahanzaib acchi yaad dilayee hai pehle roze ki…mujh tu mohib lala ne bolne bhi nahi diyatha…kehra hai te boolo gi tu roza toote jaye gaa…mein bechari…shaam thek bina kuch khaye piye aur booole rahi ti…:(
منگل,4 اکتوبر 2005
you got reeally nice template this time…:)
منگل,4 اکتوبر 2005
اگر آپ اسلامک کونسل کے ساتھ ہیں تو آج روزہ کیوں رکھا؟ چاند تو نظر نہیں آیا تھا۔
منگل,4 اکتوبر 2005
Ramzaan Mubarak
بدھ,5 اکتوبر 2005
Aap ko bi mubarak ho
i think bachpan main sabi ka pahla roza kuch aisa hi hota hai
lolz @ Zeeast
جمعرات,6 اکتوبر 2005
sab ko meri taraf sai b ramzaan mubarak……..nice sharing jahanzaib
miss mughal
پير,10 اکتوبر 2005
ap toh chalein phir bahir rehtay hain..mery sath pakistan mein rehtay huay 2-2 rozoun or 2-2 eidoun ka masla hota ha..rozy ki toh kher eid ka masla hota ha…samjh nhi ati eid karein ya na karein..aor akser youn hota ha k oza pehly hi ik kamrakh kar aye hotay hain..toh 28 rozoun per eid….
aor pehly rozay ka bhi kia yaad karwaya..or ziyada tow mujhy yaad nhi..likin itna yaad ha jab bhi hum roza rakhtay thy toh sara din baba kehtay thy..darmiyan mein kuch na khana..phir rozay sy pehly mein tum logoun ko super market la kar jaoun ga…aor super market janay k shoq mein..aor wahan ja kar mujhy abhi bhi yaad ha hum konsi cheezain letay thy…..usi shoq mein sara din kuch bhi nhi khatay thy hum
Tashfeen