شرعی ویڈیو

Sunday,5 April 2009
از :  
زمرات : پاکستان, مذہب

ایک ویڈیو کیا نشر ہو گئی، لوگوں کا اسلام بدنام ہو گیا۔ دس دس بلاگوں پر اس سازش کو ایسے بے نقاب کیا گیا کہ کیسے امریکہ اور مغربی ممالک اس میں شریک ہیں کہ مجھے شبہ ہونے لگا کہ وہ تمام بلاگرز اس سازش میں برابر کے شریک تھے، جو اتنی تفاصیل سے صفحے کالے کر رہے ہیں ۔
میرے بھائی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس ویڈیو کا مقصد اسلام کو بدنام کرنا تھا، تو آسان سا حل ہے ایک پیراگراف لکھو کہ میں مسلمان ہوں اور جو بربریت دکھائی گئی ہے میں اس کے خلاف ہوں، اور جن لوگوں نے یہ کیا ہے اُن کا میرے مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔ بجائے رات کو دیکھے خواب صبح بلاگ پر لکھنے سے اس کا اثر زیادہ ہو گا ۔ اور مجھے افسوس ہے کہ ان عقلمندوں کو یہ تو پتہ ہے کہ اس سے اسلام بدنام ہو رہا ہے لیکن اس کی مذمت کرتے زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں ۔
ایک طرف ایک تحریر میں قرآن کی آیات پیش کی جاتی ہیں کہ کسی پر الزام لگانے سے ستر اسی کوڑوں کی سزا شریعت میں لاگو ہو جاتی ہیں اور اس سے اگلی تحریر میں لکھ دیتے ہیں کہ “بدکرادر خاتون” کو شرعی سزا دی ہے، پہلے تو جا کر آپ ستر اسی کوڑے کھائیں کہ جس خاتون کو جانتے نہیں اسے بدکردار کس بنیاد پر فرما دیا آپ نے؟
ایک طرف لہک لہک کر ہم دنیا کو قصے سناتے ہیں کہ جو عرب گھڑ دوڑ پر جنگیں چھیڑ لیتے تھے کیسے شریعت نے انہیں پرامن بنا دیا، مدینہ النبی کی ریاست کو مثالی ریاست بتاتے ہوئے آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں، دوسرے سانس میں اس شریعت کے حق میں دلائل دینا شروع ہو جاتے ہیں، جس نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا، جس میں لاشیں کھمبوں پر لٹکائی جاتی ہیں ۔
اس طرح کی شریعت پر سجدہ شکر بجا لانے کے رویہ سے وہ وقت دور نہیں جب اسلام آباد میں آپ کی بیٹی کو سبزی لیتے جاتے کوئی سر بازار یوں لٹا کر کوڑے مارنا شروع کر دے ۔

تبصرہ جات

“شرعی ویڈیو” پر 13 تبصرے کئے گئے ہیں
  1. بدتمیز says:

    ابھی تک جاگ رہے ہیں. سو جائیں

  2. Hina Safdar says:

    Janab mujhay to aisa lagat hai k aap blogs per honay wali is disscussion ya khayalat se mutafiq nahi jo aap ka haq hai magar aap ka apna point of view bi clear nahi hai k ay aap is tamam maslay ko criticise kar rahay hain ya is maslay per izhare khayal karne walon ko tanqed ka nishana bana rahay hain?

  3. اگر ایک پیراگراف میں لوگ یہ چیز قبول کر لیں کہ یہ بربریت ہے تو پھر اس پوری شریعت کا کیا کریں گے جس کے نفاذ کے لیے جسموں سے بم باندھ کر مجاہدین بزور بم اسلام نافذ کروار رہے ہیں. پہلے بربریت کے لیے قران کریم کا سہارا لیا جب بات نہ بنی تو ویڈیو جعلی قراد دے دی لیکن بوکھلاہٹ میں یہ قبول کرلیا کہ ایسی سزائیں بند کمروں میں دی گئیں اور لازمی امر ہے اس اس کا کوئی ریکارڈ یعنی گواہوں کے نام اور مقدمے کی تفصیلات تو دستیاب ہونگی نہیں کیونکہ یہ فوری انصاف کے راستے کی رکاوٹ ہے اور جب اس سے بھی کام نہ چلا تو اب یہ کہا جارہا ہے کہ یہ معاہدے سے پہلے کی چیز ہے.. آپ دیکھتے جائیں ابھی کوئی آکر کہے گا کہ جو لوگ کوڑے لگا رہے تھے وہ کوڑے لگانے سے پہلے کتے بلی کا گوشت کھا رہے تھے اور ان کے پاس سے شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں اور ان کے ختنہ بھی نہیں ہوئے..

  4. نعمان says:

    پاکستانی ایجنسیوں کے طالبانی حمایتیوں کے پیشہ ور صحافیوں نے اس بات کو اجاگر کرنا شروع کردیا ہے کہ یہ ویڈیو دراصل ہالی ووڈ میں فلمایا گیا ہے۔ اور جو لڑکی کوڑے کھارہی ہے وہ دراصل انجلینا جولی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں شعیب صفدر کے بلاگ پر اوریا مقبول کا کالم۔

  5. اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی ہم سب کو حق پہچاننے اور سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

  6. گر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سارا کیا دہرا امریکہ کا ہے تو پھر ٹھیک ھے اگر آج امریکہ انکے علاقے میں تباہی مچا رہا ہے تو رونے اور شور مچانے کی کیا ضرورت ہے ۔ اگر یہ لوگ جن کو طالبان کا نام دیا جا رہا ھے حقیقت میں ہیں نہیں ، یہ اور امریکہ ہمارا دشمن ہے تو ہم کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے کہ ہم توان لوگوں کو ختم نہیں کر سکتے ۔ لیکن یہ کام امریکہ یا کوئی بھی پڑوسی ملک کر رہا ہے ۔ آج اس بچی کو سزا دی گئی ، کوئی مولانا نے آ کر بیان نہیں دیا کہ یہ ظلم ہے ۔ کل کو یہ ظلم، سوات سے نکل کر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیے گا ، تب آپ کو یقین آئے گا ۔ کہ یہ طالبان ہیں ۔ مانا کہ وہ لڑکی خراب تھی ۔ لیکن قانون اور حاکم و وقت کہاں ہیں ۔ پھر ہر گلی ہر محلے کا فیصلہ وہاں موجود دادا ٹایپ لوگ کرنے

  7. جعفر says:

    ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق
    نوحہ غم ہی سہی، نغمہ شادی نہ سہی

  8. -wakas mir says:

    Bilkul sahi kaha , kisi ko bad -qirdar kehna bohat ghalt baat hei. Aur waise bhi muamla jo bhi ho uske bare mein thoda likhna behtar hei un sab smart bloggers ka aur baat hatam,. keep it up

  9. جزاک اللہ فی دارین ، جہانزیب صاحب ،
    اللہ مزید برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین

  10. غفران says:

    آپکی بات سے مزید اتفاق نہیں کیا جا سکتا۔

  11. بات یہ ہے کہ آگ جب تک ہمارے دامن کو نہیں جلاءے گی ہم یہی کہتے رہیں گے کہ میں نہ مانوں.

  12. حضرت! کہاں غائب ہو گئے۔
    میرے منہ میں خاک، کہیں یہ تحریر لکھنے کے “جرم” میں دھر تو نہیں لیے گئے؟؟

  13. شکریہ جناب ، رسید حاضر ہے ، بہت شکریہ

تبصرہ کیجئے

اس بلاگ پر آپ کے تبصرہ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اگر آپ اپنے تبصرہ کے ساتھ تصویر لگانا چاہتے ہیں، تو یہاں جا کر تصویر لگائیں ۔