راولپنڈی میں ایک خود کش حملے میں بے نظیر بھٹو شہید ہو گئی ہیں، چلو لوگوں کا ایک اعتراض تو ختم ہوا کہ عوام ہی کیوں مرتے ہیں لیڈر کیوں نہیں مرتے۔
میرے پاس اس وقت ایسے الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکوں، اللہ پاک پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے کیوں کہ پاکستانی تو میرے خیال میں اس قابل ہیں نہیں، لعنت ہو اُن لوگوں پر جو خود کش حملوں کو برا بھی نہیں کہہ سکتے بلکہ اُن کی توجیح پیش کرتے رہتے ہیں۔ کر لیں بات چیت، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





جمعرات,27 دسمبر 2007
بالکل۔۔ اب یہ اعتراض تو ختم ہو گیا کہ یہ لیڈر عوام کو مرواتے ہیں اور خود نہیں مرتے۔ پچھلے دھماکے میں یہ بھی اعتراض تھا کہ بے نظیر نے خود دھماکہ کروایا، اب یہ بھی اعتراض ختم ہو جائے گا۔