خريداری کرنا ايک فن ہے۔ اور ميں اس فن سے بالکل نا واقف ہوں۔ عموما ميری خريداری ميرے کپڑے اور جوتوں تک ہی محدود ہوتی ہے۔اور وہ بھی جب موسم بدلتا ہے اسی وقت خريدتا ہوں۔ کہنے کا مطلب کہ سال ميں کوئی تين چار بار ہی مجھے خريداری کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ليکن آن لائن خريداری ميں مجھے کوئی دقت نہيں ہے کہ ہر چيز کی قيمتيں بيٹھے بٹھائےديکھ لو اور خريد لو چيز خودی گھر پہنچا دی جاتی ہے۔ عموما جب ميں کوئی خريدنے جاتا ہوں تو مجھے دس سے پندرہ منٹ لگتے ہيں۔ وہ ايسے کہ جو کپڑے سامنے ہوں انہيں ميں سے اٹھائے قيمت ادا کی اور واپس۔ بعض دفعہ مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ خريداری پر جانا پڑتا ہے تو ميں تنگ آ جاتا ہوں کيونکہ وہ پورا پورا سٹور کھنگال کر اس کے بعد کہتے ہيں کہ چلو ابھی وہاں ديکھ ليتے ہيں يہاں کچھ پسند نہيں آيا۔
ليکن کل ميری شامت آئی ہوئی تھی۔ امی نے مجھے پرسوں کہہ ديا کہ ہم نے کل گھر کا سامان خريد کر لانا ہے اور مجھے انکے ساتھ جانا ہوگا۔ عموما ميں اس کام سے بری الذمہ ہوں کہ ميرا چھوٹا بھائی ہی ہر دفعہ جاتا ہے ساتھ۔ مگر اسکا کرکٹ کھيلنے کر دوران ہاتھ زخمی ہو گيا تھا ، مطلب اسکے ہاتھ نا جانے کا بہانا آ گيا تھا کہ وہ سامان اٹھا نہیں سکتا ہے۔ تو صبح ناشتا کرنے کے بعد جو کہ ١٢ بجے کيا تھا مجھے امی نے کہا چلو اٹھو۔ ميں نے بہانا کرنے کی اپنی سی کوشش کی مگر بے سود۔ اب اگر آپ ميں سے کسی کو شايد خواتين کے ساتھ گھر کا سامان خريدنے کا تجربہ ہو تو ميری حالت کا اندازہ کر سکتا ہے۔ ہم سٹور ميں ہر سيکشن ميں گئے اس طرح کہ شاپنگ کارٹ ميرے ساتھ اور ميں امی کے پيچھے پيچھے جو ہر ايک چيز کا بغور جائزہ لے رہی تھيں۔ جی ہاں جائزہ سے مطلب کہ اسکے مرکبات کہ حلال ہے کہ نہيں اور کوئی قابل اعتراض چيز تو اس ميں شامل نہيں ہے۔ اور جب کچھ صيح نکلتا تو پھر مجھے رائے بھی دينا ہوتی تھی کہ لے ليں يا نہيں؟ اسکے بعد دوسرا مرحلہ قيمت کا آتا تھا۔ نہيں يہ بہت مہنگا ہے يہاں جيکسن ہائٹس سے لے لیں گے وہاں ١ ڈالر قيمت کم ہے۔ تو خدا خدا کر کے کوئی ٣-٣:٣٠ گھنٹوں ميں ہم نے خريداری مکمل کی وہ بھی اس شرط پر کہ جو کچھ بچ گيا ہے مثلا حلال گوشت اور بہت سی دوسرے ديسی سودے جيسے آٹا وہ آج ہم جيکسن ہائٹس سے لے کر آئيں گے ۔ مطلب آج مجھے جيکسن ہائٹ بھی جانا ہے۔


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

خريداری۔ پر 15 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. Anonymous

    Jahanzaib! ur right…. its very hard to do grocery wth ladies. When i was in dallas . i went with my bhabi one time for grocery don’t ask me man. In toronto, my brother or me just buy the struff after make sure that its halal. and we have some selected shops and its not that time consumeing. 

    Posted shaper

  2. Anonymous

    میری امّی نے مجھ پر لیبل ہی لگادیا تھا کہ میں نے زندگی میں کوئی ڈھنگ کی چیز خریدی ہی نہیں، دراصل مجھے شاپنگ کرنا بالکل نہیں آتا ـ آپ خوش قسمت ہیں کہ اپنی والدہ کے ساتھ شاپنگ کیلئے گئے جہاں آپ کو اچھی چیزوں کی خریداری سیکھنے کا موقع ملا ـ 

    Posted Shuaib

  3. Anonymous

    شيپر بالکل صيح کہہ رہے ہو کبھی کبھی ميں اور ميرا بھائی جاتے ہيں اکيلے اور بہت جلد فارغ ہو جاتے ہيں۔
    شعيب۔ ميری امی تو مجھے کپڑے بھی کہتی ہيں انکے ساتھ جا کر خريدوں ايک تو يہ کہ خريدنے کا ڈھنگ نہيں ہے دوسرا قيمت بھی زيادہ ادا کر کے آتا ہوں۔  

    Posted جہانزيب

  4. Anonymous

    آپ بھی میری طرح ہیں ، مجھے نہیں یاد پڑتا کہ میں نے کبھی اپنے لیے کوئی چیز خریدی ہو ۔اور خواتین کے ساتھ بازار جانا تو آبیل مجھے مار کے مصداق ہے :) 

    Posted قدیر احمد رانا

  5. Anonymous

    poor u:)aor mery stah situation ulat ha mujhy ekhna parta ha mujhy bhi la jaein shopping per..ye or baat ha k wahan ja kar jab mery matlab ki shopping shoroo hoti ha toh ghar wapis chalein na ki gardaan bhi shoroo hoti ha
    aor her dafa gari mein bethty huay mujhy yeah dhamki milti ha ..agli dafa tumhein mein na stah nhi lana 

    Posted tashfeen

  6. Anonymous

    یہ مسئلہ خاتون سے خاتون اور مرد سے مرد فرق فرق ہوتا ہے ۔ شاپنگ محنت اور تجربے سے سیکھی جا سکتی ہے ۔ مجھے تجربہ بہت ہے مگر محنت نہیں کی ۔ نتجہ صاف ظاہر ہے ۔ میں والدہ کے ساتھ جاتا تھا ۔ بیوی اور بیٹی کے ساتھ جاتا رہتا ہوں اور کبھی پریشانی کی نوبت نہیں آئی ۔ ایک منٹ میں چیز پکڑ کے پیسے دیتی ہیں اور چل پڑتی ہیں ۔ مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب اس کوالٹی کی چیز نہ مل رہی ہو جو ان کا سٹینڈرڈ ہے ۔  

    Posted iftikharajmal

  7. Anonymous

    Writing and reading urdu too is a joy. Keep this up and haan learn to shop.  

    Posted Shirazi

  8. Anonymous

    قدير تم تو ابھي بچے ہو اس لئے ابھي کيا خريدو گے مذاق تھا۔
    تاشفين يہاں سب حضرات کا يہی تو کہنا ہے خواتين کے ساتھ شاپنگ کرنا ايک مشکل کام ہے تم کو اس ميں تھوڑی شامل کيا ہے تم بذاتِ خود حريف دستے ميں شامل ہو۔
    انکل افتحار ۔ انکل ميں تو تجربہ بھی حاصل نہيں کرنا چاہتا ہوں۔ اپنی اپنی ذمہ داری خود نبھائيں والا حساب ہے۔ مطلب گھر داری جو چلائے وہی خريداری بھی کرے۔
    شيرازی شکريہ ليکن آج کل تو ميں بے روز گار ہوں اور اس فن کو سيکھنے کے لئے جيب بھاری ہونی چاہئے فی الحال ميری طرف فاقہ مستی کا غلبہ ہے۔ 

    Posted جہانزيب

  9. Anonymous

    خریداری کے فن ہونے پر مجھے کوئی شبہ نہیں۔۔۔ویسے حلال و حرام کی تمیز میں وقت صرف کرنے میں برائی نہیں۔۔۔کفایت شعاری اچھی عادت ہے۔۔۔۔آن لائن شاپنگ؟ پاکستان میں اس کا رجحان بس ایئر ٹکٹ اور نیٹ آور تک محدود ہے،مغرب میں سنا ہے رواج کی حد تک پذیرائی پا چکا ہے۔۔۔ آپ کو سامان اٹھانا پڑا ہاں یہاں آپ سے ہمدردی ہے بھائی۔۔۔ 

    Posted شعیب صفدر

  10. Anonymous

    شعيب بالکل حلال حرام کی تميز ختم نہيں ہونا چاہئے ميں يہاں باہر سے نا ہونے کے برابر ہی کھاتا ہوں اور اپنا کھانا گھر سے لے کر جاتا ہوں پہلے کبھی چائنيز ميں مچھلی کھا ليتا تھا مگر ايک دفعہ برا تجربہ ہوا تو وہ بھی چھوڑ ديا۔
    اور جی آن لائن خريداری ميں آپ سب کچھ خريد سکتے ہيں ابھی تک گروسری آن لائن خريدنے کا رجحان نہيں ہوا ہے مگر باقی تمام چيزيں اب لوگ آن لائن خريدنے کو ترجيح ديتے ہيں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ يہ ہے کہ ميرے جيسا بندہ جو قيمت کے لئے زيادہ بحث نہيں کرتا اور اکثر زيادہ پے کر آتا ہے تو آن لائن آپ بيٹھے بيٹھے قيمتوں کا موزانہ کر سکتے ہيں اور بک بک سے بھی بچتے ہيں۔ عموما آن لائن چيزيں مارکيٹ ريٹ سے کافی سستی مل جاتی ہيں۔  

    Posted جہانزيب

  11. Anonymous

    Assalamoalaykum w.w.!!

    Lolz!

    اسے کہتے ہیں برا پھنسنا!

    Well, almost all ladies are quite notorious for their shopping … for me only book shops attract me so much that i can spends hrs there (if anyone would let me do it) … but otherwise … pahlay it was my mother who used to shop for me mostly … now i take myfather and assures abt the quality of anything (shoes or dresses) to see if its worth it :)

    wassalam
     

    Posted Asma

  12. Anonymous

    تو اسماء کيا جو کچھ مشہور ہے وہ غلط ہے؟  

    Posted جہانزيب

  13. Anonymous

    that,s nice jahan..acha hova…yahee hona chahiyeah ..theek kiya…aur khabardar chutay bhai ko kuch kaha tu….:p…masoom sa chuta bhai hai…awein har kam ouss ko….:p

    aur jahan thak shopping ka sawal hai…mujhay shopping ka shuq nahi hai..aur meri ammi ko meri ye baat buhat buri lagty hai…

    shayed oun ki feelings hurt ho jaty hai..ek aurat ka aurtooo ki iuss adat ko na apnanay per..ehehe

    misbah 

    Posted Anonymous

  14. Anonymous

    lolz tashfeen

    misbah

  15. Zeeast

    same here jahanzaib….it do happen to me most often…when ever i step out wid my grand ma….I’ve to listen the same….so much time consuming….but when ever I shop for myself all alone it can hardly take 15-20 min…
    she just simply grant me the words ” tum mein tu koi larkiyoun walli baat hi nahi hai”…:(

Trackbacks/Pingbacks