المیہ
پہلا المیہ ۔
ممالک کی طاقت عوام ، عوام کی طاقت شعور، شعور کی اساس علم، علم کا گہوارہ مکتب ۔
دوسرا المیہ ۔
ممالک کی طاقت عوام، عوام کی طاقت شعور، شعور کا منبع عقل، عقل کا اساس علم، علم کی معراج فروغِ علم، فروغ علم کا ذریعہ زبانِ عام
اور ہم اتنا پڑھ گئے کہ اپنی زبان میں اظہار نہیں کر سکتے ۔



بہت خوب جہانزیب۔ آپ نے محض تین جملوں میں بہت اہم بات بیان کی ہے۔
اس میں شک نہیں کہ آپ نے لمبی کہانی دو جملوں میں سمو دی ہے لیکن جس مسئلہ کی طرف اشارہ ہے اس کا حل کیا ہے ؟ حالات یوں ہیں کہ فوج موجود کرفیو نافذ اور سکول کی عمارت اڑا دی گئی ۔ کس نے اور کیسے اڑائی ؟
اس کا حل یہ ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں بچے کام کرتے ہیں وہ ان بچوں سے کام لینے کے ساتھ ساتھ انھیں پڑھائیں بھی.
کیا ہی مختصر الفاظ میں آپ نے المیہ اجاگر کیا ہے.. شاید سارا علم چین سے حاصل کرنے کے لیے اپنے ذرائع ختم کیے جارہے ہیں.
کیا بات ہے بھائی، خوب کہا.
پررررررررررررررررررررررررررررررررررررر
گھنٹی کون باندھے؟