جہاں احمدی نژاد کے یہاں نیویارک میں قیام کے دوران اُنہیں میڈیا پر انتہائی اہمیت دی گئی کہ ، اب احمدی نژاد کیا کررہے ہیں اور بعد میں کیا کریں گے، اور کولمبیا یونیورسٹی میں تعارفی تقریر میں یونیورسٹی کے صدر نے احمدی نژاد کی جو مٹی پلید کی اُس پر تعریفوں کی ڈونگرے برسائے گئے اور ساتھ ہی ساتھ یہ تنبیہہ بھی کہ پہلی بات کہ احمدی نژاد کو بلانا ہی غلط تھا وغیرہ وغیرہ۔

وہیں ایک چھوٹی سی خبر چوبیس ستمبر کو احمدی نژاد سے اسرائیل مخالف اور زائن ازم مخالف ربائیوں کا مل کر اُنہیں نیویارک میں خوش آمدید کہنا تھا۔ اس سے پہلے اسی تنظیم کے ربائی ایران میں ہالوکاسٹ مخالف اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔اس موقع پر بزرگ ربائی نے احمدی نژاد کا یہودیت اور زائن ازم کے فرق کو واضح کرنے پر ،ایران میں یہودی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا، اُن کے خیال میں یہودیت جو موسی علیہ السلام کی پیروکار ہے کو زائن ازم جو کہ سیاسی طاقت بزور طاقت چاہتے ہیں سے الگ الگ رکھنا بہت اہم ہے۔اس موقع پر احمدی نژاد کو یادگار کے طور پر رابائیوں کی طرف سے ایک چاندی کا کپ بھی پیش کیا گیا۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں




