جنرل اشفاق کیانی کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایک پاکستانی اخبار کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ویک کے مطابق جنرل کیانی ایک چین سموکر ہیں؟ نیوز ویک کے مطابق؟ پاکستانی جنرل کے بارے میں پاکستانی اخبار کے مطابق کیوں نہیں؟

Genral Kiani


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

نیوز ویک کے مطابق ۔ ۔ پر 5 تبصرے ہوئے ہیں

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. پاکستانی

    ایسی باتیں ہمیشہ حوالے سے پوسٹ کرنا پڑتی ہیں، ورنہ یہاں کوئی یقین نہیں کرتا.

  2. بدتمیز

    سلام
    حکمرانوں کے بارے میں‌ کوئی خبر چھاپنا اور حکمران نے ذاتی معاملے کا ڈول ڈال کر ڈنڈا لے کر پیچھے پڑ جانا ہے اس لئے ایسا ہے۔

  3. شعیب صفدر

    اُوپر کی وجوہات کے علاوہ ایک وجہ یہ ہے کہ ہم اب تک ذہنی طور پر غلام ہے اپنوں کی بات کا اعتبار نہیں اور مغربی جرائد کی جھوٹی سچی تمام باتوں کے حوالاجات پر آنکھ بند کر کے یقین کر لیتے ہیں!!!

  4. ابوشامل

    بات ذہنی غلامی والی ہر گز نہیں بلکہ بات صرف اتنی سی ہے کہ حوالہ دے کر اپنے سر سے “ٹوپی” ہٹائی گئی ہے یعنی اگر “اوپر” سے فون بھی آیا تو کہہ دینا آسان ہوگا کہ جناب ہم نے نہیں کہا “نیوز ویک” والے کہتے ہیں۔ خبر میں حوالہ دینا ضروری ہوتا ہے تاکہ “سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے”

  5. پاکستانی

    عید مبارک جناب

Trackbacks/Pingbacks