آپ اس وقت بلاگ سپاٹ/ پاکستان پڑھ رہے ہیں ۔ یہ تحریر مورخہ جمعتہ المبارک,10 مارچ 2006 کو جہانزیب نے اردو سیاست مذہب پاکستان کے زمرہ میں ارسال کی تھی ۔
اس تحریر پر ہونے والے تبصروں سے آگاہ رہنے کے لئے Comments RSS کو اپنے فیڈ ریڈر میں بُک مارک کر لیں ۔
اس تحریر سے اپنی تحریر منسلک کرنے کے لئے ٹریک بیک پتہ ذیل میں دیا گیا ہے
Trackback URL
بلاگ سپاٹ پر جاري بلاگ پاکستان ميں بند ہوئے اور شايد اب يہ پابندي ہٹا دي گئي ہے، کيونکہ جس سے مجھے پتا چلا تھا کہ ميرا بلاگ کھل نہيں رہا ہے انہي کے ايک تبصرہ سے پتا چل گيا کہ اب بلاگ کُھل رہا ہے اور جس کا وہ تبصرہ ہے اُسے کمپيوٹر کا اِتنا ہي پتا ہے جتنا مجھے انگريزی کا، کہنے کا مطلب بلاگ کسي استادي سے نہيں بلکہ پي ٹي اے يا آئي ايس پي کي مہرباني سے کُھلا ہے۔۔
ليکن بلاگ سپاٹ پر اس پابندي سے بہت دلچسپ باتيں پڑھنے کو ملي ہيں جيسے بلاگ سپاٹ پر پابندي بُش کے پاکستان آنے کي وجہ سے لگائي گئي ہے، مطلب بُش کے پاکستان آنے پر دنيا بھر ميں يا امريکہ کے بلاگرز نے انتہائي ردعمل کا مظاہرہ کيا تھا جسے پاکستاني عوام سے چھپانے کے لئے پابندي لگانا پڑی؟ يا پاکستاني بلاگرز بُش کے پاکستان آنے پر احتجاج کر رہے تھے جس سے باز رکھنے کے لئے حکومت نے بلاگ ديکھنے پر تو پابندی لگا دی ليکن اس کے لکھنے پر کوئي پابندي نہيں تھی اور اس کو مُشي کي چين دوستی کے ساتھ بھی ملا ديا گيا، ليکن شايد چين ميں تو بلاگ لکھنے پر پابندي ہے اور جو سروسز بلاگ مہيا کر رہی ہيں جن ميں بڑے بڑے نام جيسے مائکروسافٹ کے ايم ايس اين سپيسز اور بلاگر وہ بھي سنسرڈ ہيں اور حکومت چين کي طرف سے کسي بلاگر کے کوائف مانگنے کي صورت ميں يہ ادارے چوں چرا بھي نہيں کرتے، کيوں کہ وہ آزادی اظہار کي بجائے اپنے کاروبار پر ترجيح نہيں دے سکتے اور اتني بڑی مارکيٹ کون کھونا چاہتا ہے۔ کراچی ميٹرو بلاگ پر اعلی حضرت ايک طرف يہ لکھ رہے ہيں
The current block on blogspot sites stops us from telling the world how we feel. This act will make us an invisible community in the international arena of ideas and ensuing decisions. Allow us to show the world what we stand for. Allow us to teach the world what we are about. Allow us. Free us. Stop blocking.
مطلب کہ پابندی آپ کے دُنيا کو دکھانے پر تو تھی ہی نہيں ہاں ديکھنے پر شايد پابندی تھی مگر اس پوسٹ کو بيناد بنا کر نيويارک ميٹرو بلاگ والوں نے بھی پاکستانيوں کے غم ميں شريک ہو کر اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ويسے آپس کي بات ميں اپنے ايک سال اور دو مہينے بلاگ لکھنے اور پھر اپنے بلاگ کا stat کا موازنہ کرنے سے کہہ سکتا ہوں کہ ابھي پاکستان ميں لوگ آٹے ميں نمک سے بھي کم ہيں جن کو بلاگ نام کي کسی چيز کا پتا ہے اور ايک سال ميں ١٤ فی صد لوگ صرف پاکستان سے ميرے بلاگ پر آئے ہيں، اگر آپ بي بي سي پر لوگوں کي بلاگ بلاک کيوں پر آراء پڑھيں تو ايسے لگ رہا ہے جيسے لوگوں کا خيال ہے کہ بلاگ سپاٹ ايک ويب سائٹ ہے جس پر بےہودہ کارٹون چھاپے گئے ہيں، ويسے بی بی سی پر کيفے حقيقت والے ضياء احمد کو نوکری مبارک ہو۔۔
ليکن سب سے زيادہ بات جس ميں وزن ہے وہ مجھے نعمان يعقوب کي لگي ہے کہ نعمان کي مقبوليت کے ڈر سے بلاگ سپاٹ پر پابندي عائد کي گئي تھی۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں
جمعتہ المبارک,10 مارچ 2006
hhuumm who is noman…..i dont know him….so how can he b a famous….
wesa i am glad dat da ban is removed….cuz of ma readers r in pakistan
جمعتہ المبارک,10 مارچ 2006
بلاگ اسپاٹ پاکستان میں ہنوز بلاک ہے۔
میٹرو بلاگنگ والے بے خبر اور لاتعلق رہے کیونکہ وہاں لکھنے والوں کے انفرادی بلاگس پر تو دو چار تبصرے بھی نہیں آتے اس لئیے وہاں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ مسئلہ کیا ہے۔ بلاگ اسپاٹ کارٹونوں کی وجہ سے بلاک کیا گیا تھا بش کی آمد یا جامد اور رائے عامہ سے حکومت پاکستان کو نہ کوئی خوف ہے نہ ڈر کیونکہ ڈر جمہوری معاشروں ،میں ہوتا ہے ڈکٹیٹرشپ یا آرمی رول کو عوامی رائے کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
جمعتہ المبارک,10 مارچ 2006
جناب ابھی تک بین نہیں ہٹا ۔ صرف WOL BroadBand بلاگ سپاٹ دکھا رہا ہے ۔ جبکہ WOL Dialup پر بدستور بین برقرار ہے
ویسے کیا حال ہیں ۔ آج کل چھٹیاں ہیں؟ ایک اور بونگی تحریر چھاپ دی ہے اردو بلاگ پر ۔ دیکھیے تو مہربانی ہوگی ؛)
ہفتہ,11 مارچ 2006
بلاگسپاٹ کے متعلق میری تحریریں شاید آپ نے پڑھی ہوں گی ۔ اوّل آئی ایس پیز نے آسان طریقہ ڈھونڈا کہ انفرادی بلاگ بلاک کرنے کی تکلیف کون گوارہ کرے آئی پی ہی بلاک کر دی ۔ ہم بھی عجب مزاج اپنا چکے ہیں ۔ آؤ دیکھا نہ تاؤ غیر ممالک میں پراپیگنڈہ شروع کر دیا ۔ اگر ایک آدمی کی معمولی کوشش سے کُچھ آئی ایس پیز بلاگسپاٹ کے عام بلاگز کی بلاکنگ فوراً ختم کر سکتے ہیں تو باقی کیوں نہیں کر سکتے تھے ۔ اُچھالنا اُس مسئلہ کا جائز ہے جس کے متعلق اربابِ اختیار سے رابطہ کیا جائے اور وہ کچھ نہ کریں ۔ اِس سلسلہ میں بغیر اربابِ اختیار سے رابطہ کئے طوفان کھڑا کر دیا گیا ۔
اب مائیکرونیٹ ۔ کامسیٹس ۔ ڈبلیو او ایل ۔ ہنگامہ ۔ بّڈی کے علاوہ ایک آدھ اور کے ذریعہ بلاگسپاٹ کھُل رہا ہے ۔ سب سے زیادہ مسئلہ کراچی میں ہے مگر وہاں بھی کُچھ آئی ایس پیز کے ذریعہ بلاگسپاٹ کھُل رہا ہے ۔
جمعرات,16 مارچ 2006
lolz jahanzaib.
wasay app basant pay b koi topic dai.
lalah