پاکستان کے حالات پڑھ کر سمجھ نہیں آتا، انسان کِس سے گِلہ کرے؟ وحشی جنگجوؤں کا یا اُس طبقہ کا جو ایک فوجی اور ایک جنگجو کو ایک ہی ترازو میں تولنے پر مُصر ہے، جو جرنیلوں کے کارناموں کی سزا ایک معمولی فوجی کو دینا چاہتے ہیں، جو اتنا ہی عام اور بے بس ہے جتنا دُوسری عوام۔ جِس کی اِن وحشی جنگجوؤں سے کوئی ذاتی پَرخاش نہیں ہے، جو آپ کو بچانے کی خاطر اِن جنگجوؤں سے لڑ رہا ہے جِن میں اخلاقیات نام کی چیز بھی باقی نہیں ہے بھِر بھی مُصر ہیں کہ ہمارا “اِسلام” دُرست ہے۔ جو اِس دین کے نام پر جِس نے اپنی پہلی لڑائی میں بچوں کو جنگ میں لے جانے سے انکار کر دیا تھا کا نام لے کر بچوں سے قتل کروا رہے ہیں، اور نا صرف قتل کروا رہے ہیں بلکہ اُنہی تفاخرات میں پڑے ہوئے ہیں جو اسلام سے پہلے تھے، آباؤ اجداد اور غیرقانونیت کے تفاخر اور اسلام کے نام پر، جو نا آباؤاجداد کے فخر کو مانتا ہے نا ہی لاقانونیت کی اجازت دیتا ہے۔
جس دین کے پیغمبر نے کہا ہو کہ اگر کوئی قوم ایک شخص کے ناحق قتل پر متفق ہو جائے اور اُس شخص کو قتل کر دیا جائے تو قیامت کے روز پُوری قوم کو آگ میں دھکیل دیا جائے گا۔ وہاں بقول ہمارے بہت سے لوگوں کے “سچے مسلمان” روز پانچ افراد کے سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے پھرتے ہیں۔
اگر یہی “پکے اور سچے مسلمان” ہیں تو ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

سچے مسلمان پر 3 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. Urdu Blog

    جناب فائرفاکس میں آپ کے بلاگ کا بایاں‌ حصہ پورا نظر نہیں‌ آتا . اس کا کچھ کیجیے .

  2. جہانزیب

    یہ تو فائرفاکس یا تم کو کچھ کرنا چاہیے ہے نا؟ فائرفاکس میں متوازی سکرولنگ نہیں اور تم ابھی تک 800 کی ریزولوشن اس زمانے میں استعمال کر رہے ہو .

  3. جہانزیب

    قدیر، اب کیا خیال ہے تمہارا؟ لیکن اب کوئی انٹرنیٹ ایکسپلورر پر بتائے گا کہ سب کچھ درست نظر آ رہا ہے کہ نہیں؟

Trackbacks/Pingbacks