یو فون نے پاکستان کے بعد اب امریکہ میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے، اور پردیس سے دیس ان لمیٹڈ کے عنوان سے اپنی اشتہاری مہم کا آغاز کیا ہے، فی الحال یو فون پاکستان ان لمیٹڈ پلان کے تحت تین پلان دے رہا ہے جو ۶۹ ڈالر، ۷۹ ڈالر اور ۸۹ ڈالر کے ہیں۔ تمام پلان میں امریکہ سے امریکہ اور امریکہ سے کنیڈا ان لمیٹڈ کال کی سہولت موجود ہے، میرے خیال میں سب سے اچھی سہولت جو یو فون دے رہا ہے وہ آپ کے گھر یا موبائل فون کو پاکستان کے لوکل نمبر سے میپ کرنا ہے، مطلب آپ کے فون کے لئے ایک عدد پاکستانی لوکل نمبر تجویز کر دیا جائے گا جس پر پاکستان میں رہنے والے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں البتہ یہ بات واضع نہیں ہے کہ آیا پاکستان سے اس نمبر پر کال کرنے والوں کے کتنے اخراجات ہوں گے؟ یو فون نے اپنی آمدن کا دس فیصد زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے مختص کیا ہے۔
یو-فون کا رابطہ نبمر ۱-۸۰۰-۸۹۰-۷۳۷۴ اور ۱-۸۶۶-۴۶۳-۳۳۰۱ ھے
نیویارک کے اردو اخبارات میں ویسے تو سب کچھ ہوتا ہے لیکن نیویارک یا امریکہ کی خبریں نہیں ہوتیں کیونکہ بی بی سی آن لائن اور جنگ آن لائن اور نوائے وقت آن لائن میں یہ خبریں نہیں ہوتیں، اور اردو اخباروں میں وہی خبریں موجود ہیں، لیکن پھر بھی سب اخباروں کا ایک عدد ایڈیٹر اور باقی سب کچھ بھی ہوتا ہے، پتہ نہیں وہ کونسی خبریں ایڈیٹ کرتے ہیں، ہاں البتہ اردو اخبارات میں تمام اشتہارات مقامی ہوتے ہیں جن میں سر فہرست کوئی بورے والا کے مشہور عامل اور کوئی بنگالی جادو گر جو پلک جھپکتے تمام مشکلات کا حل کرنے میں ماہر ہیں۔
لیکن آج میں نے پاکستان نیوز نیویارک میں ایک عدد رشتے کا اشتہار پڑھا ہے جو تمام اشتہارات پر سب سے بھاری ہے آپ بھی پڑھئے
ایک سنی مسلم بزنس مین کو نیویارک سے ایک دبلی پتلی لڑکی کا رشتہ درکار ہے، یا لڑکی شادی کے بعد لڑکی نیویارک سیٹل ہونے کی خواہش مند ہو، ذات پات کی کوئی قید نہیں، با اختیار اور فیملی دباو سے آزاد ہو، ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے، اچھا کریڈٹ ہونے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ٹریول بھی کرنا ہو گا، کمپیوٹرز میں مہارت لازمی ہے، مزید معلومات کے لئے فوری رابطہ کریں۔
اگر کسی کو واقعی رابطہ کرنا ہو تو کمنٹ میں لکھ دیں میں فون نمبر دے دوں گا۔
یہ تحریر اپنے احباب کو ای میل کریں





جمعرات,25 مئي 2006
hahahahhaha
acha to aab sirf zaroorat-e-rishta kai add ki kami thi blog par so wo bi poori ho gayee:P
جمعرات,25 مئي 2006
جہانزیب کیا یوفون والی معلومات ویب پر ہیں؟ یا ان کا امریکہ کا فون نمبر ہے آپ کے پاس؟
یہ رشتے کا اشتہار ہے یا نوکری کا!
جمعرات,25 مئي 2006
زکریا، ویب کا تو مجھے پتہ نہیں ہے ہاں ان کا فون نمبر ہے میرے پاس وہ یہاں لکھ دیتا ھوں۔
i-866-463-3301
جمعرات,25 مئي 2006
ايک سروس برين ٹيل والے مہيا کر رہے ہيں۔ آپ کو وہ پاکستان لاہور کا ايک نمبر دے ديتے ہيں اور آپ سے ڈيڑھ سو روپيہ ماہانہ سروس چارج ليتے ہيں۔ ان کي في منٹ کال ساڑھے تين روپے سے کم ہے۔ يہ سروس انٹرنيٹ کے ذريعے چلتي ہے مگر اس کي کوالٹي بہت اچھي ہے۔ کبھي کبھي کال ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔ مزے کي بات يہ ہے کہ آپ دنيا کے کسي بھي حصے ميں يہ فون انٹرنيٹ کے ذريعے لگا سکتے ہيں۔ آپ ان کي سائيٹ پر مزيد معلومات حاصل کرسکتے ہيں۔
http://www.braintel.net.pk
آج کل وہ نيا نمبر نہيں دے رہے مگر سنا ہے سفارش سے کام چل جاتا ہے۔
جمعتہ المبارک,26 مئي 2006
کیا رشتہ کا اشتہار ہے! واہ بھائی!!! دبلی پتلی لڑکی کے لئے کمپیوٹر کیا مہارت اور ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہئے!!!! یہ کیا شرط ہے بھائی!!!!
یو فون امریکہ میں بھی چلا گیا چلو ٹھیک ہو امریکہ یہاں تو یو فون وہاں!!!!
یہ عامل اور بنگالی جادو والے امریکہ میں کیا کر رہے ہیں!!!!! ان کا جادو وہاں کام کر رہا ہے کیا؟؟؟
جمعتہ المبارک,26 مئي 2006
Yeh dubli aur patli larki main kiya farq hota hai **thinking**
Ager ad exact copy/paste kia hai to it’s really funny. Larki ya to dubli patli honi chaihay OR ager wo motee hai to new york main settle honay ki khwaish-mand honi chaihay :D.
Rest are the requirements for job seeking person
P.S. Agent32 Kese ho? how is life? kiya nai taazi hai.
اتوار,28 مئي 2006
Assalamoalaykum
Chalein best of luck for ufone’s arrival
And this add was really interesting … why dont you give them a fone and probe into it more … like what would be the pay and all
پير,29 مئي 2006
;rolling:haha hud hai bai….kahee na kahee fun zaroor hota hai.
tum nai b tu eik dafa add diya tha..ouss ka kiya bana?
lalah