آپ نے سُنا ہو گا کہ الفاظ بہت قیمتی ہوتے ہیں، لہذا انہیں برتتے وقت اختیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ لیکن کیا آپ اس بات کا درست اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کے الفاط کتنے قیمتی ہیں؟
آج نیویارک میں ابراہم لنکن کے ایک خط کی نیلامی ہو رہی ہے، خط میں کل چھیاسی الفاظ ہیں اور امید ہے کہ اس کے نیلامی سے تقریباً پانچ ملین ڈالر تک کی آمدن ہو گی ۔یہ خط ابراہم لنکن نے اٹھارہ سو چونسٹھ میں کنکارڈ، میساچیوسٹ کے سکول کے ایک سو پچانوے بچوں کی درخواست ” تمام چھوٹے بچے جو غلام ہیں کو آزاد کیا جائے” کے جواب میں لکھا تھا ۔
ابراہم لنکن کی فروخت ہونے والی دستاویزات میں سے اب تک اس خط کی قیمت سب سے زیادہ ہے ۔


یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں

ابراہم لنکن کے خط کی نیلامی پر ایک تبصرہ ہوا ہے

اس بلاگ پر تمام تبصروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔تبصرہ کرنے کے لئے نیچے دیے گئے خانہ پر اپنا تبصرہ لکھ کر ارسال کریں۔ رومن اردو یا انگریزی میں کئے گئے تبصروں کے شائع کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی جاتی۔

  1. ناصر جمال

    ابراہم لنکن اپنی قوم کے بڑے رہنما تھے.

Trackbacks/Pingbacks