جی تو جناب ۔ بُہت دِنوں سے ميں اپنا ٹمپليٹ بنانے کی کاوشوں ميں لگا ہوا تھا جو اِس وقت آپکی نظروں کے سامنے ہے۔اب مسلہ يہ تھا کہ مُجھے فوٹو شاپ اور ايچ- ٹی-ايم-ايل پر تھوڑا بہت کام کرنے کا علم تھا مگر بلاگر کے مخصوص کوڈز اور سی-ايس-ايس کا بالکل بھی کوئ علم نہيں تھا سب سے پہلے ميں نے يہ ٹمپليٹ فوٹوشاپ پر بنا کر اُسے ايچ- ٹی-ايم-ايل ميں تبديل کيا اور ايک تجرباتی بلاگ بنا کر وہاں نصب کيا مگر يہ کيا کہ وہاں صرف مُجھے ٹمپليٹ ہی نظر آ رہا تھا تھا اور جو کچھ تحرير کرو وہ نظر ہی نہيں آ رہا تھا۔ پھر ميں نے بلاگر کے کوڈز کو پڑہا مگر وھاں لگانے کے بعد بھی کام نہيں بنا تو سی-ايس-ايس کا کھوج لگانے ميں شروع ہو گيا۔ اب ميرے جيسے آدمی کے ليۓ جِس نے پڑھ لِکھ کر ضائع کيا ہو ئہ کافی سے زيادہ صبر آزما کام تھا مگر اللہ کا کرم ہے کہ جِس نے دماغ ديا ہے اور بات کچھ کچھ پلے پڑھ ہی گئي۔
اب آتے ہيں کہ مُختلف کمپيوٹر پر يہ مُختلف نظر آ رہا ہے- اگر آپکے کمپيٹوٹر پر ريزولوشن ٨٠٠ اور ٦٠٠ ہے تو يہ سہی نظر آے گا۔مگر اِس سے زيادہ پر ہيڈر کے ساتھ خالی جگہ نظر آ رہی تھی تو ميں نے وہاں پر تصوير لگا دِی ہے دوسرا مسلہ جِس کی نشاندہی قدير بھائ نے کی ہے کہ الفاظ اور جملے کافی فاصلے پر ہيں تو ميں نے مُختلف کمپيوٹر سے ديکہا ہے مُجھے ايسا کوئ مسلہ درپيش نہيں آيا ليکن ميں نے الفاظ اور جملوں کا فاصلہ کم کر دِيا ہے تو اِسکے بارے ميں اگر شکايت ہو تو ضرور بتايے گا۔ کہ ہر کام ميں بہتری کی گنجائش ہوتی ہۓ۔ ابھی اجازت فی امان اللہ


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

بلاگ اور ٹمپليٹ پر 4 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. Nabeel

    ڈیر جہانزیب

    تمہارا بلاگ ماشاءاللہ بہت خوب لگ رہا ہے۔ تم نے دانیال کے بلاگ کی کیپشن پر میرے بلاگ کا لنک دیا ہوا ہے۔

  2. Anonymous

    Had hai jahanzaib tumnai maire blag per Asif Iqbal ka blog likha hua hai :D

  3. Anonymous

    Hmm mashallah bacha din ba din honhar hota ja raha hai :D

    Saira

  4. Danial

    جہانزیب بھائی آپ کے بلاگ پر تبصرہ جات اور تاریخ کے لئیے اردو ہندسے استعمال ہورہے ہیں یہ آپ نے کیسے کیا؟ اور کیا یہ ممکن ہے کہ آپ مہینوں اور دنوں کے نام بھی اردو میں دکھا سکیں؟ ٹیمپلیٹ بہت پیارا ہے۔ مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے میں مشورہ نہیں دونگا کیونکہ میرے خیال میں آپ خود ہی اسے اور اچھا کرلیں گے۔ میں یہ چاہوں گا کہ آہکے بلاگ پر ایک لنک اردو وکی کا بھی ہو۔ خیراندیش دانیال

Trackbacks/Pingbacks