آج لاہور میں اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا انتخابات میں حصہ لیا جائے کہ نہیں؟ میں نے اپنی ایک تحریر میں لکھا تھا، کہ جمہوری معاشروں میں انسان کو جو سب سے اہم حق دیا گیا ہے، وہ انتخاب کا حق ہے ۔
اگر آپ ووٹ دینے کے اہل ہیں اور آپ کا ووٹ بنا ہوا ہے، تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ یہ حق استعمال نہیں کریں، اور اگر آپ مختلف وجوہات کی بناء پر اپنا یہ حق استعمال نہیں کرنا چاہتے تو میرے خیال میں آپ اپنا تنقید کا حق بھی کھو رہے ہیں۔ آپ سسٹم پر تنقید اُسی صورت میں کر سکتے ہیں جب آپ اُس میں بہتری کی کوششوں میں شامل ہیں، اور اگر آپ سسٹم میں بہتری کی کوشش میں شامل نہیں تو ایک بُری حکومت پر تنقید کا بھی آپ کو کوئی حق نہیں ہے ، کیونکہ وہ حکومت آپ ہی کے ووٹ نہ دینے پر بنی ہے، اگر آپ ووٹ دیتے تو شائد ایسی حکومت نہیں بنتی ۔
اس لئے اگر آپ پاکستانی ہیں، پاکستان میں رہتے ہیں اور ووٹ دینے کے اہل ہیں تو باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، اگر آپ کی پسندیدہ سیاسی جماعت الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس بناء پر بھی آپ اپنا حق مت کھوئیں اور کسی ایسے امیدوار کو ووٹ دیں جو آپ کے خیال میں بہتر ہو، اور ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ سب ہی بُرے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





اتوار,9 دسمبر 2007
اگر میرے حلقے کے سارے امیدوار ایک سے بڑھ کر ایک غنڈے ہوں تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کم تر برائی کا انتخاب یا پھر اپنے ووٹ کی درست استعمال یعنی نو ووٹ؟
اتوار,9 دسمبر 2007
پھر +پ کو پہلی فرصت میں الیکشن پر کھڑا ہو جانا چاہیے راشد
اتوار,9 دسمبر 2007
میں آپ کی رائے سے متفق ہوں میرے خیال میں جو جماعتیں بھی انتخاب کا بائیکاٹ کرتی ہیں وہ دراصل آمر کے ہاتھ مضبوط کرتی ہیں اور جمہوریت کو کمزور.
اتوار,9 دسمبر 2007
میرے خیال سے ایک ایسی حکومت جو ہینگ اور اقتدار کی رسہ کشی میں مشغول رہے سے بہتر ہے انتخابات کا بائیکاٹ۔ کیونکہ صرف اسی صورت آمر اس قدر کمزور ہو سکتا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا کا سامنا نہ کر سکے۔ تمام جماعتوں کی شمولیت کا مطلب صدر کے دورے جاری و ساری اگر بائیکاٹ ہو تو صدر شرم کے مارے جواب نہ دے سکیں۔
موجودہ سیٹ اپ میں عدلیہ کی بحالی تک انتخابات بالکل لغو بات ہے کیونکہ دھاندلی کی فریاد آپ کہاں کریں گیں؟
پير,10 دسمبر 2007
کسی آمر کو کبھی شرم آتی تو وہ جمہوریت کی راہ میں آتا ہی کیوں؟
جمعرات,13 دسمبر 2007
بد تمیز، میرے خیال میں پاکستان میں انتخابات میں حصہ نہ لے کر ہم آمر کو اس قابل ضرور بنا دیں گے کہ وہ ببانگ دہل دُنیا میں اعلان کر سکتا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے . اور رہی بات میڈیا کے سامنے آنے نہ آنے کی، آمر کو میڈیا کے سامنے آنے کے لئے الیکشن کی کیا ضرورت ہے؟