امریکہ میں اپنی رہائش کا قانونی دورانیہ پُورا کر چکنے کے بعد لوگ امریکی شہریت کے لئے جب درخواست دیتے ہیں تو ایک چھوٹا سا امتحان دینا پڑتا ہے، جِس میں آپ کی انگریزی دانی کے علاوہ جِس ریاست میں آپ رہتے ہیں اُس کے بارے میں معلومات اور کچھ وفاقی معلومات کے بچگانہ قسم کے سوالات کے جوابات دینا ہوتے ہیں، اگر آپ اُن کے جوابات نہیں دے پائیں تو پھر بعد کا وقت دے دیا جاتا ہے۔
اُسی سوالنامے میں ایک سوال ہے کہ امریکہ کی شہریت حاصل کرنے کے بعد وہ کونسا سب سے اہم حق ہے جو آپ کو حاصل ہوتا ہے، اور اس کا جواب ہے ، ووٹ کا حق۔ یعنی ایک قانونی طور پر امریکہ میں مقیم شخص اور امریکی شہری میں جو فرق ہے وہ صرف یہی فرق ہے، ورنہ باقی سب انسانی حقوق سب کے لئے برابر ہے۔ اور پسند یا نا پسند کا حق ہی ہے جو امریکی شہری کو دیگر امریکہ میں رہنے والوں سے ممتاز کرتا ہے۔ وہ علیحدہ بات ہے کہ ہماری کمیونٹی میں اس حق کا استعمال زیادہ تر لوگ نہیں کرتے اور بہت غلط کرتے ہیں۔
آج کل امریکہ اور پاکستان دونوں جگہوں پر انتخابات قریب ہیں، ایک طرف ممکنہ امیدوار عوام کو اپنے خیالات بتا رہے ہیں اور اُن کی بنیاد پر اپنے حق میں یا مخالفت میں رائے عامہ ک ذہن بنا رہے ہیں۔ اور دوسری طرف عوام کو کوئی لِفٹ نہیں کروا رہا ہے، جِن لوگوں نے بظاہر آپ کو منتخب کرنا ہے اُن کے پاس کوئی جانے کی زحمت نہیں کر رہا، بلکے ہرروز ایک نئی ڈیل یا نو ڈیل کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔
کب تک پاکستان میں لوگوں کو اُن کے سب سے بڑے حق سے محروم رکھا جائے گا؟


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

ڈیل اور حق پر 2 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. اجمل

    پاکستانی اس وقت تک اپنے جائز حقوق سے محروم رہیں گے جب تک وہ کوتاہ اندیشی اور وقتی خودغرضی کو چھوڑ کر سچائی اور دیانت کا ساتھ دینا شروع نہیں کرتے ۔ 45 سال پہلے ہمارے ایک سینئر ساتھی نے یہ مثال دی تھی ۔ رنڈیاں تے بہندیاں نیں مشٹنڈے نئیں بہن دیندے ۔ یعنی طوائفیں تو دھندا چھوڑنا چاہتی ہیں مگر اوباش لوگ انہیں دھندا چھوڑنے نہیں دیتے ۔