5 سال پہلے۔۔
ميرے خيال ميں ميری زندگی کا اب تک سب سے اچھا اور بھر پُور دور تھا۔ ميں اس وقت کراچی ميں اپنے دوستوں کے ساتھ توحيد کمرشل ايريا ميں رہ رہا تھا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ ميں اپنی ايک سال کی اپرنٹس شپ کر رہا تھا۔ اس ايک سال نے ميں نے شايد زندگی ميں سب سے زيادہ مزہ کيا تھا۔ ہر چيز سے بے فکر ٢٤ گھنٹے دوستوں کے ساتھ اور سب سے بڑھ کر گھر والوں سے دور۔ہم رات ديرتک سی ويو کراچی ميں رہتے تھے اور پورا دن منوڑہ ميں۔ ايک دفعہ رمضان ميں ہم نے کہا کہ سب سحری کے بعد سمندر پر جا کر سورج نکلتا ہوا ديکھيں گے اور رمضان ميں ويسے ہی پوری رات سوتے نہيں تھے کہ صبح سحری سے نا رہ جائيں تو سحری کے بعد ہم لوگ سی ويو چلے گئے اور ايک گھنٹہ بعد ہميں پتا چلا کہ سورج سمندر کی جانب سے نہيں بلکہ مشرق سے نکلتا ہے اور کراچی کے مغرب ميں سی ويو ہے۔ اور اسی دوران ميں ميرا ايک دوست شبير سی ويو کی ديوار پر سو گيا اور باقی لوگوں کو ايک مٹھائی کا ڈبہ پڑا مل گيا جس ميں تھوڑی سی مٹھائی تھی اور کيڑياں چڑھی ہوئی تھی۔ ہم نے وہ ڈبہ اٹھا کر اسکے منہ کے قريب رکھ ديا اور خود سمندر کی طرف جا کر کھڑے ہو گئے۔ تھوڑی دير جب لوگ صبح کی سير کے لئے آنا شروع ہوئے تو پہلے اچنبھے سے اسے ديکھنے لگے کيونکہ کپڑوں سے وہ سڑک کے کنارے سونے والا نظر نہيں آتا تھا بعد ميں وہاں مجمع لگ گيا کہ پتا نہيں اس کو کيا ہو گيا ہے اسی دوران ميں شبير کی آنکھ کہل گئی ياہو کيا منظر تھا۔ اسی طرح جب ہم اپنی اپرنٹس شپ کر رہے تھے تو ورکشاپ کی بجائے افسر لوگ کنٹين ميں وقت گزارا کرتے تھے۔ ہم کنٹين ميں بيٹھے تھے کہ ہمارا ايک دوست جو پورا مسخرہ تھا نے کہا کہ کوئی بھی آنکھيں بند کر کے اونچی آواز ميں ٥٠ تک گنتی گنے گا اسے مفت کھانا جہاں سے مرضی وہ کھلائے گا۔ شبير نے کہا يہ کونسا مشکل کام ہے اور آنکھيں بند کر کے گنتی گننے لگا اور زکريا نے ہم سب کو کہا کہ ابھی سب يہاں سے اٹھ جائيں۔ اب حالت يہ کہ شبير اکيلا بيٹھا اونچی آواز ميں گنتی گن رہا تھا۔ اور ورکشاپ کے ورکر اسے ديکھ کے حيران ہو رہے تھے کہ صاحب کو کيا ہو گيا ہے اس بات پر شبير کافی ناراض ہوا تھا ۔ شکريہ اسماء يہ لکھتے ميں اتنا ہنس رہا ہوں۔۔
١ سال پہلے۔۔
ايک سال پہلے ميں نيو يارک ميں تھا اور کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر بہت مغموم تھا۔ شايد ايک ايسے تجربے سے گزر رہا تھا جو اب تک سب سے بڑا حادثہ ہے۔
٥ گانے جن کے بول مجھے پورے آتے ہيں۔۔
تيرے ميرے پيار نوں نظر لگ جاوے نا۔ دلير مہدی
I am here without you baby.. 3 doors Down
چاہے دنيا ہو خفا سنگ چھوڑوں نا تيرا۔ مہدی حسن
ہونٹوں سے چھو لو تم۔ جگجيت سنگھ
In the End..lincoln park
she said he is just a friend.. Biz Markie
٥ سنيکس جو مجھے پسند ہيں۔۔
Doritos Simply Love Them
نمکو۔ ميں رات جب تک جاگ رہا ہوں نمکو کھاتا رہتا ہوں ميری امی صرف ميرے لئے خاص جيکسن ہائٹ سے لے کر آتی ہيں۔
مکيڈونلڈ سے آلو کے فرائز صرف وہاں سے ميں فرائز يا کبھی کبھی فلٹ او فش۔
ہی ہی پکوڑے ہر دوسرے دن شايد امی سے بنوا کر۔
اور ہممم چائے جيسے کسي نے کہا يہ بھی سنيکس ميں شامل ہے۔
٥ کام جو ميں ١٠٠ ملين ڈالر ملنے کے بعد کروں گا۔
پہلے يقين کروں گا کہ خواب نہيں ديکھ رہا۔
پھر خواب نا ہوا تو لے لوں گا۔
پھر نيو يارک سٹيٹ ٹيکس ادا کروں گا۔
پھر سوچوں گا اب کيا کروں۔
پھر دوبارہ سو جاؤں گا۔
٥ جگہيں جہاں ميں جانے کو تيار رہتا ہوں۔۔
کمپيوٹر کے سامنے۔
ٹورنٹو ميری خالہ وہاں رہتی تھيں وہاں جا کر نئو يارک سے مقابلہ کريں تو بڑا اچھا لگتا ہے لوگوں کے پاس وقت ہے اور زندگی نيو يارک کی نسبت کم مشينی ہے۔
کراچی۔ ميرے تقريبا سب دوست وہاں رہتے ہيں۔
مونٹريال رہنے اور قدرتی نظاروں سے بھر پور اصل ميں نيو يارک سے مونٹريال جاتے شايد جو منظار آپ ديکھتے ہيں دنيا ميں بہت کم ايسی جگہيں ديکھنے کو مليں گی۔
بحری جہاز پر۔ ميری زندگی کا ايک خواب جو پورا ہوتے ہوتے دور ہو گيا ويسے جلد ہی ميں جہاز پر جانے والا ہوں تب آپ کو يہاں نظر نہيں آؤں گا۔
٥ بڑی خوشياں۔۔
جب ميں واپس اپنے گاؤں جاتا ہوں
اور جب ميں چيف انجنير بن جاؤں گا
اپنے چھوٹے کزنز کے ساتھ کھيلنا جو اب سب مجھ سے بھی لمبے ہو چکے ھيں اور ان ميں سے اکثر کو ميں نے انگلی پکڑ پکڑ کر چلنا کی مشق کروائی ہوئی ہے۔ ميں ٢ سال پہلے پاکستان گيا تھا تو ان کو پہچان بھی نہيں سکا۔ اللہ انکو بری نظر سے بچائے۔
جب ميری امی مجھ سے شادی کی بات نہيں کريں
جب مجھے چھوڑ کر ميرے چھوٹے بھائی کی شادی کی بات ہو اور وہ غصہ دکھائے۔
٥ چيزيں جو ميں کبھی نہيں پہنوں گا۔
شرارہ۔
ساڑھی۔
لہنگا۔
دوپٹہ يا چادر۔
اور کسی قسم کا زيور۔
پسنديدہ ٹی وی پروگرام۔
seinfeld… Its funny especially cramer
The Daily show jon stewart… the way he make fun with News is awesome
Everybody Loves Ramond… it is the english version of saas bhi kabhi baho thee shayad coz i never seen the last one
lary King live.. informative
Mad Tv… hehehe if you never seen it try it ![]()
٥ پسنديدہ کھلونے۔۔
ہمم کھلونے تو کوئی خاص نہيں سوا پلے سٹيشن ٢ کے البتہ کھيل ميں کرکٹ اور سوئمنگ۔۔
٥ لوگ جن کو ميں اس ڈوری سے منسلک کر رہا ہوں۔
شعيب صفدر
زيست حسن آپ اگر چاہو تو انگلش ميں لکھ سکتی ہو سوال اسماء کے بلاگ سے لے لينا
سائرہ عنبرين چلو موضوع تم کو ميں نے دے ديا ہے اب تو کچھ لکھ لو
اوہ شکر ہے يہ ختم ہوا اب آپ سب کی باری ہے جو بھی جس کا نام يہاں شامل نہيں ہے اپنے آپ کو اس ميں شامل سمجھے اور اپنے بلاگ پر اسے پوسٹ کر سکتا ہے۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





منگل,13 ستمبر 2005
ٹھیک ہے کہ چھوٹی سی ڈوری جس سے کاغذ اکٹھے باندھے جاتے ہیں ان کو دفتری زبان میں ٹیگ کہتے ہیں ۔ ٹیگ کرنے کے معنی نشان لگانا ہے ۔
Posted iftikharajmal
بدھ,14 ستمبر 2005
bohat maza ayaa yeh sab parh kar
or insahllah main kuch dino tak blog dobara start karon gi
Posted Saira
بدھ,14 ستمبر 2005
Jahanzaib bhai shadi ki bery juldy haye,haan swimming tu achi aty hoo gi Merchant navy walay achi ker laitay hain.
Posted Anonymous
بدھ,14 ستمبر 2005
آپ کے بلاگ پر قابلِ چوری جیسی کوئی تصویر نظر نہیں آتی اور آپ شاعر یا افسانہ نگار بھی نہیں لگتے کہ آپکی تحریرورں کو چرایا جاسکے تو پھر آپ نے سیدھا کلک کرنے پر امتناع کیوں لگایا؟ آپ کے بلاگ پر اردو تحریریں باکس جیسی نظر آتی ہیں اسلئے نوٹ پیڈ پر اتارکر پڑھتا ہوں مگر آپ نے اسپر بھی پابندی لگادی (؛
Posted Shuaib
بدھ,14 ستمبر 2005
Thanks a lot.
I couldn’t understand this terminology. Which questions do I have to reply and what sort of question can I ask?
Posted Saqib Saud
بدھ,14 ستمبر 2005
Assalamaoalaykmw..w!
That was a very interesting post, i must say especially ur joys and things you won’t wear
Lolz@shararas and ghararas
You are leaving for some ship voyage? thats really good … buut u wont be blogging in that span … thats not good!
Very nicely done tag … and yeah this transliteration of tag’s good too!
wassalam
Posted Asma
جمعرات,15 ستمبر 2005
ننھے منّے ادیب صاحب ـ آفس میں میرے کمپیوٹر پر آپ کے بلاگ میں ڈبے نظر آتے ہیں اور باہر سائبر کیفے سے براؤز کروں تو اردو صاف نظر آتی ہے جبکہ دونوں جگہ ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے ـ پتہ نہیں ایسا کیوں ہوتا ہے، آفس کے کمپیوٹر پر چند اردو بلاگز پر تحریریں صاف نظر آتی ہیں اور باقی میں صرف ڈبے ہی ڈبے ـ آپ کی حالیہ پوسٹ آفس میں ہی نوٹ پیڈ پر اتار کر پڑھا، آپ نے اپنے بارے میں بہت اچھا لکھا ہے ـ
Posted Shuaib
جمعرات,15 ستمبر 2005
Nice post .
u have been tagged on my blog ….and u already hold a tag … so just hold mine too… heehee
Posted shaper
جمعرات,15 ستمبر 2005
lolz…..buhat acha laga…..aur maza b aya phar k..baas thuri late ho giya..net pay nahi aayi thi..sorry jahan…….umm..dosto k saath khoob enjoy kiya hova hai….umm songs buhat achi choice hai…..goodie*
aur jahan ek sawal..kabhi khud shataani ki…kabhi ammi sai mar kahye ho?kabhi awein hi….pata hai k app kafi shareef bachay thea…iuss liya tu pakistan mai nahi hai….kidding
tu kabhi koi..nikay bhai ko mara ho?
mess mughal
Posted Anonymous
جمعتہ المبارک,16 ستمبر 2005
شعیب بھائی بہت اچھی پوسٹ کی ہے۔۔ خاص طور پر پانچ سال پہلے والی۔
تھوڑا تھوڑا مجھ سے ملتے جلتے لگتے ہیں آپ۔
ٰسائرہ۔۔ اب تو لکھنا شروع کر ديجیئے يا ابھی تک پی ٹی سی ايل والوں سے جھگڑا ہے؟
Posted Harris
جمعتہ المبارک,16 ستمبر 2005
welll ..I use to enjoy every thing you say……but your current Pos…….I’m laughing…..really good….you are again sounfds like Jezbee to me……:p
Posted Zeeast